الثلاثاء، 06 شوال 1445| 2024/04/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تیونس

ہجری تاریخ    11 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: 11/1438
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 08 اپریل 2017 م

پریس ریلز

تیونس میں سیاسی پولیس حزب التحریر سے تعلق رکھنے والے

سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کو نشانہ بنا رہی ہے

 

   تیونس کے دارلحکومت میں اس ہفتے ہونے والی خلافہ کانفرنس کی دعوت دینے کی پاداش میں ہمارے دو بھایوں عزالدین عویشاوی اور مختاراجملی کو گرفتار کر کے ناصرف قیروان میں پرائمری کورٹ منتقل کیا بلکہ بحربوب میں واقع سول جیل میں حراست میں رکھا ہوا ہے اور عدالتی تاریخ،13اپریل2017، کو بھی جان بوجھ کر آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد اس ہفتے میں جابرانہ پولیس ایک بار پھر حرکت میں آئی اور سیکنڈری اسکول میں پڑھانے والےہمارے دو اور بھایوں،  عبدلکریم المدنی جو   فزکس کے اعلیٰ پائے کے استاد ہیں اور فتح الاینوبلی جو عربی کے استاد ہیں، کو  نشانہ بنایاکہ ان کے معطلی کے لیے  جندوبۃ کے پرائمری کورٹ کے پبلک پروسیکیوٹر کے پاس کیس دار کیا اور ان کو ببلاریجا کے سول جیل بھیجنے کی سفارش بھی کی ہے۔

 

حزب کے اراکین کو نشانہ بنانا، جو سیکنڈری اسکول کے استاد ہیں،  تیونس  حکومت کی اس  کوشش کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح حزب کے ممبران کو نشانہ بنا کر ان جرات مند شباب کو ان کے اسلامی نظریے اور ان کی پرامن جدوجہد کو دبانہ چاہتی ہے اور اس مقصدکے حصول کے لیے تیونس حکومت نے حزب اور اس کے اراکین کی پرامن  سیاسی جدوجہد کو دبانے کا یہ نیا مگر بھیانک طریقہ نکالا ہے کہ جس میں کچھ پبلک پروسیکیوشن کے ججز بھی حزب کو دبانے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں بلکہ کایرون اور جندوبا کے پبلک پروسیکیوٹر کے اسکول ٹیچر کو بنا کسی جرم کے گرفتاری اور جیل بھیجنے کے احکامات اس بات کے غماز ہیں کہ کس طرح یہ ججز حکومتی ایما پر ان بےقصور اراکین کوبےروزگار اور پابند سلاسل کرنے میں پیش پیش ہیں اور نتیجتاً ان کے گھر والوں کوبھی کڑی صورتحال سے گزارا جارہا ہے۔ بن علی کے دور کے بعد تیونس میں یہ پہلا موقع ہے کہ جہاں پرامن سیاسی کارکنان کے خلاف ایسے ہتھکنڈے استعمال جارہے ہیں اور ایسے احکامات جاری کر کے کچھ ججوں نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہےجو تیونس کو واپس اس ظلم کے دور کی طرف دھکیلے گی کہ جب حکومت اپنے تین ہتھیار :سیاست زدہ پولیس، میڈیا اور عدلیہ کے ذریعے عوام کا استحصال کرتی تھی۔

 

آخر میں ہم ان تمام لوگوں سے، جو اسلام اور حزب التحریر کےاراکین کے خلاف اس ناکام مہم جوہی کا حصہ ہیں، یہی کہنا چاہتے ہیں" اگر آسمان سے آزادی بھی برسنے لگے تب بھی تم ایسے غلاموں کو پاؤ گے جو (اپنی چھتریوں سے) خود کو اس آزادی سے بچا کر رکھیں گے"!

 

تیونس میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تیونس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 71345949
http://www.ht-tunisia.info/ar/
فاكس: 71345950
E-Mail: tunis@htmedia.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک