بسم الله الرحمن الرحيم
حق کے بعد گمراہی کے سوا کچھ بھی نہیں
ہم یہ جانتے ہیں کہ طالبان میں سچے اور مخلص بھائی ہیں، لہٰذا ہم انہی سے کہتے ہیں کہ:
۔معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مذاکرات کو ختم کردیں ، امریکہ کو وہ حاصل کرنے نہ دیں جو اُس نے جنگ سے حاصل نہیں کیا۔۔۔
۔ اس بات کا یقین کرلیں کہ مسلمانوں کی موت وحیات کا مسئلہ طویل عرصے تک غائب رہنے کے بعد خلافت کا دوبارہ قیام ہے، یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے فرض اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت ہے۔۔۔
۔ اور یہ جان لیں کہ اسلام اور سیکولر ازم کی ملغوبہ حکومت میں شراکت کو اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا کیونکہ اللہ صرف پاک چیز کو قبول کرتاہے۔۔۔
یہی حق ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
﴿فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ﴾
"حق کے بعد گمراہی کے سوا کچھ بھی نہیں" (یوسف، 10:32)۔
اور صرف حق کی پیروی ہی طالبان، ملک، اس کے باشندوں اور تمام مسلمانوں کو بچائے گا۔۔۔حزب التحریر آپ کو یہی نصیحت کرتی ہے جیسا کہ آپ کی پچھلی حکومت کے آغاز میں ہم نےآپ کو نصیحت کی تھی کہ خلافت کے قیام کا اعلان کریں مگر آپ نے اس کو مسترد کیا، پھر آپ کو اندازہ ہوا کہ آپ نے اس کو مسترد کرکے غلطی کی جیسا کہ ملاعمر رحمۃ اللہ نے ایک مجلس میں اس غلطی کا اظہار کیا، لیکن اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔۔۔ اور ہم اب بھی اُسی نصیحت کو دہراتے ہیں، تو کیا اب کی بار کوئی مثبت جواب دینے والا ہے؟
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ﴾
" اے ایمان والو اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لیے زندگی ہے جان لو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوتا اور اسی کی طرف تمہیں لوٹنا ہے"(الانفال، 8:24)