السبت، 21 محرّم 1446| 2024/07/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پرویز مشرف اپنے اعمال کا حساب دینے رخصت ہو گیا ، کیا موجودہ حکمران اس سے سبق سیکھیں گے؟

 

تحریر: نوید ظفر

 

5فروری2023کو پاکستان کےسابق صدرجنرل پرویزمشرف طویل علالت کےبعددبئی کےایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ جنرل پرویزمشرف نے1999میں نوازشریف حکومت کاتختہ الٹنےکےبعدزمام اقتدارسنبھالااورملک کےسیاہ وسفیدکےمالک بن گئے۔ جنرل پرویزمشرف کےدورکوامریکی غلامی کابدترین دورکہاجاسکتاہے۔ یہ جنرل مشرف ہی تھاجس نےاس خطے میں امریکی افواج کے داخلے کے لیے راستہ ہموار کیا۔ ایک فون کال پر ڈھیر ہونے والے اس جرنیل  نے پاکستان کی 'اسٹریٹیجک ڈیپتھ' بلا چوں چراں امریکہ کے حوالے کی۔ ملکی فضائی حدود، پانچ ہوائی اڈے، نیٹو سپلائی لائن کے لیے زمینی راستہ، اور پھر اپنی تمام افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کوامریکی جنگ میں جھونک کرعوام کادشمن بنادیا۔ اورپھر اگلے 20سال کے لئے پورا خطہ کشت و خون سے نہلادیا گیا۔

 

پرویزمشرف کےہاتھ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مسلمانوں کےخون سےرنگےہیں۔ یہ مشرف ہی تھا جس نے جامعہ حفصہ اورلال مسجدمیں زیرتعلیم مسلمان بیٹیوں کاقتل عام کیا۔ معصوم شہریوں پرڈرون حملوں کیلئےامریکہ کوہوائی اڈوں اورفضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت دی۔ بلیک واٹراورریمنڈڈیوس نیٹ ورک کےذریعہ پاکستان میں بم دھماکوں اورخودکش حملوں کی بنیادرکھی۔اور اپنےہی مسلمان بہن بھائیوں کوچندڈالروں کےعوض امریکہ کو فروخت کیا۔

 

پرویزمشرف کےجرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ اس نےہندوستان کو لائن آف کنٹرول پر باڑ لگانے کی اجازت دی اوربھارتی فوج کی مزاحمت کرنے والے جہادی گروہوں  پر پابندی لگا کر مقبوضہ کشمیر ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔ پرویزمشرف نے حکمرانی میں خیانت کا ایک نیا معیار قائم کیا، جس کے بعد آنے والے ہر حکمران نے اس خیانت میں اضافہ ہی کیا۔  تاریخ انسانی نے پرویز مشرف سے زیادہ طاقتور غلام شاید ہی کبھی دیکھا ہو، جس نےایٹمی اسلحے سے لیس ہو کر بھی استعاری مفادات کیلئے اپنے ہی لوگوں سے جنگ مول لی اور اپنی افواج سے اپنے لوگوں پر فوج کشی کی۔ یہ سب اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی اور اسلام اور امت کے ساتھ غداری تھی۔ رسول اللہﷺ کاارشادہے:

 

«لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرْفَعُ لَهُ بِقَدْرِ غَدْرِهِ أَلا وَلَا غادر أعظم مِن أميرِ عامِّةٍ»

"قیامت کے دن ہر غدار کے کولہے سے ایک جھنڈا باندھا جائے گا، جسے اس کی غداری کے درجے کے مطابق بلند کیا جائے گا۔ اور جان لو کہ کوئی غداری اس سے بڑھ کر نہیں کہ ایک حکمران اپنی عوام سے غداری کرے۔" ( مسلم)

 

ہم موجودہ حکمرانوں کونصیحت کرتےہیں کہ اس سےپہلے اللہ کی پکڑآجائےاورمہلت عمل ختم ہوجائے ، اللہ اور رسولﷺ کے دئیے گئے نظامِ حکومت، خلافت کےقیام میں رکاوٹ بننا بند کردیں اورمغربی استعماراورافکارکی غلامی سے توبہ کرلیں۔ورنہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کاکھلا اعلان ہے

 

﴿ اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴾

"بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے۔"(البروج، 85:12)

Last modified onبدھ, 08 فروری 2023 20:52

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک