بسم الله الرحمن الرحيم
امیر حزب التحریر اور مشہور فقیہ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی جانب سے رمضان 1441 ہجری، بمطابق 2020 ء کے اس بابرکت مہینے کے موقع پران تمام افراد کو سلام جنہوں نے ان کی ویب سائٹس اور صفحاتکا وزٹ کیا۔
(ترجمہ)
اس بہترین امت کے نام جسے انسانیت کےلیےاٹھایا گیا۔۔۔اسلامی امت جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنی تابعداری کے باعث فضیلت بخشی۔
ان معزز دعوت کے علمبرداروں کے نام جنہیں ان کی تجارت اور نہ ہی ان کا کاروبار اللہ کی یاد سے غافل کرسکا۔
ان معزز لوگوں کے نام جو سوشل میڈیا کےان صفحات کو ان میں موجود خیر کیلئے وزٹ کرتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاۃ،
میں آپ کو اس مبارک مہینے کی آمد کی مبارک باد پیش کرتا ہوں
(شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ)
" رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا جو لوگوں کیلئے درست رہنمائی اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں اور فرقان ہے"(البقرۃ:185)۔
یہ و ہ مہینہ ہے جس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی رحمت سے مسلمانوں کی مغفرت فرماتے ہیں جیسا کہ رسول اللہﷺ کی حدیث مبارک میں ہے:
«مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»"جس کسی نے بھی رمضان کی راتوں میں ایمان کے ساتھ، اللہ سے اجر کی امید میں قیام کیا تو اس کے سارے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے "(بخاری نے ابو ہریرہ ؓ سے روایت کی) ۔ اس مہینے میں قرآن پاک کا نزول شروع ہوا ، اس مہینے میں فیصلہ کن کامیابی اور فتح ملی۔۔۔۔یہ مہینہ جدوجہد کا ہے، بھر پور کوشش اور محنت کرنے کا ، اور یہ مہینہ عبادت، صبر اور جہاد کا مہینہ ہے۔
اے مسلمانو، اپنی کمر کس لو، اور اچھے اعمال میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرو، کیونکہ اجر اور حسانات کئی گنا بڑھا دیے جاتے ہیں۔
اور میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعاکرتا ہوں کہ وہ تمام مسلمانوں کے روزے اور قیام (رات کی نمازیں) قبول فرمائے، اور اس مقدس مہینے کو اچھائی اور خیر کے حصول کا مہینہ بنا دے، اور خلافت راشدہ کے قیام کی صورت میں کامیابی کا پیش خیمہ بنا دے، جس میں امت العقاب کے علم، جو لاالہ الا اللہ کا علم ہے، کے سائے تلے یکجا ہو گی، اور ایک بار پھر معزز امت بن جائے، جسے اس کے رب کی تائید کی وجہ سے مضبوطی اور دین اسلام کی وجہ سے عزت حاصل ہو گی۔
(وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ)
"اور اُس روز مومن خوش و شادماں ہونگے ۔ اللہ کی نصرت سے۔ وہ جسے چاہتا ہے نصرت دیتا ہے اور وہ غالب اور مہربان ہے" (الروم: 5-4)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاۃ
یکم رمضان 1441 ہجری
24 اپریل 2020 عیسوی
آپ کا بھائی
عطا بن خلیل ابو الرشتہ
Latest from
- عالمی قانون کا انہدام ...اور ان دنیا والوں کی ناامیدی...
- بچوں کو اغوا کرنے اور ان پر تجربات کرنے کی”اسرائیلی“ قبضے کی ایک لمبی داستان موجود ہے
- امریکی قیادت اور نگرانی میں: ایران کی صفوی حکومت اور یہودی وجود...
- شنگھائی تعاون تنظیم امریکن ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے
- استعماری طاقتوں کی تنظیمیں ہماری سلامتی اور خوشحالی کی ضامن نہیں ہو سکتیں