الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

20/12/2023

 

Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:

News Commentary 20/12/2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

 

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

 

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 07 Jumada al-Akhar 1445 AH corresponding 20 December 2023 CE

 

pak en

 

1 - دو ریاستی حل کا مطلب ہے فلسطین کی بابرکت سرزمین سے دستبرداری

 

1 231214 pk fb Two State Solution UR

 

 

یہودی وجود نے 1948 میں فلسطین کے 78 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پھر 1967 میں یہود، عرب حکمرانوں کی معاونت سے، جعلی جنگیں رچا کر فلسطین کے زیادہ تر حصے پر قابض ہو گئے۔ پس دو ریاستی حل کا مطلب یہ ہے کہ اسراء اور معراج کی بابرکت سرزمین پر یہودی قبضے کو قانونی حیثیت دے دی جائے، اور مسلمانوں کو فلسطین کے ایک چھوٹے سے حصے میں پناہ گزینوں کے طور پر محدود کر دیا جائے، جو خود یہودیوں کے زیر تسلط ہو۔ کسی بھی ایسے اقدام کو مسترد کریں جو مقدس سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی کا مطالبہ نہ کرے۔ یہ آزادی صرف نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے فوری قیام سے ہی ممکن ہے جو مسلمانوں کی فوجوں کو متحرک کرے گی۔

 

01 Jumada al-Thani 1445 AH - 14 December 2023 CE

 

pak en

 

2- جہاد کے بغیر کسی ترقی اور خوشحالی کا تصور ہی نہیں

 

2 231215 pk fb Jihad UR

 

نگراں وزیراعظم نے 7 دسمبر کو کیڈٹ کالج کوہاٹ میں کہا کہ" یہ ایک آفاقی سچائی ہے کہ امن برقرار رکھے بغیر کوئی بھی ملک ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کرسکتا۔" درحقیقت نگران وزیر اعظم کا فرمان آفاقی جھوٹ ہے۔ کیا موجودہ ترقی یافتہ یورپ اور امریکہ پچھلے دو سو سال سے دنیا بھر میں جنگیں نہیں لڑ رہے؟ کیا رسول اللہﷺ کی ریاست، خلافت ِراشدہ، خلافت بنو امیہ، خلافت بنو عباس، اور عثمانی خلافت نے مسلسل جہاد کرنے کے باوجود ترقی نہیں کی تھی؟ آج جب پوری امت مسلم دنیا کے حکمرانوں سے فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لیے یہودی وجود کے خلاف مسلم افواج کو جہاد میں بھیجنے کا مطالبہ کررہی ہے تو ہمارے حکمرانوں کو امن یاد آ رہا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

«مَا تَرَكَ قَوْمٌ الْجِهَادَ إلاّ ذُلّوا»

"کوئی قوم جب جہاد کو ترک کر دیتی ہے تو وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہے۔"(احمد)۔

 

02 Jumada al-Thani 1445 AH - 15 December 2023 CE

 

pak en

 

3- بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

بہت ہو گیا! اٹھو اور خلافت قائم کرو۔

 

3 231216 pk fb Kashmir UR

 

بھارت کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو برقرار رکھا اور انتخابات کا حکم دے دیا۔ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے منہ پر بھارت کا یہ تھپڑ مقبوضہ کشمیر کے جبری الحاق کا تسلسل ہے جو 5 اگست 2019 کو شروع ہوا تھا۔ بھارت کی قیادت اور اس کے آقا بائیڈن کے ذہن میں تو مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہے۔ جہاں تک پاکستان کے حکمرانوں کا تعلق ہے، وہ ابھی تک کشمیر کو آزاد کرانے کے لیے ہماری فوج کو متحرک نہیں کر رہے۔ وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی بھی نہیں دے رہے۔ بائیڈن کو خوش کرنے کے لیے، وہ خود کو بے معنی عوامی مذمت تک محدود رکھے ہوئے ہیں، جیسا کہ وہ غزہ کے حوالے سے بھی کر رہے ہیں۔ غزہ کے برعکس، کشمیر کے معاملے میں تو یہ بہانہ بھی نہیں ہے کہ اس سرزمین تک ہماری رسائی ممکن نہیں۔ اے افواج پاکستان! ان حکمرانوں کو ایک طرف پھینک دیں اور متحرک ہو جائیں تاکہ آخرت میں اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے۔

 

03 Jumada al-Thani 1445 AH - 16 December 2023 CE

 

pak en

 

4- سیاسی و عسکری قیادت کے سبب ہی پاکستان کی سلامتی اور معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے

 

4 231217 pk fb Illegal Foreigners UR

 

پاکستان کے آرمی چیف نے 7 دسمبر کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ "پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو شدید متاثر کر رہے ہیں"۔درحقیقت پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو سیاسی و فوجی قیادت نے شدید متاثر کیا ہے جس نے ملکی کی معیشت کو آئی ایم آیف اور ملکی سلامتی کو خطے میں امریکی اہداف کے حصول کے لیے گروی رکھ دیا ہے۔ پاکستان پر کھربوں روپے کا قرض اور سود جو ہماری معیشت کو کھا رہا ہے، کیا وہ چند لاکھ مہاجرین کی وجہ سے ہے؟ اس سیاسی و فوجی قیادت کو ملک بدر کرنے کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کر رہیں ہیں۔ خلافت مسلم علاقوں کو ایک ریاست میں یکجا کر کے ملکی و غیر ملکی کی بحث کو ہی ختم کر دے گی۔

 

04 Jumada al-Thani 1445 AH - 17 December 2023 CE

 

pak en

 

5- کیا پاکستان کے حکمرانوں کا ضمیر زندہ ہے؟

 

5 231218 pk fb Conscience UR

 

صدر مملکت نے 9 دسمبر کو غزہ میں 'اسرائیل' کی طرف سے جاری خونریزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی ضمیر پر سوال اٹھایا۔ پاکستان کے حکمران عالمی ضمیر پر سوال اٹھانے سے پہلے اگر اپنے گریبان میں جھانک لیتے تو بہتر ہوتا۔ یہ حکمران کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہتے ہیں، لیکن جب بھارت اس کو خود میں ضم کرلیتا ہے اور وہاں کے مسلمانوں پر بدترین ظلم کرتا ہے تو کیا پاکستان کے حکمرانوں نے اس کا ہاتھ پکڑا؟ کیا یہودی وجود کے مظالم کے جواب میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو حرکت میں لانے کا اعلان کیا؟ یہ حکمران اپنی ذمہ داری عالمی برادری پر ڈال کر عوام سے چاہتے ہیں کہ وہ ان سے اب سوال نہ کریں۔ نبوت کے نقش قدم پر قائم ہونے والی خلافت عالمی ضمیر کو نہیں جھنجوڑے گی، بلکہ مسلم افواج کو حرکت میں لائے گی۔

 

05 Jumada al-Thani 1445 AH - 18 December 2023 CE

 

pak en

 

6- فقط اسلام کا معاشی نظام ہی پاکستان کو پائیدار ترقی کی جانب لے جا سکتا ہے

 

6 231219 pk fb Industry UR

 

7 دسمبر کو ملک کے سرکردہ صنعت کاروں نے صنعتی ترقی کو نقصان پہنچانے والے تین بڑے مسائل: انکم ٹیکس کی بھاری شرح، بلند شرح سود، اور مہنگی توانائی کی نشاندہی کی۔ خلافت میں اسلام کے معاشی نظام کے تحت صنعتی شعبے پر کوئی ٹیکس نہیں ہوتا سوائے ان کے اسٹاکس پر زکوۃ کے۔ خلافت میں سود مکمل طور پر ممنوع ہوتا ہے، لہٰذا صنعتوں کو بلا سود قرض فراہم ہوں گے۔ اور بجلی قطعی مہنگی نہیں ہو گی کیونکہ اسلام نے بجلی کو عوامی اثاثہ قرار دیا ہے، لہٰذا ریاست عوام کے نمائندے کے طور پر اس شعبے کو چلاتی ہے اور اس طرح بجلی مہنگی نہیں ہوتی۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کا قیام ہی پاکستان کو موجودہ معاشی مسائل سے نکال کر صنعتی ترقی کی راہ پر ڈالے گا۔

 

06 Jumada al-Thani 1445 AH - 19 December 2023 CE

 

pak en

 

7- وزیراعظم صاحب! مسجد اقصیٰ پر سودا بازی قبر تک تمہارا پیچھا کرے گی

 

7 231220 pk fb Al Aqsa UR

 

وزیراعظم انور کاکڑ چند دنوں سے مسلسل مسجد اقصیٰ اور اس کے مبارک اطراف پر سودا بازی، جسے دو ریاستی حل کے نام کے پیچھے چھپایا جاتا ہے، کی وکالت کر رہے ہیں۔ مسلمانوں نے اپنی پوری تقریبآ ڈیڑھ ہزار سال کی تاریخ میں اس مقدس زمین پر سودا بازی نہیں کی۔ اسے عمر رض نے حاصل کیا، اس کو صلیبیوں کے ہاتھوں کھونے کے بعد صلاح الدین ایوبی نے اسے دوبارہ حاصل کیا اور پچھلی صدی میں خلیفہ سلطان عبد الحمید دوم نے اسے محفوظ بنایا۔ تو تمہاری کیا حیثیت ہے کہ تم مسلمانوں کے قبلہ اول کے سوداگر بنو؟

 

07 Jumada al-Thani 1445 AH - 20 December 2023 CE

 

pak en

 

Last modified onجمعرات, 28 دسمبر 2023 18:52

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک