الجمعة، 18 رمضان 1445| 2024/03/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

05/04/2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 14 Ramadan al Mubarak 1444 AH corresponding 05 April 2023 CE

 

pak en

 

1 پاکستان کو ایک ایسی عدلیہ کی ضرورت ہے جو انگریزوں کے کامن لاء سے نہیں بلکہ صرف قرآن اور سنت نبویﷺ کے مطابق فیصلے کرے

 

 1 20230330 pk fb Judiciary UR

 

موجودہ عدالتی بحران کی وجہ یہ نہیں ہے کہ طاقت چیف جسٹس کے ہاتھوں میں ہے، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری عدلیہ پارلیمنٹ میں بیٹھے انسانوں کی خواہشات پر مبنی بوسیدہ قوانین کے مطابق فیصلے کرتی ہے۔ عدل کی بنیاد اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی نازل کردہ وحی ہے، لہٰذا جب تک عدالتیں قرآن و سنت کے قوانین کے مطابق فیصلے نہیں کریں گی، حقیقی عدالتی بحران برقرار رہے گا۔ خلافت میں خلیفہ اور دیگر حکومتی عہدیداران کی جانب سے وحی الٰہی سے کسی بھی انحراف پر قاضی مظالم کی عدالت ان کا احتساب کرتی ہے۔

 

 

pak en

 

2  خلافت ڈالر کے عالمی تسلط کے ظلم کا خاتمہ کرے گی

 

2 20230331 pk fb Dollar UR 

 

ڈالر کو بین الاقوامی تجارت کی کرنسی کے طور پر استعمال کرنے نے دنیا کو بہت نقصان پہنچایا ۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے امریکی بینکوں کو بچانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں بینکوں میں 'ہاٹ منی' سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، اور اس نے ڈالر کو مضبوط کیا۔ لیکن اس عمل نے پاکستان کے لیے معاملات کو مزید خراب کردیا کیونکہ ڈالر کا قرضہ اور درآمدات کی لاگت بڑھ گئی، روپیہ کمزور ہوا اور مہنگائی بڑھ گئی۔ یہ خلافت ہو گی جو سونے اور چاندی کی کرنسی جاری کرے گی، اور ڈالر کی بالادستی کو ختم کرے گی۔

 

 

pak en

 

3 پارلیمنٹ ، عدلیہ اور فوج کے درمیان اختیارات کی رسہ کشی کی وجہ جمہوری نظام ہے

 

3 20230401 pk fb Power UR 

 

پارلیمنٹ ، عدلیہ اور فوج میں کون بالاتر ہو گا، کی لڑائی نے ملک کے نظام کو مفلوج کیا ہوا ہے۔ اور اس جنگ کی جڑیں جمہوری ریپبلک میں ہیں جو طاقت کی تین حصوں میں تقسیم Trichotomy of power کے ذریعے اختیارات کے توازن کی قائل ہے، لیکن اس نے ایک مسلسل جنگ کو جنم دیا ہے۔ اسلام میں بالادستی شریعت کو حاصل ہے، جس کے تحت امت خلیفہ کو تمام اختیارات تفویض کرتی ہے۔ خلیفہ ہی ریاست ہے اور ریاست کا ہر شعبہ، خواہ وہ انتظامیہ ہو یا عدلیہ، سب خلیفہ سے تفویض شدہ اختیارات حاصل کرتے ہیں، اسلئے اس طرح کے تنازعات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

pak en

 

4 بڑی طاقتوں کے درمیان کشمکش امت کے لیے ایک نادر موقع ہے

 

4 20230402 pk fb International UR 

 

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے 29 مارچ کو کہا کہ چین اور روس دونوں ہی امریکہ کے لیے “آنے والے کئی برسوں تک درد سر” بنے رہیں گے۔ بڑی طاقتوں کے درمیان یہ کشمکش ان کی صلاحیتوں کو کمزور کر رہی ہے۔ دنیا گھوم کر وہی آن پہنچی ہے جیسے آج سے 1400 سال قبل کے فارس اور روم کے درمیان صورتحال تھی۔ اور جب اللہ تعالیٰ نے مدینہ میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے نصر عطا فرمائی تھی۔ آج جب کفار ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں، تو مسلمانوں کیلئے نادر موقع ہے کہ وہ نبوت کے نقش قدم پر دوبارہ خلافت قائم کریں۔

 

pak en

 

5 کفار کی مدد سے طاقت اور خودمختاری حاصل کرنے کی کوشش عبث ہے۔ طاقت صرف اسلام اور خلافت کے قیام میں ہے

 

5 20230403 pk fb Ukraine UR

 

بائیڈن کے حکم کی تعمیل میں پاکستانی قیادت یوکرین کے لیے 122 ملی میٹر کیلیبر کے توپ خانے کے گولے بنا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی قیادت، امریکی حدود کے اندر  رہتے ہوئے، روس سے سستا خام تیل اور چین سے قرضے بھی لینا چاہتی ہے۔ کافر استعمار کے ساتھ اتحاد آزاد فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو مسلم دنیا کو یکجا کرکے وسیع مقدار میں تیل اور مالی وسائل اور عظیم الشان فوجی قوت جمع کرے گی۔

 

pak en

 

6 خلافت سرحدوں اور وطن پرستی کا خاتمہ کر کے سرحدوں پر کشیدگی کے مسئلے کا جڑ سے ہی خاتمہ کردے گی

 

6 20230404 pk fb Afghanistan UR

 

مزید پاکستانی پولیس افسران کی شہادت کے بعد، 30 مارچ 2023 کو امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے انسداد دہشت گردی کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کی افواج اپنے خرچے پر مغربی سرحد پر پہرا دیتی رہیں تاکہ بھارت کشمیر میں اپنا کنٹرول مستحکم کر سکے۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جو امت کو کمزور اور تقسیم کرنے والی ان مصنوعی سرحدوں کو گرا کر تمام مسلم علاقوں کو ایک ریاست میں یکجا کر دے گی۔ خلافت ان تمام کفار سے تعلقات ختم کردے گی جو مسلم علاقوں میں انتشار پھیلانے میں ملوث ہیں۔

 

pak en

 

7 خلافت مسجد الاقصیٰ کو فوجی قوت سے آزاد کرائے گی

 

7 20230405 pk fb Palestine UR

 

شدید عوامی تشویش  سامنے آنے کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے یہودی وجود کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات کی تردید ہرگز کافی نہیں۔ افواج پر یہ لازم ہے کہ وہ فوراً مقدس سرزمین کی آزادی کے لئے متحرک ہوں۔ افواج میں موجود مخلص افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خلافت کے دوبارہ قیام کے لئے نصرہ فراہم کریں۔ صرف خلافت کے قیام کے بعد ہی افواج کو یہ موقع میسر آئے گا کہ وہ رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد الاقصیٰ میں آزادی کی تکبیر بلند کر سکیں۔

 

pak en

Last modified onپیر, 10 اپریل 2023 09:02

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک