خبر اور تبصرہ : راحیل شریف کی نرم بغاوت، گرفتاریاں اور میڈیا کو خاموش کرانے کی کوشش...
- Published in آرٹیکل
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
خبر اور تبصرہ
14ستمبر 2015 کو پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف کی شہرت اندرون ملک نئی بلندیوں کو چُھو رہی ہے کیونکہ لوگ کرپٹ سیاستدانوں سے بے زار ہوتے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے اسلام آباد بنی گالا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ، "جب پی پی پی اور ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا گیا تو دونوں جماعتوں نے مدد کے لئے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ میں رینجرز اور ایجنسیوں سے کہوں گا کہ وہ پنجاب بھی جائیں اور وہاں پر ہونے والی بڑی کرپشن کی تفتیش کریں"۔