الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    20 من رجب 1439هـ شمارہ نمبر: 1439 AH /020
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 07 اپریل 2018 م

 

پریس ریلیز 

  • ﴿يُرِيۡدُوۡنَ لِيُطۡفِـُٔـوۡا نُوۡرَ اللّٰهِ بِاَفۡوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوۡرِهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡكٰفِرُوۡنَ﴾
  • "یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے (چراغ) کی روشنی کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں۔ حالانکہ اللہ اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافر ناخوش ہی ہوں "(الصف:8)

 

5 اپریل 2018 بروز جمعرات کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی علاقائی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے 32ویں اجلاس کے اختتام پر فرسٹ ڈپٹی چیرمین آف رشین سیکیورٹی سروس کے جنرل سیرغی سمیرنوف نے کہا :"ہمارے نقطہ نظر سے اسلامی حزب التحریر اپنے اعمال اور ڈاکٹرائن کی وجہ سے خطرناک ہے، لہٰذا اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا  اور اس لیے اسے خاص طور پر واضح کیا گیا ہے"۔  اس نے بتایا کہ اجلاس کے دوران اسلامی حزب التحریر جماعت کے خلاف لڑنے کے لیے ایک طریقہ کار طے کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ جنرل نے کہا کہ کہ تمام رکن ممالک اس طریقہ کار پر عمل کریں گے۔ 

 

اس بات پر کوئی حیرت نہیں کہ یہ جنرل  اسلام کے بڑھتی پکار کو دبانے میں روسی اسٹالینسٹ حکومت  کی ناکامی کا اعتراف کررہا ہے جو روسی مسلمانوں کے دلوں میں موجزن  ہے ۔ یہ وہ مسلمان ہیں جو پوری دنیا تک اسلام کے پیغام کو لے جانا چاہتے ہیں اور کتنے ہی سیکڑوں اور ہزاروں روسی اللہ کے دین میں داخل ہو گئے ہیں جو اس سے پہلے کفر کے اندھیروں میں رہتے تھے۔ 

 

یہ بات انتہائی مزحکہ خیز ہے  کہ یہ روسی جنرل اسلام کے پیغام  کو، جو وحی برحقپر مبنیہے، دبانے اور کچلنے کے لیے اپنے فوجی ڈھانچے، دھمکیوں اور دہشت گردی کا سہارا لے رہاہے۔ 

 

دنیا ماضی میں بڑے بڑے فوجی اتحادوں کا مشاہدہ کرچکی ہے جیسا کہ  نیٹو کے خلاف وارسا پیکٹ۔ لیکن جب  جنرل سمیرنوف یہ اعلان کرتا ہے کہ حزب التحریر کی ڈاکٹرائن اسے خطرناک بنادیتی ہے تو یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ اور اسٹالینسٹ حکومت میں اس کے ساتھیوں کے پاس زندگی، کائنات اور حیات سے متعلق درست ڈاکٹرائن موجود نہیں ہے جبکہ وہ کمیونزم کے اندھیروں سے نکل کر سرمایہ داریت کی شیطانیت اختیار کرچکے ہیں کیونکہ ان دونوں  کی بنیاد جھوٹ پر ہے جو مکڑی کے گھر سے بھی کمزور ہے۔  اگر ان کے پاس ایک ذرے کے برابر بھی عقل و شعور ہوتا  تو وہ دلیل کے مقابلے میں دلیل پیش کرنے کی پیشکش کو قبول کرتے لیکن یہ تو اپنے سے پہلے جابروں کی طرح ہیں جن کی دلیل قتل، ظلم اور جبر ہوتا ہے۔  اللہ نے اس سچے اسلامی پیغام کومبارک بنایا ہے۔ یہ لوگ اس پیغام کے بیٹوں کو دھوکہ دیتے اور ان کے خلاف سازش کرتے ہیں جو کہ اسلام کے حقیقی بیٹے ہیں۔ 

 

اگر یہ کہا جاتا کہ اس مبینہ تنظیم کے پاس  دنیا کی 60 فیصد آبادی ہے تو ہمیں حیران ہونے کا حق تھا: کیا اسلامی پیغام اتنا خطرناک ہے کہ جس کے خلاف تمام ممالک کی توانائیوں کو حرکت میں لانا ضروری ہے؟ بارحال یہ حقیقت ہم جانتے ہیں کہ  حزب التحریر کے پاس کوئی آرمی، جنگی بحری بیڑے یا اربوں ڈالر کا فوجی بجٹ نہیں ہے۔ تو پھر یہ لوگ کیوں حزب  اور اس کے بیٹوں کے خلاف لوگوں کو خبردار کررہے ہیں جن کا واحد ہتھیار اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذات پر ایمان  ہے جو تمام کائنات کا مالک ہے اور وہ اس بات پر استقامت سے ڈٹے ہیں کہ وہ اپنے دین کے لیے اپنے خون اور زندگیوں کو بھی داؤ پر لگادیں گے؟ 

 

لیکن جو بات سب سے بُری  اور تلخ ہے  وہ مسلم ممالک کے  حکمرانوں کا سکون ہے(کرغیستان سے قازقستان اور پاکستان تک جنہوں نے جون 2017 میں اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی) اور جنہوں نے جلدی جلدی "دہشت گردی"کے خلاف لڑنے کی حامی بھر لی!!۔

بدقسمت ہیں یہ بونے جو ان لوگوں کے انجام سے سبق حاصل نہیں کرتے جو ان سے پہلے پچھلی صدی میں گزرچکے ہیں۔

 

اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِىۡ الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ كَانُوۡۤا اَكۡثَرَ مِنۡهُمۡ وَاَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِىۡ الۡاَرۡضِ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ

"کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ (حالانکہ) وہ ان سے کہیں زیادہ طاقتور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے اعتبار سے بہت بڑھ کر تھے۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آیا "(غافر:82)

 

  لہٰذا اے امت مسلمہ!اس بات پرخوش ہوجائیں  کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ کفار کے سردار اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ ان کے پاس آپ کے عقیدے کے خلاف لڑنے کی طاقت نہیں ہے وہ عقیدہ جس کی بنیاد پر جنت و جہنم کا فیصلہ ہوگا۔ لہٰذا حزب التحریر کے شباب کے ساتھ کام کریں جو دین  اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں تا کہ اسلام کا سورج انسانیت کے سر پر پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے۔ ظلم کی طویل رات ختم اور نئی صبح کا سورج اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم سے طلوع ہونے کے قریب ہے اور اسلام کاانصاف اور رحم پوری انسانیت کو اپنے سائے میں لے لے گا۔ 

وَاللّٰهُ غَالِبٌ عَلٰٓى اَمۡرِهٖ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ

"اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے"(یوسف:21)

 

ڈاکٹر عثمان بخاش

ڈائریکٹر 

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک