الأربعاء، 04 جمادى الأولى 1446| 2024/11/06
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    13 من شوال 1442هـ شمارہ نمبر: 78 / 1442
عیسوی تاریخ     منگل, 25 مئی 2021 م

پریس ریلیز

امریکہ کو فضائی اور زمینی رسد کیلئے راستہ فراہم کرنے کییقین دہانی:
  باجوہ- عمران حکومت افغانستان میں امریکی مفادات کے تحفظ کیٹھیکےداری کر رہی ہے

 

پاکستان کے عوام اور افواج، پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کی امریکی غلامی اور  افغانستان میں امریکہ کے لیے کرائے کی سہولت کاری کے ویژن کو مسترد کرتے ہیں اور پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینےیا فضائی اور زمینی رسد کیلئے راستہ فراہم کرنے کے غدارانہ عمل کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہونگے۔ آخر کب تک اس امت کے بیٹوں کے خون سے حاصل کی گئی فتوحات کو یہ خائن قیادتیں اپنے عہدوں، مراعات اور امریکی غلامی کی نظر کرکے امت کے مفادات کا سستے داموں سودا کرتی رہیں گی؟  افغان مجاہد مسلمانوں کی مزاحمت اپنی روحانی طاقت کے بل بوتے پر،انتہائی محدود مادی قوت کے باوجود امریکی تکبر کو تورا بورا میں دفن کر چکی ہے۔ مغرب مسلمانوں کے ساتھ اپنے جنگی تجربوں سے جان چکا ہے کہ مسلم مزاحمت کو مادی قوت سے کچلنا ناممکن ہے، اسلئے وہ امت کے ساتھ براہ راست محاذ  آرائی کے بجائے مسلم ایجنٹ قیادتوں کو استعمال کرتا ہے۔ اور اب امریکہ بھییہ سبق سیکھ چکا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ افغانستان کو پاکستانی افواج کی قیادت کے ذریعے بالواسطہ کنٹرول کرنا چاہتا ہے،  جس کیلئے وہ خطے کے ممالک میں فوجی اڈے، افغانستان میں وسیع و عریض سفارت خانہ اور ان سب سے بڑھ کر افغان مزاحمت کو سیکولر جمہوری پروجیکٹ کے ذریعے ایک ایسے سیاسی ڈھانچے میں قابو کرنا چاہتا ہے جس کے بعد مکمل شریعت کا نفاذ  بس خواب ہی رہے گا اور امریکہ کے اس خطے میں اثرو رسوخ کو تحفظ حاصل ہو جائے گا۔ اس مقصد کیلئے امریکہ پاکستان میں اپنی ایجنٹ سیاسی و فوجی قیادت کو کلیدی ذمہ داری دے رہا ہے، تاکہ وہ افغان "سیکولر جمہوری پروجیکٹ "کی ٹھیکیدار بن سکے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کا "وسیع البنیادسٹریٹیجک پارٹنر شپ" کا بیان اور پاکستان کے نیشنل سیکیوریٹی ایڈاوائزر کا امریکی نیشنل سیکیوریٹی ایڈوائزر سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

 

اس خطے کیلئے اسلام کا ویژن بڑا واضح ہے۔ افواج پاکستان میں موجود غوری اور ابدالی کے جانشین  بھاگتے امریکیوں کے خلاف افغان مزاحمت کا ساتھ  دیں اور انگریز کی کھینچی ہوئی ڈیورنڈ لائن کو مٹا کر وسط ایشیا، افغانستان اور پاکستان کو ایک خلافت کی لڑی میں پرو دیں۔ یہ عملی ویژن اس پورے خطے کی فوڈ سیکیوریٹی پاکستان کی زرعی پیداواری صلاحیت کے ذریعے اور اس علاقے کی توانائی کی ضروریات وسط ایشیا کے کیسپیئن سی  (Caspian Sea) کے ذخائر کے ذریعے پورا کر سکتا ہے۔ یہ ہے وہ جیو اسٹریٹیجک اور جیو اکنامک ویژن جو اس خطے کو استعماریمغرب سے حقیقی آزادی دلائے گا۔ جو آگے باقی مسلم ممالک کو جوڑ کر خلافت کو جلد عالمی قوتوں کی صفوں میں لا کھڑا کرے گا۔

 

اے افواج پاکستان !

آپ کے سامنے ہے کہ آپ کی موجودہ قیادت نے رسول اللہﷺ کی حرمت کے مسئلے کو پس پشت ڈال کر صلیبی مغرب کی ہمنوائی کی۔ مسجد اقصیٰ پر یہودی چڑھائی کے شرمناک اقدام پر منہ میں گنگنیاں ڈالے رکھیں جس وقت آپ اس کی آزادی کیلئے تن من دھن لگانے کیلئے تڑپ رہے تھے۔  اس قیادت نے کشمیر میں موجود آپ کے بہن بھائیوں کو ہندو جارح کے سامنے بے یار و مدد گار چھوڑ دیا، جبکہ آپ بزدل ہندو بنئے کے پرخچے اڑانے کیلئے اہل اور تیار تھے جس کی ایک جھلک 27 فروی 2019 کو آپ دکھا بھی چکے ہیں۔ اور اب یہ قیادت ، بجائے یہ کہ امریکہ کو اس خطے سے کھرچ کر باہر پھینک دے، وہ افغان مزاحمت کے خلاف امریکی ساز باز کے منصوبے کی روح رواں بننے کیلئے تیار ہے۔  اس قیادت سے جان چھڑائیں جو اللہ، اس کے رسول ﷺ اور امت کے دشمنوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور حزب التحریر کو بیعت دیں جو آپ کو دوبارہ فتوحات کے اس تسلسل کی جانب لے جائے گی جہاں سے یہ ربط عثمانی خلافت کے اختتام پر ٹوٹا تھا۔   اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا؛

﴿فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ﴾

"پھر جب آپ کا پختہ ارادہ ہو جائے تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں ، بیشک اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں سےمحبت کرتا ہے ۔"(آل عمران:159)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک