اہل شام اسلامی منصوبے اورسیکولر منصوبے کے درمیان تصادم میں قدم رکھ چکے ہیں ( مغرب کی رسّیوں کو نہیں اللہ کی رسّی کو تھام لو)
- Published in شام
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
اہل شام اسلامی منصوبے اورسیکولر منصوبے کے درمیان تصادم میں قدم رکھ چکے ہیں
( مغرب کی رسّیوں کو نہیں اللہ کی رسّی کو تھام لو)
کافر مغرب نے 1924 میں ریاست خلافت کو گرانے اور اسلامی سرزمین کو بے وقعت ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد مسلمانوں کی گردنوں پر اپنے ایجنٹوں کو حکمران کے طور پر مسلط کر دیا۔ لہٰذا وہ مسلمانوں پر سیکولرنظام (جو کافر مغرب کا نظام ہے)کے ذریعے حکومت کرتے ہیں،ہر اس شخص سے لڑتے ہیں جو نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کی طرف دعوت دیتا ہےاور یہ ان سرحدوں کا دفاع کرتے ہیں جن کو اسلام کے دشمنوں نے اسلام سے عداوت اور وطنیت سے وفاداری کی بنیاد پر قائم کی ہیں۔