بسم الله الرحمن الرحيم
- حزب التحریر / ولایہ پاکستان: آگاہی مہم
- "اسلام میں صحت کی دیکھ بھال"
حزب التحریر / ولایہ پاکستان نے کورونا وائرس کے سلسلے میں ایک مضبوط سوشل میڈیا مہم چلائی # اسلامک ہیلتھ کیئر
#IslamicHealthCare
ایک مسلمان مصیبتوں اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے شرع کے مطابق احتیاطی تدابیر کرتا ہے مگر جب کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرتا ہے۔ وہ یہ نہیں کہتا کہ ہائے یہ بیماری مجھے کیوں آ گئی، میرا کیا قصور تھا، میں نے کسی کا کیا بگاڑا تھا؟ وہ اللہ کی قضا پر عدم رضامندی ظاہر نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنا حرام ہے۔
جہاں تک کرونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار افراد کے علاج کا تعلق ہے تو موجودہ استعماری نظام کے تحت صحت کے نظام کے معاملے میں برتی جانے والی سنگین غفلت اس بحران میں مکمل طور پر آشکار ہوگئی ہے۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا، فَالإِمَامُ رَاعٍ، وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ "امام نگراں و نگہبان ہے اوروہ اپنی رعایا کا ذمہ دار ہے"(بخاری)۔ نبوت کے طریقے پر قائم خلافت کی غیر موجودگی کی وجہ سے ہم ہر بحران کے دوران اپنے آپ کوایسے یتیم کی طرح پاتے ہیں کہ جس کا نہ کوئی نگہبان ہو اور نہ ہی محافظ ۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم اس آزمائش کے خاتمے، صحت مندوں کے تحفظ ، بیماروں کی شفایابی اور نگہبانی کرنے والی خلافت کی بحالی کی دعا کریں، جو99 سال قبل ، 28 رجب 1342 ہجری ، کوہم سے چھین لی گئی تھی۔
#Covid19 #Korona كورونا#
Tuesday, 29 Rajab 1441 AH - 24 March 2020 CE
Latest from
- الرایہ اخبار: شمارہ 556 کی نمایاں سرخیاں
- غزہ کے عوام کی حمایت میں سمندر پار سے اٹھنے والی غضبناک پکار محاصرے کو توڑنے کا مطالبہ کر رہی ہے...
- امریکی خوشنودی کا حصول امت اسلامیہ کے لیے سیاسی فیصلے کا معیار نہیں ہے
- العریش کے باسیوں کی جبری بے دخلی، ترقی کے پردے میں لپٹا ہوا ایک سیاسی جرم ہے۔
- سویداء کے خونریز واقعات نے بیرونی قوتوں سے جڑی آماجگاہوں کے خطرے کو بے نقاب کر دیا ...
Image Gallery
https://hizb-uttahrir.info/ur/index.php/%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86/2237.html#sigProId4ff999f541