الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 04 اکتوبر 2010 م

ڈاکٹر عافیہ کیس اس امر کی بدنما مثال ہے کہ سرمایہ دارنہ نظام حکمرانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی درجے تک گر سکتاہے، اور اس نظام میں عدل محض ایک خواب ہے

ہمارے دین نے عورت کو عزت کا مقام دیا ۔ ہماری تاریخ کی مثالوں سے ثابت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس یہودی کے قتل کو جائز قرار دیا جس نے ایک مسلمان عورت کو جان بوجھ کر بے پردہ کیا۔ خلیفہ معتصم با اللہؒ نے ایک مسلمان عورت کی پکار پر خلافت کی اسلامی فوج کو اس کی مدد کیلئے روانہ کیا جب رومیوں نے اس پر حملہ کیا۔ اس کے مقابلے میں ہمارے حکمران خطوط بھجواتے ہیں اور میڈیا کے سامنے خالی خولی بیانات داغتے ہیں۔ حقیقت میں وہ صرف اپنی کرسی اور دولت کیلئے ڈرتے ہیں کہ کہیں امریکہ ناراض نہ ہو جائے ، اسلئے وہ اپنی بہن کیلئے کچھ نہیں کرتے جس کا انھیں روز قیامت جواب دینا پڑے گا۔ ڈاکٹر عافیہ ہماری مسلمان بہن ہے اور ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں میں سے کسی سے کم نہیں۔ عافیہ ہماری ذمہ داری ہے اور تمام دنیا میں موجودہماری مسلمان بہنوں کا روپ اور چہرہ ہے، جس کی جان ، عزت اور بچوں سب نے ان بڑے سرمایہ دار ممالک کے ہاتھوں شدید زک اٹھائی۔ 19ویں صدی کے آغازسے اسلامی سر زمین پر کفار کے حملوں اور 3مارچ،1924ء کو خلافت کے انہدام کے بعد سے ہماری بہنوں نے شدید مصائب کا سامنا کیا اور تا حال کر رہی ہیں۔ مغربی اقوام یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ عورتوں کے حقوق کے چیمپئن ہیں اور انھوں نے عورتوں کے حقوق کی ان تحریکوں کو اسلامی سر زمین میں درآمد کیا۔ ان تحریکوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام عورتوں پر ظلم ڈھاتا ہے جبکہ سرمایہ دارانہ آئیڈیالوجی عورتوں کو آزادی دیتی ہیں۔ ان لوگوں نے جمہوریت، عدل، انسانی حقوق اور آزادیوں جیسے بظاہر دلکش اصطلاحات سے دھوکا دینے کی کوشش کی۔ تاہم اسلامی ریاست میں خواتین انتہائی امن اور عدل کے ساتھ زندگی گزارتی رہی ہیں جو انھیں کسی بھی انسان کے بنائے ہوئے نظام میں نہیں ملا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ایک اسلامی ریاست کے بغیر ہماری زندگی انتہائی سفاک اورنیچ جانور وں کے رحم و کرم پر بسنے والی زندگی جیسی ہے۔ اس دین سے ہم کو جدا کرنے کے سلسلے میں ان کے پھیلائے گئے جھوٹ کی ناکامی نے انھیں مزید زیادتی پر اکسایا۔ اور ڈاکٹر عافیہ کا کیس اس کی واضح مثال ہے کہ یہ کفار ہمیں ہمارے دین سے ڈرانا چاہتے ہیں۔ یہ ہمیں بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے آقا ہیں اور ہم ان کے غلام اوریہ ہمارے ساتھ جو ظلم، زیادتی اور سلوک کرنا چاہیں ، کر سکتے ہیں۔ حجاب پر ان کے مسلسل حملوں کے باوجود، اور مسلمان عورتوں سے جاری زیادتیوں کے باوجود پہلے سے زیادہ عورتیں اسلام قبول کر رہی ہیں، سیکولرزم کو مسترد کر رہی ہیں اور اقامت دین کے فریضے کی ادائیگی کیلئے خلافت کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ہم ان حکمرانوں کو یاد دلاتے ہیں کہ تم حکمرانی کے عہدوں پر ہو اور تمہیں اپنے اعمال کا جواب دینا پڑے گا۔ ہم اپنی افواج کو بھی یاد دلاتے ہیں کہ تم نے ایک اعلیٰ پیشہ اختیار کیا ہے، تمہارا رول اس امت کی حفاظت کرنا ہے اور اللہ کے کلمہ کو بلند کرنا ہے۔

اے افواج! اپنی تاریخ یاد کرو اور اس کرپٹ نظام کو مسترد کر دواور خلافت کے قیام کیلئے نصرہ دو۔

اے امت مسلمہ ! تم نے ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ اور ان حکمرانوں کے خلاف کھڑا ہو کر اپنے ایمان کا اظہار کر دیا ہے۔ پس تمہیں چاہئے کہ اپنے آواز حزب التحریر کی خلافت کے قیام کی جدوجہد کے حق میں مزید بلند کرو۔

 

خواتین ممبران
حزب التحریر ولایہ پاکستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک