الخميس، 24 جمادى الثانية 1446| 2024/12/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

مسلمان کا خون

خانہ کعبہ سے بھی زیادہ مقدس ہے

صرف خلافت ہی اس خون کا بدلہ لے گی

 

عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ ﷺ کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا، اور آپ ﷺ یہ فرما رہے تھے

: «مَا أَطْيَبَكِ وَأَطْيَبَ رِيحَكِ، مَا أَعْظَمَكِ وَأَعْظَمَ حُرْمَتَكِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَحُرْمَةُ الْمُؤْمِنِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ حُرْمَةً مِنْكِ؛ مَالِهِ وَدَمِهِ وَأَنْ نَظُنَّ بِهِ إِلَّا خَيْراً»

تو کتنا عمدہ ہے، تیری خوشبو کتنی اچھی ہے، تو کتنا بڑے رتبہ والا ہے اور تیری حرمت کتنی عظیم ہے، لیکن قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، مومن کی حرمت(یعنی مومن کے جان و مال کی حرمت)اللہ تعالیٰ کے نزدیک تجھ سے بھی زیادہ ہے، اس لیے ہمیں مومن کے ساتھ حسن ظن ہی رکھنا چاہیئے۔(ابن ماجہ)

 

  • حسینہ حکومت مسلسل گولیوں اور قتل و غارت گری کے ذریعہ مسلمانوں کے خون کے تقدس کو پامال کر رہی ہے۔
  • جب بھی لوگ اپنے حق یا ایمان سے متعلق کوئی مطالبہ کرتے ہیں تو حسینہ حکومت ہر بار گولہ بارود کے ذریعہ لوگوں کے مطالبے کا جواب دیتی ہے، سپلا چٹھار میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری اور ’روڈ سیفٹی‘ تحریک کے دوران وحشیانہ تشدد کے واقعات اسی رویے کی خوفناک مثالیں ہیں۔
  • حسینہ حکومت کی جانب سے مساجد کے تقدس کی پامالی اور مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کا موازنہ صرف قصائی مودی اور غاصب یہودی وجود کے ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے۔
  • صرف آنے والی خلافت ہی ان حکمرانوں کو سزا دے گی اور شہداء کا بدلہ لے گی۔لہٰذا، حزب التحریر کی سچی قیادت میں خلافت کے قیام کی تحریک میں متحد ہوجائیں۔
  • اے فوج کے مخلص افسران!
    جس طرح سے حسینہ حکومت گولہ و بارود کے ذریعے لوگوں پر ظلم و ستم کرنے میں آگے بڑھ رہی ہے ، آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کے ظلم کو فوری طور پر روکیں۔عوام کے ساتھ کھڑے ہوں ، اور حزب التحریر کو اس حکومت کو ختم کرنے اور خلافت راشدہ کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے نصرۃ (مادی مدد) فراہم کریں ۔



ہجری تاریخ :16 من شـعبان 1442هـ
عیسوی تاریخ : پیر, 29 مارچ 2021م

حزب التحرير
ولایہ بنگلادیش

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک