ترک حکمران اپنے اعصاب پر قابوکھو بیٹھے ہیں اور وہ ہمیشہ کی طرح بے شرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں
- Published in حزب التحریر
- Written by Super User
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
ترکی کے حکمران سرکاری اخبارات اور میڈیا بیانات میں کہہ رہے ہیں کہ ترکی میں حزب التحریرکے ترجمان کے یہودی انٹیلی جنس تنظیم موساد کے ایک ایجنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں!
وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ حزب التحریر اپنی 26جولائی 2009کی خلافت کانفرنس میں دہشت گردی کے لیے بم دھماکے کرنا چاہتی تھی...!!
ترک حکومتی عہداروں نے یہ بھی کہا کہ حزب التحریر یہودیوں کے ساتھ مل کر (یہودیوں کے ساتھ مذاکرات کے منصوبے کے ماسٹر مائنڈ) ترک وزیر اعظم اردگان کو قتل کرنا چاہتی ہے ۔
پس ترک حکمران ہر قسم کا کیچڑ اُچھال رہے ہیں...!