الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Usman

Usman

کشمیر کی آزادی خلافت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں

کشمیر ایک مسلم سرمین ہے جس کی آزادی ایک اہم دینی فریضہ ہے۔ لیکن بد قسمتی سے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے کبھی بھی کشمیر کی آزادی کے لئے مخلص کوشش کی ہی نہیں ہے۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی ہمیشہ سے امریکہ کی بھارت کے حوالے سے پالیسی سے جڑی رہی ہے۔ جب  امریکہ نے چاہا کہ بھارت کو اپنے حلقہ اثر میں لانے کے لئے تنازعات کو گرم کیا جائے تو پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے کشمیر کی مزاحمتی تحریک کی سیاسی، اخلاقی اور عسکری معاونت کی۔

لیبیا کے بحران میں تازہ ترین پیش رفت

  آج صبح  17 دسمبر2015 کو ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر لیبیا میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا جو کہ  مقررہ وقت سے دو دن کی تاخیر سے ہواہے کیونکہ مذکورہ معاہدے میں ایک مہینے میں اعلان کرنے کا کہا گیا تھا ۔۔۔اس معاہدےسے پہلے بھی ایک سے زیادہ بار معاہدوں پر دستخط کیے جاچکے ہیں؛ جیسا کہ 5 دسمبر2015 کو تیونس میں طبرق اور طرابلس کانفرنس کے کئی  اراکین پارلیمنٹ  کا اجلاس ہوا  تھا اور اس اجلاس کے دوران "لیبیا کے بحران کے حل کے لئے انہوں نے اعلامیہ کے اصولوں  اور قومی معاہدےپر اتفاق کیا "۔۔۔ اسی طرح 13 دسمبر2015 کو امریکہ نے روم کانفرنس بلائی جس میں لیبیا  کے بحران کے موضوع پر بحث کی گئی۔۔۔ کیا جس حکومت کا اعلان کیا گیا ہے اس قابل ہے کہ وہ چلتی رہے ،اور  لیبیا میں استحکام لائے ،جبکہ  یاد رہے کہ  الصخیرات معاہدہ،  جس کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی جارہی ہے، اس میں بہت بڑے پیمانے پر بین الاقوامی کردار ملوث تھے؟  دوسری بات یہ ہے کہ لیبیا میں عسکری مداخلت کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کیا یہ حکومت اس مداخلت کو روک سکے گی یا  یہ کہ مداخلت کے عمل کو شروع کرنے کی کوششوں کو تیز تر کرنے کے لئے ایک ابتداء ہے؟اللہ آپ کو بہترین جزا دے۔

بڑی ریاستوں کے زیر اثر ممالک کے درمیان اختلافات کی حقیقت

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ،

کیا بڑی ریاستوں کے ماتحت ممالک یا جو ان کے مدار میں گردش کرتے ہیں،ان ممالک کے درمیان رسہ کشی ہوتی ہے؟اگر یہ ممکن ہے تو پھر ہم اس کو کیسے بیان کریں جب یہ ایک ہی ریاست کی پیروی کرتے ہوں ؟  کیا اس کشمکش کا اس غالب ریاست کے مفادات پر اثر نہیں ہو گا جس کی یہ پیروی کرتے ہیں؟اور اگر ایسی کشمکش نہیں ہوتی  تو پھر ہم عراق اور ترکی یا ایران اور سعودیہ  یا ایران اور ترکی کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے  اس کی کیا توجیہ کریں گے؟ شکریہ۔

صرف خلافت ہی کشمیر کو آزادی دلائے گی کشمیر کے مسلمان ہندو جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے جہاد کا انتظار کررہے ہیں

ہندو ریاست نے ایک بار پھر کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم  وستم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔ 8 جولائی  بروز جمعہ مجاہد   برہان ونی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے مظاہروں میں اب تک بیس سے زائد کشمیری مسلمانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شہید اور کئی کشمیری رہنماوں کو قید کردیا ہے۔ اس بھارتی وحشت اور درندگی کے خلاف راحیل-نواز حکومت کے دفتر خارجہ نے ایک روایتی بیان جاری کردیا  کہ،"ونی اور دیگر کئی معصوم کشمیریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔اس قسم کے ظالمانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے بہادرلوگوں کو اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے"۔

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک