بسم الله الرحمن الرحيم
اوباما اسلامی دنیا کے لئے شکر میں لپٹا ہوا زہر پیش کر رہا ہے
7اپریل 2009کو اوباما نے ترکی کا دورہ مکمل کر لیا۔ امریکی صدر اوباما کا یہ دورہ ظاہری طور پر خوش نمابیانات سے پُر تھا، کہ جن کے ذریعے اس نے یہ ثابت کر نے کی کو شش کی کہ وہ اسلام یا مسلمانوں کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے ،نیز ترکی امریکہ اور پوری دنیا کے لیے اہم ملک ہے کیونکہ وہ اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان پُل کا کام دے سکتا ہے۔ اُس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلامی دنیا کے ساتھ امریکہ کے تعلقات محض دہشت گردی کے خلاف لڑنے تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ کئی دیگر امور پر مشتمل ہیں۔ اور اوبامااسلامی دنیا اور مغرب کے مابین ڈائیلاگ بنانے کی کوشش کرے گا ۔ ترک پارلیمنٹ کے سامنے اپنے خطاب اور ترکی میں ہونے والی دیگر ملاقاتوں اور کانفرنسو ں میں اوباما نے انہی خطوط پربات کی۔
ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : ہفتہ, 18 اپریل 2009م
حزب التحرير