الخميس، 24 جمادى الثانية 1446| 2024/12/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

*مسلم دنیا کے خائن حکمران ہی یہودی وجود کی بقا کا باعث ہیں۔

ان حکمرانوں کو ہٹائے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو گا*


1948 میں فلسطین کی مبارک سر زمین پر ناجائز اور ناپاک اسرائیلی صھیونی وجود کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ وجود مشرق وسطی  میں سارے اسلامی خطے کے لیےایک بڑا خطرہ ثابت ہوئی۔ اس نے اپنے قیام کے دن سے آج تک وہاں ہٹ دھرمی، بد معاشی، درندگی و سفاکیت کا وطیرہ اپنائے رکھا، اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے نئے سے حربے آزماتا رہا۔  پھولوں جیسے فلسطینی بچوں کو بے دردی سے قتل اور قید کرتا رہا۔

 

عورتوں بوڑھوں پر تشدد کرتا رہا، اور ان کو جیلوں میں ٹھونس کر ان پر بد ترین تشدد کی داستانیں رقم کرتا رہا۔ گھروں، مارکیٹوں، ہسپتالوں، مساجد اور سکولوں کو بم برسا کر مسمار کرتا رہا۔ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ ان ایجنٹ حکمرانوں کی آنکھوں کے سامنے ہوتا رہا، مگر اس کے سامنے  وہ خاموش تماشائی بنے رہے، اور اھل فلسطین کو کچلنے کے گھناؤنے کھیل میں صھیونیوں کے ساتھ برابر کے شریک رہے اور آج تک وہ یھودیوں کے محافظوں کے کردار سے پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی انہوں نے یہودیوں کا مقابلہ کرنے اور اپنا دفاع کرنے کے لیے فلسطینیوں تک اسلحہ نہیں پہنچنے دیا، الغرض اس پوری صورتحال میں ایجنٹ حکمران خفیہ یا علانیہ طور پر ان کے ہمنوا رہے اور ان کی حمایت یہودی وجود کو حاصل رہی۔ ارض فلسطین پر قائم یہودی وجود کی سفاکیت پر ایجنٹ حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے، کیونکہ ان کے آقاؤں کا یہی حکم تھا ، اپنے مغربی آقاؤں اور امریکہ کی پالیسیاں ہی نافذ کرنا ہی ان کا مطمح نظر ہے۔

 

استعماری مغرب نے امت کی ریاستِ خلافت کے ٹکڑے کرکے امت کی طاقت وقوت کو پارہ پارہ کیا۔

 

  مغربی آقاؤں نے امت کی اس تقسیم کی جڑوں کو گہرا کرنے اوراس کو دوام بخشنےکے لیے دو کام کیے :

 

1. لبرل وسیکولر ، مفاد پرست، مغربی ترقی کی چکا چوند سے مرعوب، اور خواہشِ نفس کے غلام حکمرانوں کو اقتدار تک پہنچایا، جنہیں استعمار کی کھینچی ہوئی سرحدوں کی حفاظت و بقا کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ وہ نہایت چوکس ہوکر اپنی اس گھٹیا ذمہ داری کو نباہتےرہے ہیں کیونکہ ایک غلام کا کام یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنے آقا کے ہر حکم پر لبیک کہے۔  


2. اپنے ذاتی اور گھٹیا مفادات پر مر مٹنے والے ان نام نہاد مسلم حکمرانوں کے ذریعے ہی مغرب اور امریکہ نے اپنا کافرانہ استعماری نظام رائج اور قائم کیا۔


راغب خان

Last modified onمنگل, 19 دسمبر 2023 20:08

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک