الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 15 اکتوبر 2010 م

حقیقی تبدیلی امریکی ایجنٹ حکمرانوں کا خاتمہ اور خلافت کا قیام ہے حزب التحریر 5 نومبر بروز جمعہ ملک بھر میں خلافت ریلیاں منعقد کرے گی

حزب التحریر 5 نومبر 2010 بروز جمعہ ملک بھر میں خلافت ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔ یہ ریلیاں زیرعنوان: "حقیقی تبدیلی: امریکی ایجنٹ حکمرانوں کا خاتمہ اور خلافت کا قیام" منعقد کی جائیں گی۔ ان ریلیوں کا مقصد امت کو حقیقی تبدیلی سے آگاہ کرنا ہے جو امت کی زندگی کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں سے منور کرے گی۔ آج تبدیلی کی پکار اس لئے زبان زدِ خاص و عام ہے کیونکہ 63 سالوں سے ملک پر مسلط سرمایہ دارانہ نظام اور اس کو چلانے والے فوجی یا جمہوری حکمران اس ملک میں کسی قسم بھی قسم کی بہتری لانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے ان کی زندگیوں کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، بنیادی خوراک کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے 5 کروڑ پاکستانیوں کو رات کو بھوکا سونے پر مجبور کردیا گیا ہے، ملک کو مزیدقرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا گیاہے اور پاکستان کو امریکی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ ایک ایٹمی طاقت اور دنیا کی ساتویں بڑی فوج کی حامل ریاست میں ہو رہا ہے۔

ہر حکمران نے سرمایہ داریت کو ہی بھرپور طریقے سے نافذ کیا اور جب بھی حکمرانوں کے خلاف عوام کی رائے اس قدر شدید ہو گئی کہ ان کے لیے اپنے مغربی آقاؤں کے احکامات کو نافذ کرنا دشوار ہو گیا تو استعماری کفار نے اپنے ہی لائے ہوئے ایجنٹ حکمرانوں کو قربان کر دیا۔ پھر الیکشن یا فوجی انقلاب کے ذریعے ایک نئے ایجنٹ کو لا بٹھایا، تاکہ پاکستان میں نافذ استعماری نظام کو بچایا جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا اعتماد اس نظام اور ہر اس لیڈرشپ سے اٹھ چکا ہے جو اس نظام میں شامل ہونے کے لیے بے چین ہیں۔ اس استعماری نظام کی اصلاح نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اس کے ذریعے کبھی حقیقی تبدیلی آ سکتی ہے۔ حقیقی تبدیلی صرف خلافت ہی لائے گی کیونکہ خلافت ایک ایسا نظام ہے جو اللہ سبحانہْ و تعالیٰ کے نازل کردہ احکامات پر قائم ہوتا ہے اور عوام کو چند لوگوں کی خواہشات کے حوالے نہیں کرتا۔ اسی لیے یہ نظام انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کر عوام کو ظلم سے نجات دلاتا ہے۔اسی لئے پاکستان کے عوام کو اس حقیقی تبدیلی سے روشناس کرانے کے لیے حزب نے ملک بھر میں 5 نومبر کوخلافت ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ریلیوں کے ذریعے امت کو یہ باور کرایا جائے گا کہ حقیقی تبدیلی صرف خلافت کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ خلافت اپنے قیام کے چند گھنٹوں کے اندر اندر نیٹو سپلائی لائن کاٹ دے گی۔ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں مخلص مسلمانوں کو ساتھ ملا کر امریکہ کا ناطقہ بند کریگی۔ تیل ،گیس، بجلی کے کارخانوں، سونے، تانبے، کوئلے اور دیگر تمام معدنیات کی کانوں کو عوامی ملکیت قرار دے گی۔ سودی قرضوں کی ادائیگی فوراً منسوخ کرے گی۔ انکم ٹیکس، سیلزٹیکس جیسے ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کر کے اسلامی محصولات یعنی خراج، عشر، زکوة کا نظام نافذ کرے گی اور خلافت تمام مسلم ممالک کو ایک واحد ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات ایک کرے گی اور یوں خلافت دنیا کی عظیم ترین ریاست بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر حزب میڈیا، سیاسی جماعتوں میں موجود مخلص عوامی نمائندوں، علمائ، وکلائ، سیاسی تجزیہ نگاروں اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تبدیلی کے نام پر بار بار کی جانے والی سازش سے نہ صرف امت کو باخبر کریں بلکہ حقیقی تبدیلی یعنی خلافت کی طرف امت کی رہنمائی بھی کریں۔

شہزاد شیخ

پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک