الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تیونس

ہجری تاریخ    6 من شـعبان 1438هـ شمارہ نمبر: 12/1438
عیسوی تاریخ     بدھ, 03 مئی 2017 م

پریس ریلز

ایک بار پھر الباجی سید السبسی حزب التحریر کے خلاف حکومت کی لڑائی میں عدلیہ کو گھسیٹ لانے میں ناکام رہا

 

   گزشتہ جمعرات مورخہ27 اپریل 2017 کوبمنوبہ کی ابتدائی عدالت نے حزب التحریر کے اراکین احمد عاشور،المنصف الدلاجی اورمحمود التبینی کی بریت کا حکم نامہ جاری کیا جن پر استغاثہ نے نسلی و قومی امتیاز پر مبنی لیفلیٹ کی اشاعت اور عوامی مقامات پر چپکانے، جارح ذرائع کے استعمال، تشدّد اور نسلی امتیاز پر مبنی خیالات کے پرچار کے الزامات لگائے تھے  جس کی سزا تین سال تک کی قید ہے اور اگر ان خیالات کےاعلان کے ساتھ ساتھ  اس پر عمل بھی کیا جائے تو زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال قید ہے۔

ایک بار پھر، ریاستی حکام نے ثابت کیا ہے کہ تیونس کے سلامتی اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے جبکہ عوام اور عدلیہ کے سامنے ان کی وقعت نہیں اور ان کا وقت ختم ہو چُکا ہے۔ تیونس کی عدالتیں اور اس کے حراستی مراکز و جیلیں حزب التحریر کے بہت سے اراکین کی ظالمانہ و جابرانہ گرفتاریوں کے شاہد نہ ہوتے اگر اس کے پیچھے چند سیکورٹی حکام اور عوامی استغاثہ کے کچھ اراکین کے مسلسل اقدامات اور کاوشیں شامل نہ ہوتی۔

 

تیونس کی حکومت میں شامل مرد و خواتین، ان مغربی ممالک کے لئے اپنا بوریا بستر باندھ چکے ہیں جس کے وہ شہری ہیں، اُن کو احساس ہو چُکا ہے کہ اقتدار میں اُن کے چند لمحات ہی باقی بچے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ قومی سلامتی کونسل کے گمراہ کن قانونی جواز اور ’انکل سام‘ کے لئے کام کرنے والے ذلیل میڈیا ، جماعتوں اور تنظیموں  کے پروپیگنڈا کے تحت کی جانے والی ظالمانہ گرفتاریاں حزب التحریر کے اراکین کی جانب سے اُنھیں اُمّتِ مسلمہ کے سامنے بےنقاب  کرنے اور صلیبی مغربی نو آبادیاتیوں کے ساتھ سازشوں کو بے نقاب کرنے سے روک نہیں سکتی۔

اس ملک کے حکمران –اور جیسا کہ اُن کہ حالیہ کلمات نشاندہی کرتے ہیں – یقین رکھتے ہیں کہ حزب التحریر کی جانب سے اُمّت کا شعور اجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کوششیں اپنا رنگ لا رہی ہے۔اور شاید یہ بڑھتی ہوئی بیداری  اور تیونس کے تمام شہروں، دیہاتوں اور دیہی علاقوں میں باغی لوگوں کی جانب سے ناانصافی، پسماندگی اور جبر کے خلاف اُٹھنے والے نعرے اتھارٹی اور حکومت کی حزب التحریر سے فکری و سیاسی محاز آرائی میں ناکامی کا ثبوت ہے۔

 

لہٰذا ان تمام لوگوں کو جو ہوائی اڈّے پر ہیں اور ملک چھوڑنے کہ تیاری کر رہے ہیں کو معلوم ہونا چاہیے کہ تیونس کے تمام لوگوں کی طرح حزب التحریر کے اراکین کا بھی اس ناانصافی اور ظلم کے خلاف انقلاب میں حصّہ ہے، اور یہ کہ وہ للکارتے رہیں گے اور رات دن اس دھوکے باز جمہوری نظام کا تختہ اُلٹنے کے لئے کام کرتے رہیں گے جس نے ملک اور عوام میں غربت، بھوک اور ناانصافی پھیلائی اور حقوق پامال کیے، اور انشاءاللہ وہ عظیم و فاتح ریاست قائم کریں گے ، منہجِ نبوّت پر وہ صالح خلافت جو رسول اللہ ﷺ کی اُمّت کو واپس عالمی تہذیب کے مرکز پر لے آئے گی جہاں وہ خالق کی طرف سے سونپا گیا اپنا کردار ادا کرے گی۔

اللہ سبحان و تعالیٰ نے فرمایا:

 

﴿وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطاً لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيداً

’’ہم نے اس طرح تمہیں عادل اُمّت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول ﷺ تم پر گواہ ہو جائیں‘‘(البقرۃ :143)

 

ولایہ تیونس میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تیونس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 71345949
http://www.ht-tunisia.info/ar/
فاكس: 71345950
E-Mail: tunis@htmedia.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک