الجمعة، 12 ذو القعدة 1446| 2025/05/09
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

غزہ کے مسلمانوں کی حمائت میں حزب التحریر ولایہ پاکستان کے ملک بھر میں مظاہرے مسلم افواج لازمی فلسطین کو یہود کے قبضے سے آزادی دلائیں

مضان کے مہینے کے دوران جو کبھی مسلمانوں کے لئے فتوحات کا مہینہ ہوا کرتا تھا ، یہودی ریاست نے یہ ہمت کی ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس خون کو غزہ، فلسطین میں بہائے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان ملک بھر میں مظاہرے کئے اور مسلمانوں کی افواج کو پکارا کہ وہ یہودی قبضے کا خاتمہ کریں۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ " اے پاک فوج! حرکت میں آؤ فلسطین کو آزاد کراؤ"، "صرف خلافت کا قیام ہی فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کوظلم سے نجات دلائے گا"، "امت کی ڈھال خلافت خلافت"۔
حزب التحریر افواج پاکستان کو فلسطین کے مسلمانوں کی اس مضبوط پکار کی یاد دلاتی ہے جو رمضان سے قبل جاری کی گئی تھی، " کیا تمہارے اندر الاقصٰی سے والہانہ محبت نہیں، کیا تمہارے دل الاقصٰی میں سجدے کے شوق سے لبریز نہیں، کیا تمہارے دلوں میں الاقصٰی سے ملاقات کی تڑپ نہیں رہی ہے ؟ کیا تم رسول اللہﷺ کے اسراء کے مقام کے دیوانے نہیں ہو ، کیا تم اس مبارک سرزمین پر شہادت کے آرزومند نہیں ہو جہاں تمہارا خون صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے مبارک لہو سے یکجا ہو ؟ الاقصٰی تم سے یہ سوال کر رہی ہے ، عمر فاروق رضی اللہ عنہ کہاں ہے ۔۔۔ صلاح الدین کہاں ہے۔۔۔ مسلمانوں کا خلیفہ کہاں ہے ، کیا رسول اللہ ﷺ کا مقام اسراء تمہارے نزدیک ایسی بے وقعت ہے کہ تمہاری آنکھوں کے سامنے یہود اپنی نجاست سے اس کو روندتے رہیں ؟ یہ خلافت کے انہدام کی یاد میں تمہاری طرف الاقصٰی کی منادی ہے،خلافت کو قائم کرو اور مجھے آزاد کراؤ ،خلافت کو قائم کرو اور مجھے بچاؤ۔۔۔"
مسجد اقصٰی کی جانب سے اس پکار میں مزید کہا گیا ہے کہ " اے افواج پاکستان ۔۔۔ امریکہ تمہیں اپنے ہی بھائیوں کو قتل کرنے پر لگارہا ہے۔۔۔ امریکہ تمہیں تباہ کرنے کے درپے ہے۔۔۔ امریکہ ہی تمہارا دشمن ہے،اس کی غلامی سے اپنے آپ کو نکالو۔۔۔ اپنے درمیان موجود ایجنٹوں کو اٹھا کر باہر پھینک دو۔۔۔مسلمانوں کو یکجا کرو،اپنے جسم کے ٹکڑوں کو دوبارہ جوڑدو۔ تم، افغانستان ، ہند کے مسلمان ،وادی فرغانہ اور قفقاز ایک ہی امت ہو اور تم اسلام کی مدد اور اقامت دین پر قادر ہو۔۔۔ لہٰذا حزب التحریر کی تمہیں پکارتی ہے کہ خلافت کو قائم کرو اور پنی بہادر افواج کو بیت المقدس کی طرف گامزن کردو اور تم یہ شرف حاصل کرنے کے اہل ہو"۔

Read more...

قابض بر طانیہ کوبرصغیر میں استحکا م فراہم کرنے میں سر سید احمد خان کا کر دار

 

عرفان پاشا
عمومی طور پر پاکستان میں چھپنے والی نصابی اور غیر نصابی کتب میں برصغیر پاک و ہند، تشکیل پاکستان اور 1857ء کی جنگ آزادی کے متعلق جومعلو ما ت امت کے نوجوانوں کو دی جا تی ہیں وہ غلط اور بد دیا نتی پر مبنی ہیں۔ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا تا ہے۔ تاریخ میں جن شخصیات کو ہمارے لیے ہیرو بنا کر پیش کیا جا تا ہے ان میں سے بہت سے براہِ راست انگریز کے ایجنٹ رہے ہیں جیسا کہ آج افغانستان میں امریکی قبضے کے تحت کرزئی اور اس کے حواریوں کی حقیقت ہے یا پھر عراق میں امریکہ کی قائم کردہ حکومت کا معاملہ ہے۔ انیسویں اور بیسویں صدی کے برصغیر کی صورتِ حال اس سے کچھ مختلف نہ تھی۔ انگریز نے اپنی عملداری میں اپنے وفادار لوگوں کی ایک کھیپ تیار کی، جو انگریز سے مر عوب ہو کر ان کے طر ف دار رہے اور اسلام کو توڑ مروڑ کر برطانیہ کے قبضے کو جواز فراہم کرتے رہے۔ اور انگریزوں کی حکومت مضبو ط کر نے کے لیے ان کے دست و بازو بنے رہے۔
انگریز جب بر صغیر میں آیا تو اس نے یہا ں اپنے قدم جما نے کے لیے مختلف ریاستو ں کے نو ابوں، راجو ں اور مہا راجوں کو خرید ناشروع کر دیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے طاقت کے ایوانوں میں موجود لوگوں کو خریدینے کے لیے 90,000 پاؤنڈ سٹرلنگ سالانہ سیاسی رشوت کے طور پر خرچ کیے۔ برصغیرمیں کل ریاستوں کی تعداد 635 تھی۔ بیشتر راجے مہا راجے انگریز کے ساتھ مل گئے۔ ان کے ذریعے انگریز نے جا گیرداری نظام قائم کیا۔ جن راجوں نے انکا رکیا ان کے درباریو ں کو خرید ااور ان کے ذریعے سازشیں کر کے انھیں کمزور کیا اور فوج کے ذریعے ان کو فتح کیا گیا بقیہ ملک جہا ں مغلوں کی براہ راست عمل داری تھی وہاں بھی یہی طریقہ اپنا یا گیا۔ ریاستوں میں انگریز سرکا ر سے وفاداری اور مسلمانو ں سے غداری کے مر تکب درباریوں کے نام کچھ بھی ہو ں مگر وہ میرجعفراور میر صادق کے قبیلے ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور ملکی سطح پر جن لوگوں نے کھل کر انگریز سے وفاداری اور مسلمانوں سے غداری کی، ان میں سرسید احمد خان سر فہرست ہیں۔ افسو س کی بات یہ ہے کہ آج ایسی شخصیات کو ہمارے نصابِ تعلیم میں ہیرو اور مسلمانوں کا نجات دہندہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ جہا ں انگر یز کو بر صغیر پر غالب رہنے اور مسلمانو ں پرکا میا ب حکومت کر نے کے گُر بتا تے رہے وہا ں مسلمانو ں کو اس با ت پرآمادہ کر تے رہے کے انگریز کے وفادار رہیں۔ انگر یز کو ایسے لوگ در کار تھے جو لو گوں میں عمومی طور پر عزت دار اور مقبول ہوں اور لو گ ان پر عتماد کرتے ہو ں۔
بر طانیہ بخوبی واقف تھا کہ جب تک وہ یہا ں کے عوام کو تقسیم نہیں کرے گا اس وقت تک وہ تادیر قابض نہیں رہ سکے گا۔ اور یہا ں کی دولت جس کو لو ٹنے کے ارادے سے وہ یہاں آیا تھا اس کے لو ٹنے میں کا میا ب نہیں ہو سکے گا۔ ہندو برصغیر میں اسلام کی حکمرانی کے تحت ایک ہزار سال تک مسلمانوں کے ساتھ امن و تحفظ کی زندگی بسر کر تے رہے تھے۔ انگریزوں نے سب سے پہلے ان کو تقسیم کیا۔ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد انگریز نے ہندؤں کو نوازنے کا سلسلہ شروع کیا اور مختلف حیلوں بہانوں سے انہیں مسلمانوں سے دور کیا اور ایسی فضاء پیدا کردی کہ ہندو مسلمانوں کو اپنا دشمن تصور کرنے لگیں۔ ان اسالیب میں سے ایک ہندوستان میں فورٹ ولیم کالج کا قیام تھا جسے انگریزحکومت نے برطانیہ سے آنے والے نوجوان انگریز افسروں کو ٹریننگ دینے کے لئے قائم کیا تھا۔ ان افسران کو اردو سکھانے کا انتظام بھی اسی کالج میں کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فورٹ ولیم کالج کے بانی گور نر جنرل ولزلی نے اس کے قیام کی اصل تاریخ جو کہ 10 جولائی 1800ء ہے، کوتبدیل کر کے 4 مئی 1800ء کر دیا۔ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی کہ یہ ریا ست میسور کے نواب حیدر سلطان اور ٹیپو سلطان پر انگریزکی فتح کی سالگر ہ کا دن تھا۔ اس کا لج میں ہند و اور مسلم ادیب بھرتی کیے گئے۔ یورپی اور انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ دوسری زبانوں کی کتابوں کا اردو ترجمہ کر ایا گیا۔ یہ دور مسلمانوں کے انحطاط اور زوال کے عروج کا دور تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور میں لکھی گئی نثر مسلمانوں کی غلامانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ انگریز نے اس دور کے نثرنگاروں کو نو ازا جو اردو نثر کے ذریعے انگریزوں کے مقاصد پورا کر تے تھے۔ مولوی نذیر احمد نے اردو کا پہلا ناول ''مرأة العروس'' لکھا جس میں ملکہ و کٹوریہ کی خو ب تعریفیں تھیں۔ انگریز نے اس ناول کے لکھنے پر مو لو ی صاحب کو سونے کی ایک گھڑی اور ایک خطیر رقم انعام میں دی۔
فورٹ ولیم کالج ہی وہ جگہ ہے جہا ں سے انگریز نے اردو ہندی تنازع کا آغاز کیا۔ انگر یز ہند ؤں کو باور کرانے میں کامیا ب رہے کہ مسلمان اُنکے کبھی خیر خواہ نہیں رہے اوراب یہ زبان کے ذریعے تمہیں مغلو ب کر رہے ہیں۔ حالا نکہ ہندوستان میں اس سے قبل جو زبا ن بولی جار ہی تھی اُسکا نام ہندی یا ہندوستانی زبان تھا۔ یہ وہی زبا ن ہے جو اس سے پہلے لشکری، ہندوی، ریختہ اور اردوئے معلی کہلائی جاتی تھی۔ نام بدلتے رہے مگر اس زبان کا رسم الخط ہمیشہ عربی رسم الخط ہی رہا۔ ہند ؤں نے انگریزوں کے اکسانے پر اس زبان کو ہندی اور اردو دو مختلف زبا نوں میں بانٹ دیا اور ہندی کو دیونا گری رسم الخط میں لکھنا پڑھنا شروع کر دیا۔ فورٹ ولیم کالج نے اس تنازعہ کا نہ صرف آغاز کیا بلکہ اس کو خوب ہوا بھی دی۔ اس جھگڑے پر خود سر سید نے لکھا پڑھی شروع کر دی۔ نواب محسن الملک نے خوب گرم جوش تقریر یں کیں، اس وجہ سے ہندو مسلم تفریق کو تقویت ملی اور یہ تفریق اس وقت انگر یزوں کی سیاسی ضرورت تھی۔ اس تنازع میں ہند ومسلم فسادات ہوئے۔ ان فسادات میں مر نے والے مسلمانو ں کو بہت سراہا گیا۔ زبان کے نام پر مرنے والوں کو شہید کہا گیا۔ مسلمانوں کی جو توانائیاں انگریز قبضے کے خلاف بھرپور مزاحمت پر صرف ہونی چاہئے تھیں ان کا محور محض اردو زبان کا دفاع بن گیا۔
یہی مسلم رہنما مسلمانوں کوایک طر ف تو سیا ست سے دور رہنے کی تلقین کرتے رہے لیکن جب انگریز نے دیکھا کہ عوام میں انگریز کی نفر ت ختم نہیں ہو رہی اور بار بار بغاوتیں اٹھ رہی ہیں تو 1885ء میں ایک انگریز سر اے اوہیوم کے گھر پر کانگریس کے نام سے ایک سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی گئی تاکہ عوام اسی پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنی بھڑاس نکال لیں لیکن اس کے تمام لیڈرز حکو مت کے قبضے میں رہیں۔ پھر اسی جما عت کے ذریعے ہندو مسلم تقسیم کا ایک اور موقع انگریزوں کے ہاتھ آگیا۔ کانگریس کے تمام بڑے عہدے ہندؤں کو دئیے گئے اور مسلمانوں کو یہ احساس دلایا گیا کہ یہ جماعت صرف ہندوؤں کی ہے۔ خود سر سید نے مسلمانوں کو کانگریس سے دور رہنے کی تلقین کی۔ یوں بالآخر 1906ءمیں مسلمانوں نے اپنی ایک الگ جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کے نام سے بنائی جو مسلمانوں اور ہندؤں کی سیاسی تقسیم کی علامت تھی۔
مذہبی تعلیم اور عام دنیاوی تعلیم علیحدہ علیحدہ کرنے کا آغاز بھی ہماری تاریخ کا ایک افسوس ناک باب ہے۔ برصغیر میں انگریز کی آمد سے قبل جو مدارس قائم تھے ان میں یہ دونوں نصاب ساتھ ساتھ پڑھا ئے جاتے تھے۔ بلکہ اگر اس دور کا نصاب اٹھا کر دیکھیں تو دنیاوی تعلیم کے کورسز دینی تعلیم سے کہیں زیادہ تھے۔ قرآن و حدیث کے علاوہ عربی، فارسی، فلسفہ و منطق، طب، فلکیا ت، حساب و الجبرا وہندسہ، جیو میٹری اور شاعری کے ساتھ ساتھ صرف و نحوکی تعلیم دی جا تی تھی۔ بر صغیر میں مسلمانو ں کی آمد سے قبل کسی ایسے مدرسے کا وجود نہیں ملتا جس میں یہ تمام علوم پڑھائے جاتے ہوں۔ انہی مدارس سے پڑھے ہوئے لو گ امور مملکت چلاتے تھے۔ اعلیٰ سر کاری عہدوں پر فائز ہو تے تھے، مؤر خ اور ادیب بنتے تھے، انجینئر اور طبیب بنتے تھے، حکیم اور استاد کا درجہ حاصل کرتے تھے۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ خالصتاً دینی تعلیم کا مدرسہ سب سے پہلے انگریزوں نے کلکتہ میں قائم کیا اور دنیاوی تعلیم کے لئے اس کے مقابلے الگ کالج بنایا۔ دنیاوی مدرسے سے پڑھنے والوں کو سرکاری عہدے ملنے شروع ہوئے اور دینی مدرسے والے مسجد کی چار دیواری تک محدود ہو گئے۔
یو ں دین اور دنیا کے نام پر مسلمان تقسیم ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسالک اور مذہبی گروہوں کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے کر دیا گیا۔ کچھ نا سمجھ علماء نے ایک دوسرے کے مسلک کے خلاف کتابیں لکھیں جن کو انگریز نے ان چھاپہ خانوں سے چھپوایا جو فورٹ ولیم کالج کے زمانے میں برصغیر میں لگائے گئے تھے۔ علماء نے مسلکی بنیادوں پر مناظرے اور مباحث شروع کئے۔ اسلام میں اختلاف رائے کو کفر کے فتوؤں کی بنیاد بنایا۔ انگریزوں نے ہی مر زا غلام احمد قادیانی جیسے ملعون کا فتنہ کھڑا کیا۔ یوں مسلمان غیر اہم مسائلNon-issuesمیں الجھتے گئے اور اصل بات اور راستے سے دور ہوتے گئے، یعنی انگریز کو برصغیر سے نکال کر اسلام کی حکمرانی کو قائم کرنا۔
سر سید نے 1857ء کی جنگ آزادی میں انگریز سے وفاداری کا بہترین ثبوت دیا اور بجنور میں بیس پورپین اور یوریشن لوگوں کو مسلمانوں سے بچایا۔ سرسید باقاعدہ اسلحہ لگا کر پوری پوری رات ان کے گھر کے باہر پہرہ دیتے۔ یاد رہے کہ بجنور میں سر سید دلیری اور جاں بازی کے ساتھ جن لوگوں کی حفاظت کرتے رہے وہ عام انگریز نہیں تھے بلکہ وہاں کے حکمران تھے۔ یہ ایسے ہی ہے کہ اگر آج کوئی شخص افغانستان میں قابض امریکی فوج کے عہدیداروں کے دفاع اور تحفظ کا کام سر انجام دے۔ اگر سر سید ان مسلمانوں کی جان بچاتے جو انگریزوں کی گولیو ں کا نشانہ بن رہے تھے تو یقیناً وہ مسلمانوں کے ہیرو کہلانے کے حق دار ہوتے۔ بہر حال اس کمال وفاداری کے بدلے میں انگریز نے جنگ کے بعد سر سید کو ایک ہزار روپے کی خلعت عطا کی اور دوسو روپے ماہوار کی پولیٹیکل پینشن دو نسلوں تک مقرر کی!
سر سید نے 1857ء میں علی گڑ ھ میں ایم۔ اے۔او سکول کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔ مسلمانوں کو یہ باور کرایا گیا کہ چونکہ وہ تعلیم اور سائنس میں پیچھے رہ گئے ہیں اس لئے آج اس ذلت اور رسوائی کی حالت کو پہنچے ہیں۔ چنا نچہ ان کو پہلے سائنس کے میدان میں خود کو منوانا ہوگا۔ علی گڑھ میں سائنس اور انگریزی پر خصوصی توجہ دی جانے لگی۔ دو سال کے بعد یہ سکول حکومت کی اجازت سے 1877ء میں کالج کا درجہ اختیار کرگیا۔ اور اس کا افتتاح بھی 18جنوری 1877ء میں قابض انگریز حاکم لارڈ لٹن سے کرایا گیا تھا۔ علی گڑھ ادارے کو قائم کرنے کے لئے نہ صرف سرکار کی طرف سے خطیر رقم چندے کے طور پردی گئی بلکہ وہاں پڑھانے کے لئے انگریز اساتذہ کی خدمات بھی لی جاتی رہیں۔ سائنٹیفک سوسائٹی کے تحت یورپ میں چھپنے والے مضا مین کو اردو ترجمہ کراکے چھپوایا جاتا جس میں ایسا مواد ہوتا جو اسلام کے افکار اور مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت پر ضرب لگاتا تھا۔ کتابوں کے ترجمے اردو میں کرائے جاتے۔ انگریز یہ چاہتا تھا کہ جو لوگ انگریزی نہیں جانتے وہ اردو کے ذریعے انگریزی افکار اور تصورات تک رسائی حا صل کریں اور انگریز کی ترقی سے مرعوب ہوں۔ انگریز کے نزدیک انگریزی سے زیادہ ضروری انگریزیت اور اپنی مغربی ثقافت اور طرز حیات کا پرچار تھا جو وہ اردو اور انگریزی دونوں کے ذریعے کر رہا تھا۔
انگر یز بخوبی واقف تھا کہ جب تک مسلمان اپنی فکر اور عقیدے اور اسلا می طر زحیات اور قرآن سے کٹ نہیں جاتے اس وقت تک یہ دل سے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ چنا نچہ اب اسلا م کی ایسی تشریح کی ضرورت تھی کہ جو انگریز کے مفاد میں ہو۔ سرسید نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور انگریزی راج سے وفاداری کی خا طر اسلام اور قرآن و سنت کو بھی تختہء مشق بنانے سے گریز نہیں کیا۔ انھو ں نے اسلام کو عقل اور سائنس کے اصولوں پر پرکھنا شروع کر دیا۔ سر سید کے بقول قرآن خالق کا قول ہے اور یہ کائنا ت اس کا فعل ہے۔ چنا نچہ خالق کو یہ زیبا نہیں ہے کہ اس کے قول و فعل میں تضاد ہو۔ ان کے نزدیک کائنات اور اس کے مظاہر ہمارے سامنے ہیں جن کو ہم دیکھ رہے ہیں۔ اس لئے یہ ایک اٹل حقیقت ہیں۔ انہو ں نے اس وقت کے سائنسی اصولوں کو بنیاد مانا (جو کہ خود انسان نے اپنی محدود عقل سے اخذکیے تھے) اورا س کے مطابق قرآن کی تفسیر شروع کر دی۔ قرآن کی جو بات اس وقت کی سائنسی ترقی اور عقلی سطح کی بنیاد پر درست ٹھہرتی اس کو مان لیتے ورنہ وہ ان آیات کی من مانی تفسیر کر کے قرآن کو ان سائنسی آرا کے مطابق ثابت کرنے کی کوشش کرتے۔ ان کی عقل میں یہ بات نہ آسکی کہ کائنات کے جن اصولوں کو وہ بنیاد مان کر قرآن پرکھ رہے ہیں یا اس کی تفسیر کر رہے ہیں وہ انسانی عقل نے سائنس کی بنیاد پر اخذ کئے ہیں اور سائنس کے نظریات اور قوانین نئی نئی تحقیقات کی وجہ سے بدلتے رہتے ہیں۔ اس کی چند مثالیں درج ذیل ہیں:۔
سر سیدکے نزدیک فرشتے کسی خاص مخلوق کا نام نہیں بلکہ یہ اللہ کی پیدا کی ہوئی قوتیں ہیں جو اس کائنات کا نظام چلانے کے لئے ہیں۔ اسی طرح جنات چونکہ کسی سائنسی تجربہ گاہ میں ثابت نہیں ہوتے اس لئے وہ بھی مخلوق نہیں ہیں۔ ان کے نز دیک جنت اور جہنم کا جو تصور مسلمانو ں میں پایا جاتا ہے وہ غلط ہے بلکہ اسی دنیا میں سکون اور نعمتوں سے معمور زندگی جنت جبکہ مصیبتوں اور تکالیف سے بھر پور زندگی جہنم ہے۔ انبیاء اور رسل کے معجزات کا سر سید نے اپنی کتاب ''تفسیر القرآن '' اور ''خطبات احمدیہ'' میں ببانگ دُہل انکار کیا ہے۔ وہ معجزات سے متعلق آیات کی تفسیر نہایت بھونڈے انداز میں کرتے ہیں۔ مثلاً ان کے بقول حضرت موسٰی علیہ السلام کا عصا مار کر پتھر سے بارہ چشمے جاری کرنے کا معجزہ مفسرین کی قرآن فہمی میں کجی اور غلط تفسیر کرنے کا نتیجہ ہے۔ اپنی کتاب تفسیر القرآن میں لکھتے ہیں کہ قرآن میں فقلنا اضرب بعصاک الحجر کا مطلب سمجھنے میں علماء اسلام اور علمائے لغت سے سخت غلطی ہوئی ہے۔ اس آیت کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ''پس ہم نے کہا کہ اپنا عصا پتھر پر مارو''۔ فرماتے ہیں کہ اضرب کا مطلب ہے ''چلو '' بعصاک کا مطلب ہے ''چھڑی کے ذریعے سے'' اور الحجر کا مطلب ہے ''پہاڑ''۔ یوں ترجمہ یہ بنا کر ''اپنی چھڑی کے ذریعے پہاڑ پر چلو '' گویا کہ اس میں معجزے والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ پس موسیٰ علیہ السلام اپنے عصا کے سہارے پہاڑ پر چلے اور ایک جگہ پر انھوں نے بارہ چشمے دیکھ لیے۔ اپنے مطلو بہ معنیٰ اخذ کرنے کے لئے سر سید نے عربی قواعد ہی بدل ڈالے۔ عربی میں اگر اضرب ہو تو اس کا مطلب ''چلو '' ہو گا لیکن اگر صلہ ب ہو یعنی فعل کے بعد ب ہو تو اس کا مطلب ''اس سے مارو'' ہو گا۔ چنا نچہ اضرب بعصاک کا ترجمہ ''اپنی چھڑی سے مارو'' ہو گا نہ کہ ''اپنی چھڑی سے چلو''۔ دوسرے سے یہ کہ الحجر کا مطلب ''پتھر '' ہوتا ہے اور سرسید نے اس کا مطلب ''پہاڑ '' کیسے لے لیا اس کی وضاحت وہ خود بھی نہ کر سکے۔ اس طرح انہوں نے واقعہ معراج کا بھی انکار کیا۔ چونکہ سر سید حدیث کو معتبر نہیں مانتے تھے اس لئے اپنے مؤقف کو ثابت کر نے کے لئے صرف اور صرف قرآن کا سہارا لیتے تھے۔ سر سید اجتہاد کو اصلاح مذہب کا متبادل ومترادف گردانتے تھے۔ اجتہاد سے ان کی مراد دینی اصطلا ح نہیں بلکہ الحاد تھا۔ یعنی مغرب کے راستے میں دین کا جو حکم رکاوٹ بنے اس کی تاویل کر کے بدل دیا جائے یا اسے دین سے خارج کر دیا جائے۔ چونکہ فرشتوں کے وجو د کے منکر تھے اس لئے قرآن کورسول اللہﷺ کا کلام مانتے تھے۔
1857ء کی جنگ آزادی مسلمانو ں نے جذبہ جہاد اور کافر انگریز سے نفرت کی بناء پر لڑی، جیسا کہ آج افغانستان کے مسلمان قابض امریکی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ لیکن سر سید نے اس جنگ کو ''غدر'' اور ''بغاوت'' کا نا م دیا۔ گویا یہ آزادی کی جنگ نہیں بلکہ حکومت سے غداری اور بغاوت تھی۔ اپنے رسالے ''اسباب بغاوت ہند'' کے نام سے ہی انھوں نے ظا ہر کیا کہ یہ ایک بغاوت تھی جس کے اس خطے کے مسلمان مر تکب ہوئے۔ اس رسالے میں انھوں نے انگریزوں کو یہ بتایا کہ مسلمان پوری طرح آپ کے خیر خواہ ہیں مگر اس بغاوت کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے ملک کی سیا سی کونسلو ں میں مسلمانوں کو نمائندگی نہیں دی اس لئے وہ آپ سے بدظن ہو گئے ہیں۔ گویا سر سید نے انگریزوں کو مسلمانوں پر کامیاب حکومت کرنے کا طریقہ بتایا۔ بعد میں انگریز نے سر سید کو سیاسی کونسل ممبر بھی بنا دیا۔
سر سید نے ''لا ئل محمڈ نز آف انڈیا'' کے نام سے ایک کتاب لکھنے کاارادہ کیا۔ اس کے تین شمارے جو1860ء سے 1861ء کے دوران چھپےجو سر سید کی انگریزوں سے وفاداری کا کھلا ثبوت ہیں۔ اس رسالے میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ ''جن مسلمانوں نے سرکار کی نمک حرامی اور بد خواہی کی، میں ان کا طرفدار نہیں ہوں، میں ان سے بہت ناراض ہو ں اور ان کو حد سے زیادہ بُرا جانتا ہو ں کیو نکہ یہ ہنگامہ ایسا تھا کہ مسلمانو ں کو اپنے مذہب کے بموجب عیسائیوں کے ساتھ رہنا چاہئے تھا جو اہل کتاب اور ہمارے مذہبی بھا ئی ہیں، نبیوں پر ایما ن لا ئے ہیں، خدا کے دیے ہوئے احکام اور خدا کی دی ہوئی کتاب اپنے پاس رکھتے ہیں، جس کی تصدیق کرنا اور جس پر ایمان لانا ہمارا عین ایما ن ہیں۔ پس اس ہنگامے میں جہاں عیسائیوں کا خون گرتا وہیں مسلمانوں کا بھی خون گرنا چاہیے تھا۔ پھر جس نے ایسا نہیں کیا اس نے علاوہ نمک حرامی اور گورنمنٹ کی ناشکری کے، جو کسی حال میں رعیت کو جائز نہ تھی اوراپنے مذہب کے بھی بر خلاف کیا۔ اس لئے بلا شبہ وہ اس لائق ہیں کہ زیادہ ان سے ناراض ہو ا جا ئے''۔
سر سید انگریز حکو مت کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کا کوئی موقع ہا تھ سے جانے نہ دیتے تھے۔ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد ملکہ وکٹوریہ نے معافی نامے کا ایک اشتہار جاری کیا جس میں مسلمانو ں کے قتلِ عام پر معذرت کی گئی تھی۔ سر سید نے مراد آباد کے مسلمانوں کو اس کی اطلاع دی اور کہا کہ ملکہ معظمہ کی اس عنایت و مہربانی کا شکریہ ادا کرنا لازم ہے۔ چنانچہ ایک مشہور درگاہ شاہ بلاقی اس کے کام کے لئے تجویز کی گئی۔ 28جو لا ئی1859ء کو 15 ہزار لوگوں کو جمع کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ لوگ جمع ہو جائیں اس مقصد کے لئے وہاں کھانے کا اہتما م کیا گیا۔ نماز عصر کے بعد سر سید نے اجتماعی دعا کی جس کے متن کا کچھ حصہ ذیل میں ہے۔ فر ماتے ہیں ''الہٰی تیرا ایک بہت بڑا احسان اپنے بندوں پر یہ ہے کہ اپنے بندوں کو منصف اور عادل حاکموں کے سپر د کرے۔ سو برس تک تو نے اپنے ان بندوں کو جن کو تو نے خطہ ہندوستان میں جگہ دی ہے اس طرح عادل اور منصف حاکموں کے ہاتھ میں ڈالا۔ پچھلے کم بخت برسوں میں جب بسبب نہ ہونے ان حاکموں کے، ہماری شامت اعمال ہمارے پیش آئی، اب تُونے اس کاعوض کیا اور پھر وہی عادل اور منصف حاکم ہم پر مسلط کیے۔ تیر ے اس احسان کا ہم دل سے شکر ادا کرتے ہیں تو اپنے فضل و کرم سے اس کو قبول کر۔ آمین۔ اہلِ ہند جو اس اتفاقیہ آفت میں گرفتار ہو گئے تھے ان پر رحم کرنا تُو نے ہی ہمارے حکام کے دل میں ڈالا، تیرے ہی القا سے کوئین وکٹوریہ دام ظلھا نے پُر رحم اشتہار معافی جاری کیا۔ ہم دل سے شکر ادا کرتے ہیں اور اپنی جان سے ملکہ کو دعا دیتے ہیں، الہٰی تو ہماری اس دعا کو قبول کر آمین ! الہٰی ہماری ملکہ وکٹوریہ ہو اورجہاں ہو''۔ قارئین اس دعا کے ایک ایک لفظ سے مکاری، غداری، فریب اور دھوکا دہی جو سر سید مسلمانوں سے کر رہے تھے، ٹپک رہی ہے۔ اور ہر ہر لفظ انگریز کی وفاداری کی قسم کھا رہا ہے۔ اور ستم ظریقی یہ ہے کہ ایسی شخصیت کو آج ہمارے لیے رول ماڈل بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
یہ امر اب مسلمانو ں پر واضح ہو چکا ہے کہ ان کے زوال کا سبب ان کی اسلام کے فہم میں کمزوری اور اسلام کا غلط نفاذ تھا۔ لیکن سر سید نے مسلمانوں کو زوال سے نکلنے کے لیے غلط حل تجویز کیا۔ ان کی دانست میں کامل دینِ اسلام سے پھوٹنے والے نظام ہائے حیات کو اختیار کیے بغیر، سائنس، ایجادات اور زندگی کے متعلق افکار میں محض مغرب کی تقلیدکرکے ہی مسلمان ترقی کر سکتے ہیں اور یہ انگریزوں کے تسلط اور قبضے کے تحت بھی ممکن ہے۔ اسلام کو بطور آئیڈیالوجی اختیار نہ کرنے کی وجہ سے ہی آج ہم سائنس اور ٹیکنالو جی میں بھی مغر ب سے پیچھے ہیں۔ چنانچہ اگر ہمیں ایک ترقی یافتہ امت بننا ہے تو ہمیں سب سے پہلے اسلا می عقیدہ کو نظام ہائے حیات کے لیے بنیاد کے طور پر اختیار کرنا ہو گا۔ نہ کہ ہم اندھادھند مغرب کی تقلید میں سائنس اور ٹیکنالو جی کے پیچھے بھا گنے لگ جا ئیں۔ اگر سائنس اور ٹیکنا لو جی میں کسی قوم کی نقالی کر لینا ہی کسی قوم کو ترقی یافتہ اور مہذب بناتا ہے اور اگر قرآن اور اسلا م نے تجربیت، سائنسی ترقی کو اقوام کے عروج اور ترقی کی اساس بنا یا ہے، جیسا کہ سر سید گمان کرتے تھے، تو پھر خود رسول اکرمﷺ نے سائنسی تجربیت اور عقلیت کے ذریعے انقلا ب برپاکیوں نہ کیا؟ خلافت راشدہ ان ایجادات اور دریافتوں سے خالی رہ کر بھی اسلام کا زریں دور کیسے کہلایا؟ اگر سائنس روشن فکری اور تہذیب کی اساس ہے تو انبیاء کم از کم سائنس دان تو ہوتے اور انسانیت کے لیے کچھ ایجادات تو کرتے۔ اگرچہ یہ بات صحیح ہے کہ اسلام جو عقیدہ اور فکر مسلمانو ں کو دیتا ہے، سائنسی ترقی اور ٹیکنا لو جی کا حصول اس کا لازمی نتیجہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے جس اسلامی معاشر ے کی بنیاد مدینہ کی ریاست میں رکھی تھی وہ معاشرہ بہت جلد ایک ترقی یافتہ معاشرہ بن گیا۔ آنے والے زمانے میں اس کے پاس جنگی سازوسامان، بحری بیٹرے، توپ، علوم وفنون کے ذخائر جیسے کہ طب، فلسفہ، سائنس جس میں کیمیا، ریاضی، الجبرا، ہندسہ، ہئیت، حیاتیات، سرجری، میڈیسن اور وہ سب کچھ جو مغرب نے کبھی خواب میں بھی سوچا نہ تھاموجو د تھا۔ لیکن یہ سب اسلامی عقیدے سے پھوٹنے والی فکرکا نتیجہ تھا جس پر اسلامی معاشرہ قائم تھا نہ کہ از خود یہ سب ترقی کی بنیاد تھا۔ اصل بات تو یہ ہے کہ معاشرے میں تبدیلی کا سبب فکر کی تبدیلی ہے اور ترقی اس کا نتیجہ ہے اور نتائج کبھی اسباب نہیں ہوا کرتے۔ جیسا کہ اللہ رب العزت نے فر مایا: ان اللہ لا یغیر مابقوم حتی یغیروا ما بانفسھم ''بے شک اللہ تعالی کسی قوم کی اس وقت تک حالت نہیں بدلتا جب تک وہ اس کو نہ بدلیں جو ان کے نفوس میں ہے'' (الرعد:11)۔
اور جہاں تک مسلمانوں کی حقیقت کا تعلق ہے تو ایسا نہیں تھا کہ اس وقت مسلمان علوم و فنون سے عاری اور جاہل، ان پڑھ، نکمے اور بد تہذیب تھے، جیسا کہ کچھ لوگوں میں یہ تاثر آج بھی پایا جاتا ہے۔ ہمیں آج تک یہ پڑھایا گیا کہ ہمارے مسلم حکمران سوائے عیاشی کے اور کچھ نہیں کرتے تھے جبکہ انگریز کی آمد سے قبل برصغیر کو سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا۔ خوش حالی کا عالم یہ تھا کہ ایک شخص عبدالغفور کے اثاثے ایسٹ انڈیا کمپنی سے زیادہ تھے۔ بنگال کی جگت ہت سیٹھ فیملی کے پاس بینک آف انگلینڈ سے زیادہ سر مایہ تھا۔ 1775ء میں جنگ پلا سی کی لوٹ مار سے جو سرمایہ حاصل ہوا وہ پورے یورپ کے جی۔ ڈی۔ پی سے زیادہ تھا۔ کیپٹن الیگزینڈر ہمیلٹن کے مطابق صر ف دلی شہر میں دس ہزار سکول و کا لج مو جو د تھے اور پورے شہر میں ستر ہسپتال تھے۔ بنگال میں اسی ہزار سکول اورکالج تھے جن میں سے کسی میں بھی چار سو سے کم طالبعلم نہ تھے۔ کیپٹن الیگز ینڈر اپنی کتاب 'A Case For India' میں لکھتا ہے کہ مغلو ں کے زمانے میں ایک لا کھ پچیس ہزار اداروں میں طب کا علم پڑھا یا جاتا تھا۔ ابن بطوطہ کا سفر نامہ دیکھیں تووہ لکھتا ہے کہ بمبئی کے قریب ایک جگہ ہواز ہے جہاں دو اسکول مردوں اور تیرہ سکول عورتوں کے تھے اور پورے علاقے میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ تھا خواہ وہ مر د ہو یا عورت جسے قرآن حفظ نہ ہو اور وہ اس کا ترجمہ نہ جا نتا ہو۔ دنیا کی سب سے بڑی سٹیل انڈسٹری برصغیر میں تھی اور یہ برتری 1880ء تک بر قرار رہی۔ یہی حال جہا ز رانی کے شعبے کا تھا۔ دنیا میں سب سے زیادہ جہاز یہاں بنتے تھے۔ بر صغیر کی درآمدات کبھی بھی برآمدات سے زیادہ نہ تھیں۔ ٹھٹھہ کے علا قے میں چار سو اعلیٰ تعلیمی ادارے تھے۔ لارڈ میکا لے کی 1835 ء کی تقریر کا وہ فقرہ جو اس نے برطانوی پالیمنٹ میں کی تھی اس با ت کی تصدیق کے لیے کافی تھا کہ یہ خوشحالی صرف چند لوگوں تک محدود نہ تھی بلکہ عوام عمو می طور پر خوشحال تھے۔ لارڈ میکا لے کہتا ہے کہ میں نے ہندوستان کے طول و عرض میں سفر کیا لیکن مجھے کسی طرف کوئی فقیر نظر آیا نہ چور دکھا ئی دیا۔ 1911ء کی مردم شماری جس کی رپورٹ مقبرہ انار کلی میں پڑی ہے جو انگریزوں نے کرائی تھی، اس کے مطابق یہا ں کی شرح خواندگی 90 فیصدسے زیادہ تھی اور 1941ء میں کر وائی جانے والی مر دم شماری میں شرح خواندگی 10 فیصد سے بھی کم ہو چکی تھی۔ آج اگر امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر، وائٹ ہا ؤس، کھلی کھلی سڑکیں، سو سو منزلہ عمارتیں بنائے تو یہ معاشی اور سائنسی ترقی ہے اور اگر ہمارے حکمرانوں نے شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شالا مار باغ بنائے تو یہ عیش و عشرت قرار پایا۔ جبکہ یہ بڑی بڑی عمارتیں بنانے والے انجئنیر انہی مدرسوں کے فارغ التحصیل تھے جہا ں دنیا جہان کے علوم و فنو ن پڑ ھا ئے جا تے تھے۔ اور یہ عمارات ریاست کی خوشحالی اور دولت کی فراوانی کی واضح دلیل ہیں۔ لیکن سر سید کہ جس کی آنکھوں پر انگریزوں کی مرعوبیت کی پٹی بندھی ہوئی تھی، کی نظر سے یہ تمام حقائق اوجھل تھے۔ اگرچہ سر سید کا دور آج کی نسبت مسلمانوں کے اس شاندار ماضی کے بہت نزدیک تھا۔
یہ ہیں وہ لوگ جورہنمائی کے نام پر اس امت کے ساتھ رہزنی کر تے رہے۔ جو اخلاص کا دعویٰ مسلمانو ں سے کر تے رہے مگر وفاداری کا دم کفار سے بھرتے رہے۔ آج معاشرے کے ایک طبقے میں کفار سے مرعوبیت اور اپنی روشن تاریخ سے عدم آگاہی کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہمارے نصابِ تعلیم کو اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے اندر غلامانہ ذہنیت کو پروان چڑھاتا ہے اور ایسی شخصیات کو ہمارے لیے ہیرو بنا کر پیش کرتا ہے جو بذاتِ خود غلامانہ ذہنیت کے حامل تھے۔ خلافت کے قیام کے بعد تاریخ میں موجود اس ملاوٹ اور علمی خیانت کو بھی صاف کیا جائیگا۔ خیانت اور دھوکے بازی کی جو گرد ان غداروں نے اڑائی تھی جو ہماری تاریخ کے چہرے پر جم چکی ہے، خلافت کے کھرے نصابِ تعلیم سے یہ سب دھل جائے گی اور مسلمانوں کی درست تاریخ نکھر کر اس امت کے سامنے آجا ئیگی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں وہ دید ہ بینا عطا فرمائے جس سے ہم غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح دیکھ سکیں۔ آمین۔

Read more...

دس دلائل کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل امریکی جنگ ہے اور یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں

انجنیئر معیز مبین
1- اس جنگ کا تعلق اور اس کی بنیاد امریکہ کے افغانستان پر قبضے سے ہے جس کو پاک افغان سرحد پر موجود، جذبہ جہاد سے سرشار پشتون قبائل کی مزاحمت کا سامنا ہے۔
2- امریکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے ذریعے پاکستانی قیادت میں موجود غداروں کو اس جنگ کا خرچہ رشوت کے طور پر دے رہا ہے تا کہ وہ پاکستان کی افواج کو امریکی صلیبی جنگ میں ایندھن کے طور پر استعمال کر سکیں۔
3- امریکہ افغانستان میں فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا ہے اور وہ کابل میں موجود حکومت کے ساتھ دو طرفہ سکیو رٹی معاہدے کی توسیع کا خواہش مند ہے جو ان اڈوں کی موجودگی کو یقینی بنائے۔ امریکہ افغانستان میں مستقل امریکی موجودگی کے خلاف جاری مزاحمت کو کچلنا چاہتا ہے۔ یہ مزاحمت پاک افغان سرحد پر مقیم قبائل کی طرف سے آ رہی ہے۔
4- امریکہ افواجِ پاکستان اور پاکستان کے شہریوں پر خفیہ حملے کروا کر افعانستان میں جاری جہاد کو بدنام کر رہا ہے اور ان حملوں کے ذریعے وہ پاک فوج اور پشتون قبائل کے درمیان تقسیم کو ہوا دے رہا ہے جبکہ ماضی میں افواجِ پاکستان اور قبائل نے مل کر روس کو شکست دی تھی۔ پاکستان کی فوج اور قبائلی مسلمانو ں کے درمیان لڑائی نے پاکستان فوج کی پاکستان اور خطے کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت کو کمزور کیا ہے۔
5- دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کو سپورٹ کرنے کی خاطر پاکستان کے سول اور فوجی حکمرانوں نے کشمیر میں جاری جہاد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔
6- دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کو بھارت کے سامنے کمزور کر دیا ہے۔ بھارت نے کشمیر کے فرنٹ پر ریلیف محسوس کیا ہے اور پاکستان کے حکمرانوں نے بھارت کے ساتھ لگنے والی سرحد سے افواج کی تعداد کو کم کر کے ان کو افغان سرحد پر منتقل کر دیا ہے جس سے پاکستان کی بھارت کے سامنے پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔
7- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو سو بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ یہ رقم پاکستان کو امریکہ کی جانب سے دی گئی فوجی اور سولین امداد سے زیادہ ہے۔
8- اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کفار کے ساتھ اتحاد کرنے سے منع فرمایا ہے۔ راحیل نواز حکومت کا امریکہ کے ساتھ اتحاد اللہ کے احکام کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس اتحاد کو فوراً ختم ہونا چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: إِنَّمَا يَنْهَـكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَـتَلُوكُمْ فِى الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَـرِكُمْ وَظَـهَرُواْ عَلَى إِخْرَجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الظَّـلِمُونَ ۔ اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکا لنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں۔(ممتنحہ:9)
9- پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت کی وجہ سے اب تک ہزاروں شہری اور فوجی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ مسلمانوں کے لیے جائز نہیں کہ وہ آپس میں لڑیں اور ایک دوسرے کو قتل کریں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا ۔ اور جو شخص مسلمان کو قصداً مار ڈالے گا تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا اور خدا اس پر غضبناک ہو گا اور اس پر لعنت کرے گا اور ایسے شخص کے لیے اس نے بڑا (سخت) عذاب تیار کر رکھا ہے۔(نساء:93)
10۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے افعانستان اور پاکستان کے مسلمانوں اور پاکستان کے اندر مسلمانوں کے بیچ میں تقسیم پیدا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے بیچ میں تقسیم کی ممانعت کی ہے اور ان کو اسلام کی بنیاد پر اتحاد کا حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں: وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ وَاذْكُرُواْ نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُم أَعْدَآءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَاناً وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُمْ مِّنْهَا ۔ اور سب مل کر اللہ کی (ہدایت کی رسی ) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور اللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھا ئی بھائی ہو گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا۔(آلِ عمران:103)

Read more...

شمالی وزیرستان میں آپریشن ختم کرو، امریکی تسلط کا خاتمہ کرو حزب التحریر ولایہ پاکستان نے شمالی وزیرستان آپریشن پر لیفلٹ جاری کردیا "شمالی وزیرستان آپریشن افواجِ پاکستان سے غداری ہے"

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے فوجی آپریشن کے حوالے سے ایک اہم لیفلٹ جاری کردیا ہے۔ لیفلٹ میں مسلمانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "رمضان وہ مہینہ ہےجو چودہ سو سال تک دشمن کفار کے خلاف کامیابی کا مہینہ رہا ہے اور اس مہینے میں مسلمان فتح کی خوشیاں مناتے رہے ہیں۔ آج اسی ماہِ رمضان میں راحیل-نواز حکومت شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کررہی ہے۔ لیکن افسوس کہ شمالی وزیرستان میں کیا جانے والا یہ فوجی آپریشن خوشیاں منانے کا مقام نہیں بلکہ یہ افواجِ پاکستان کے خلاف سنگین غداری ہے، جس کا مقصد افواجِ پاکستان کی اِس صلاحیت کو تباہ کرنا ہے کہ وہ خطے کے متعلق امریکہ کے زہریلے منصوبے کا سامنا کرسکے اور اسے ناکام بنا سکے"۔
لیفلٹ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ افغانستان میں امریکی موجودگی کو خطرہ صرف قبائلی جنگجوؤں سے ہی نہیں ہے بلکہ افواج پاکستان سے بھی ہے اور کہا گیا ہے کہ "افغانستان پر قبضے کے پہلے دن سے امریکہ اس بات سے آگاہ ہے کہ اُس کے منصوبے کواگر کوئی خطرہ ہے تو وہ افواجِ پاکستان سے ہے اگر اِس فوج کی باگ ڈور ایک مخلص اسلامی قیادت کے ہاتھ میں ہو۔ مارچ 2009 میں امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر کے مشیر ڈیوڈ کل کلین نے یہ بیان دیا: "پاکستان کی آبادی 173 ملین ہے، اس کے پاس 100 ایٹمی ہتھیاراور امریکہ سے بڑی فوج ہے...ہم ایسی صورتِ حال کے نزدیک پہنچ گئے ہیں کہ (پاکستان میں) انتہاپسند اقتدار پر قابض ہو سکتے ہیں... اور اب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نےجو کچھ دیکھا ہے وہ اس (خطرے) کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں"۔ 16نومبر 2009ء کو نیویارکر میں شائع ہونے والے مضمون میں بیان کیا گیا کہ "اصل خطرہ بغاوت کا ہے کہ افواجِ پاکستان میں موجود انتہا پسند بغاوت کر سکتے ہیں...اوبامہ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے حزب التحریر کا تذکرہ کیا ...جس کا مقصد خلافت کا قیام ہے"۔
یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ جب افواج پاکستان نے قبائلی جنگجوؤں کی حمائت کی تھی تو افغانستان سے سوویت یونین کے قبضے کو اس طرح سے ختم کردیا گیا تھا کہ پھر اس نے دوبارہ افغانستان آنے کی ہمت نہیں کی۔ امریکہ نے اس بات سے سبق سیکھا ہے اور اسی بات کی لیفلٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ "لہٰذا مسلمانوں کو تقسیم کرنے، افواجِ پاکستان کو خانہ جنگی کی دلدل میں دھکیلنے اور پاکستان کی تزویراتی گہرائی کوکا ٹ ڈالنے کے لئے، امریکہ نے ستمبر 2011 سے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے مطالبے کو شدیدتر کر دیا"۔ اس لیفلٹ میں راحیل-نواز حکومت کی جانب سے ہماری افواج کے خلاف امریکہ کی خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کے اقدامات پر تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ "آخر کار اس مجرم حکومت نے ہماری افواج اور سکیورٹی فورسز کو قبائلی علاقوں میں اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خلاف فتنے کی جنگ لڑنے کے لئے بھیج دیا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے بہنے والا مسلمانوں کا خون امریکی راج کو مستحکم کرنے کے لئے استعمال ہوگا، جبکہ شمالی وزیرستان کے لاکھوں لوگ بے گھر اور تباہ حال ہو جائیں گے۔ یہ ہے وہ اصلی ڈبل گیم جو ہماری افواج کے خلاف کھیلی جارہی ہے"۔
لیفلٹ کا اختتام ایک زبردست پکار پر کیا گیا ہے کہ "اے افواج پاکستان کے افسران! معاملہ بہت بڑھ چکا ہے، کئی سرخ لکیریں پار کی جاچکی ہیں اور کئی پار ہونے کے قریب ہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس غداری اور تباہی کا خاتمہ کریں کہ آپ کے پاس ہی اس کام کے تمام وسائل موجود ہیں۔ ابھی اور اسی وقت حرکت میں آئیں۔ ان غدّاروں کو اُکھاڑ پھینکیں اور حزب التحریرکو نُصرہ فراہم کریں، جو شیخ عطا بن خلیل ابو رَشتہ کی قیادت میں سرگرمِ عمل ہے۔ صرف اسی صورت میں آپ کوایک خلیفہ راشد کی قیادت میسر آ سکے گی جو آپ کی قوت کو افغانستان پر کفار کے قبضے کا خاتمہ کرنے اوراسلامی علاقوں کو کفار کی بالادستی سے مکمل طور پرآزاد کرانے کے لیے استعمال کرے گا"۔
نوٹ: اس لیفلٹ کا مکمل متن اس لنک سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے: http://pk.tl/1gEy

Read more...

ISISکی جانب سے خلافت کے قیام کا اعلان خلافت قائم ہوتی تو دنیا کی صورتحال میں ایک بھونچال آ جاتا

عراق میں ISIS کی جانب سے دنیا بھر بشمول پاکستان کے مسلمانوں میں ایک بحث شروع ہو گئی جو خلافت کے قیام کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ امیر حزب التحریر، مشہور فقیہ اور سیاست دان، شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ نے اس معاملے کی حقیقت کی وضاحت بیان کی ہے کہ " کسی بھی گروہ کے لئے، جس نے کسی جگہ خلافت کے قیام کا اعلان کرنا ہے، یہ ضروری ہے کہ وہ اس معاملے میں رسول اللہﷺ کے طریقہ کار کی پیروی کرے، اوراس منہج کے مطابق اس گروہ کے لئے اس جگہ پر واضح نظر آنے والا اختیار ہونا ضروری ہے تاکہ وہ اس جگہ پر اندرونی اور بیرونی سلامتی کو برقرار رکھ سکے اور جس جگہ خلافت کا اعلان کیا جا رہا ہو اس جگہ میں وہ تمام خصوصیات ہونا ضروری ہیں جو کسی بھی ایک ریاست میں موجود ہوتی ہیں ۔۔۔ جب رسول اللہﷺ نے مدینہ میں اسلامی ریاست قائم کی تو انہوں نے مندرجہ ذیل صلاحیتیں حاصل کیں: اتھارٹی رسول اللہ ﷺ کے پاس تھی اور اندرونی و بیرونی سلامتی مسلمانوں کے ہاتھ میں تھی اور جو کچھ ایک ریاست میں ہونا چاہیے وہ مدینہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں موجود تھا"۔
انہو ں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "جس گروہ نے خلافت کے قیام کا اعلان کیا ہے نہ تو اس کے پاس اتھارٹی ہے، چاہے عراق ہو یا شام اور نہ ہی ان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ اندرونی و بیرونی سلامتی کو برقرار رکھ سکیں۔ انہوں نے ایک ایسے شخص کو بیعت دی ہے جو کھل کر عوام کے سامنے بھی نہیں آ سکتا بلکہ اس کی صورت حال اب بھی خفیہ ہے جیسا کہ ریاست کے قیام کے اعلان سے قبل تھی اور یہ عمل رسول اللہ ﷺ کے عمل سے متناقض ہے۔ رسول اللہﷺ کو ریاست کے قیام سے قبل غار ثور میں چھپنے کی اجازت تھی لیکن ریاست کے قیام کے بعد انہوں نے لوگوں کے امور کی دیکھ بھال سنبھال لی ، افواج کی قیادت کی، مقدمات میں فیصلے سنائے اپنے سفیر بھیجے اور دوسروں کے سفیر قبول کیے اور یہ سب کھلے عام، عوام کے سامنے تھا، لہٰذا رسول اللہ ﷺ کی صورتحال ریاست کے قیام سے قبل اور بعد میں بالکل مختلف تھی۔۔۔ ا سی لیے اس گروہ کی جانب سے ریاست کے قیام کا اعلان محض ایک جذباتی نعرہ ہے جس میں کوئی وزن نہیں ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسا کہ اس سے قبل بھی لوگ محض اپنی تسکین کے لئے بغیر کسی جواز اور وزن کے ریاست کے قیام کا اعلان کرچکے ہیں "۔
امیر حزب التحریر نے خلافت کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ "ریاست خلافت کی ایک شان و شوکت ہے، اور شریعت نے اس کے قیام کا ایک منہج بتایا ہے اور وہ طریقہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح حکمرانی، سیاست، معیشت اور بین الاقوامی تعلقات کے احکامات اخذ کیے جاتے ہیں۔۔۔اور خلافت کے قیام کا اعلان محض نام کا اعلان نہیں ہوگا جس کو ویب سائٹ یا پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر جاری کردیا جائے بلکہ وہ ایک ایسا واقعہ ہوگا جو پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دے گا اور اس کی بنیادیں مضبوط اور زمین میں پیوست ہوں گی، اس کا اختیار اس جگہ پر اندرونی و بیرونی امن و سلامتی کو قائم اور برقرار رکھے گا اور وہ اس سرزمین پر اسلام کو نافذ کرے گی اور دعوت و جہاد کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پوری دنیا تک لے کر جائے گی"۔
انہوں نے امت کو امید کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ " خلافت رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کے مطابق ہی قائم ہو گی جیسا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا اور جو اس کو قائم کریں گے وہ ویسے ہی ہوں گے جنہوں نے پہلی خلافت راشدہ قائم کی تھی۔ امت ان سے محبت کرے گی اور وہ امت سے محبت کریں گے، امت ان کے لیے دعا کرے گی اور وہ امت کے لیے دعا کریں گے، امت ان سے مل کر خوش ہو گی اور وہ امت سے مل کر خوش ہوں گے نہ کہ امت اپنے درمیان ان کے وجود کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گی۔۔۔ ایسے ہوں گے وہ لوگ جو رسول اللہﷺ کے طریقہ کار کے مطابق آنے والی خلافت کو قائم کریں گے۔ اللہ یہ سعادت انہی کو دے گا جو اس کے حق دار ہوں گے اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہم ان لوگوں میں سے ہوں اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس کو قائم کرنے کی قوت عطا فرمائے، ﴿فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِهِ﴾ "تو تم لوگ اپنی اس بیع پر جس کا تم نے معاملہ ٹھرایا ہے خوشی مناؤ" (التوبۃ:111)۔

Read more...

نوید بٹ کو رہا کرو نوید بٹ کے بغیر تیسرا رمضان

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بینر آویزاں کیے۔ لاہور اسلامی خلافت کے دور میں مسلم حکمرانوں کے اقتدار کا مرکز ہوا کرتا تھا اور اب یہ ایک کروڑ سے زائد مسلمانوں کا شہر ہے۔ یہ بینراہم عوامی مقامات پر لگائے گئے ہیں جن میں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان اور ملک میں خلافت کے سب سے نمایاں داعی نوید بٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوید بٹ اپنے اغوا کے بعد تیسرا رمضان ظالم حکمرانوں کی قید میں گزار رہے ہیں۔ پاکستان کے مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس بابرکت اور مقدس مہینے میں ان کی بازیابی کے لئے دعا کریں اور اگر وہ کسی بااثر شخص خصوصاً افواج پاکستان کے کسی آفیسر کو جانتے ہوں تو اس سے نوید بٹ کی خیریت کے متعلق دریافت کریں۔
نوید بٹ کو تقریباً دو سال قبل 11 مئی 2012 کو اغوا کیا گیا تھا ۔ نوید بٹ کا استعماری طاقتوں کی مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو مسلسل بے نقاب کرنااور اسلام کے بطور دین کے نفاذ کی صورت میں مسلمانوں اور پوری دنیا کو پہنچنے والے خیر کو واضح طور پر بیان کرنا سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ایک آنکھ نہ بھاتا تھا۔ لہٰذا ان ظالموں نے اپنے آقاؤں کے حکم پر، جو ہر اس جگہ لڑتے ہیں جہاں خلافت کی آواز ایک توانا قوت بن کر ابھر رہی ہے چاہے وہ ازبکستان ہو یا شام، نوید بٹ کی آواز کو خاموش کرنے کی ٹھان لی۔ لہٰذا ان ظالموں نے نوید بٹ کو تلاش کرنا شروع کردیا جب تک کہ انہیں ان کے چھوٹے بچوں کے سامنے اغوا نہیں کرلیا۔ اور آج کے دن تک انہوں نے نہ صرف نوید بٹ کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے بلکہ حزب التحریر کے شباب کے خلاف بھی ظلم و ستم کی ایک مہم چلا رکھی ہے۔ یقیناً وہ اس دعوت کے اس قدر خلاف ہیں کہ جہاں کہیں حزب التحریر کے شباب لوگوں کے درمیان بات کرتے ہیں یا لیفلٹ بانٹتے ہیں یہ اپنے غنڈے وہاں بھیج دیتے ہیں۔
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلاَّ أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
"اور یہ ان کی مخالفت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں جو قابل تعریف اور عظیم ہے" (البرج:8)

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

Read more...

شمالی وزیرستان آپریشن حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی امریکی مطالبہ ہے

26 جون 2014 کو آئی۔ایس۔پی۔آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کو شمالی وزیرستان آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "آپریشن ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف ہے۔۔۔حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی اور بلاتفریق کاروائی ہو گی"۔
حزب التحریر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ سے سوال کرتی ہے کہ کئی دہائیوں تک حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کیوں قائم رکھے گئے اور انہیں اس بات کا علم کب ہوا کہ حقانی نیٹ ورک دہشت گرد تنظیم ہے؟ جب سویت یونین نے افغانستان پر قبضہ کیا تھا تو یہ حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ ہی تھی جنھوں نے اس قبضے کے خلاف سخت ترین مزاحمت کی تھی۔ لیکن کیونکہ اس وقت امریکہ کو اپنے مدمقابل سویت یونین کو شکست دینا مطلوب تھا اس لیے امریکہ نے حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ کو مجاہدین قرار دیا اور انہیں وائٹ ہاوس بلا کر ان کی مہمان نوازی بھی کی گئی۔چونکہ امریکہ نے اس وقت انہیں مجاہد قرار دیا تھا تو پاکستان کی سیاسی و فوی قیادت میں موجود اس کے ایجنٹوں نے بھی انہیں مجاہد قرار دیا اور شمالی وزیرستان میں رہنے کی اجازت دی۔ لیکن جب امریکہ نے خود افغانستان پر حملہ اور قبضہ کیا تو امریکہ نے اپنے خلاف ہونے والی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دیا اور اسی لیے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے بھی امریکی قبضے کے خلاف ہونے والے جہاد کو دہشت گردی قرار دیا اور"اچھے طالبان" کو "برے طالبان " قرار دے دیا۔
شمالی وزیرستان آپریشن کا مقصد افغانستان پر امریکی قبضے کے خلاف مزاحمت کا کچلنا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لیے ہی 9 مئی 2014 کو امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ویلیم برنز نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ان مزاحمتی گروہوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا جو افغانستان میں موجود امریکی افواج پر حملے کرتے ہیں۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے امریکی کانگریس نے پاکستان کی امداد کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے منسلک کیا اور اسی مقصد کے حصول کے لئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے مطابق وزیرستان آپریشن کے لئے امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ سے رقم فراہم کی ہے۔
مسلم سرزمین کو کفار کے قبضے سے آزاد کرنا جہاد اور اللہ کا حکم ہے لیکن راحیل-نواز حکومت نے اللہ کے اس حکم سے منہ موڑ کر مسلم سرزمین پر امریکی صلیبی قبضے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور افواج پاکستان کو اس امریکی صلیبی جنگ کا ایندھن بناتے ہوئے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ کفار کے خلاف جہاد کو اللہ نے "اچھا" قرار دیا ہے لیکن راحیل-نواز حکومت نے اس کو "برا" قرار دے کر اللہ کے غضب کو دعوت دی ہے۔
حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے سوال پوچھتی ہے کہ وہ کب تک ان غداریوں پر خاموش رہیں گے؟حزب آپ کو خبرادر کرتی ہے کہ ان غداریوں پر خاموشی آپ کو بھی اللہ کے غیض و غضب کو حقدار بنا دے گی۔ حزب التحریر آپ کو پکارتی ہے کہ آپ مسلمانوں کے خلاف کفار کے منصوبوں کو خاک میں ملانے اور ایک خلیفہ راشد کی قیادت میں جہاد کرنے کی سعادت کے حصول کے لیے حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کریں ۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں۔
يٰأَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ هَلْ أَدُلُّكمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ط تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ط يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِى جَنَّاتِ عَدْنٍ ذٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
"اے ایمان والو! کیا میں تمہیں وہ تجارت بتلا دوں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچا لے؟ اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو۔ یہ تمھارے لئے بہتر ہے اگر تم میں علم ہو۔ اللہ تعالیٰ تمھارے گناہ معاف فرما دے گا اور تمہین ان جنتوں میں پہنچائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور صاف ستھرے گھروں مین جو جنت عدن میں ہوں گے ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے" (الصف:10-12)
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللهُ "بے شک ہم نے آپ پر ایک سچی کتاب نازل کی ہے تا کہ آپ اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں جس سے اللہ نے آپ کو روشناس کیا ہے" (النساء:105)

 

اے مسلمانانِ پاکستان! جب دینِ حق اسلام کو مکمل حکمرانی حاصل تھی تو رمضان کا مہینہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی عبادت کا عظیم ذریعہ تھا۔ اُس وقت مسلمانوں کے اعمال صرف روزوں، تراویح اور دعوتِ افطار تک ہی محدود نہ تھے بلکہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اسلام زندگی کے تمام معاملات میں نافذالعمل ہو، چاہے وہ انفرادی معاملات ہوں یا اجتماعی، معیشت ہو یا خارجہ پالیسی،تعلیم ہو یا حکمرانی۔ جوکوئی بھی مدد کے لیے پکارتا تھا مسلمان اسے بچانے کے لیے حرکت میں آتے، غریبوں اور پسے ہوئے لوگوں کے بوجھ اور مصیبت کو ہلکا کرتے۔ یہ وہ وقت تھا جب دشمنوں کی فوجیں میدانِ جہاد میں مسلمانوں کا سامنا کرنے سے گھبراتی تھیں اور کلمہ طیبہ 'لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ' سے مزین جھنڈے دنیا پر چھائے ہوئے تھے۔ بدر میں قریش کے خلاف فتح ہو یا فتح مکہ،بویب کی جنگ میں سلطنتِ ایران کے خلاف کامیابی ہویا اموریہ کی فتح اور یا پھرعین جالوت کی جنگ میں تاتاریوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ،رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے کامیابیوں اور فتوحات کا مہینہ ہوا کرتا تھا۔
لیکن آج اسلامی ریاست یعنی ریاستِ خلافت کی عدم موجودگی میں، چاہے رمضان کا مہینہ ہو یا کوئی اور مہینہ، ہماری حالت یہ ہے کہ شکست اور ذلت و رسوائی ہماری مستقل ساتھی بن چکی ہے۔ باوجودیکہ ہمارے پاس وسیع علاقے، بے پناہ قدرتی وسائل اور زبردست افواج موجود ہیں، لیکن ہم اس قدر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں کہ ہر شخص کواپنی اور اپنے خاندان کی جان کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ ہماری غربت اس حد تک بڑھ چکی ہےکہ مشقت، تنگی اور بدحالی ہماری کمر توڑ رہی ہے اور ہم اپنے دشمنوں کے سامنے اس قدر ذلیل و رسوا ہو چکے ہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگوں میں یہ سوچ پختہ ہو گئی ہے کہ ہمارے دشمن ہی کامیابی کے حق دار ہیں، وہ دشمن کہ جو اپنے کفرکے جھنڈے کو سربلند کرنے کے لیے ہمارے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو خون میں نہلا رہا ہے۔ ہماری زوال کی حالت کی وجہ یہ ہے کہ جب 1924 میں خلافت کا خاتمہ ہواتواسلام کی بنیاد پر حکمرانی کی مضبوط گرہ کھل گئی اور پھر ایک ایک کر کےاسلام کی تمام گرہیں کھلتی چلی گئیں۔ جیسا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((لتنقضن عرى الإسلام عروة عروة فكلما انتقضت عروة تشبث الناس بالتي تليها فأولهن نقضا الحكم و آخرهن الصلاة)) "اسلام کی گرہیں ایک ایک کرکےکھلتی جائیں گی۔ جب بھی کوئی گرہ کُھلے گی تو لوگ اس کے بعد والی گرہ کو تھام لیں گے۔ سب سے پہلی گرہ جوکُھلے گی وہ حکمرانی کی گرہ ہوگی اور آخری گرہ نماز کی ہو گی" (مسند احمد، ابنِ حبان، الحاکم)۔
اے مسلمانانِ پاکستان! اسلام کی بنیاد پر حکمرانی ہم میں سے ہر ایک کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ہونا چاہئے۔ اللہ نے ہمیں ان حکمرانوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی نہیں کرتے۔ پس وہ حکمران جو اسلام کی صلاحیت کا انکار کرے اور اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعےحکمرانی نہ کرے تو اللہ نے اسے کافر قرار دیا ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْكَافِرُونَ﴾ "اور جو کوئی اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی نہ کرے تو ایسے لوگ ہی کافر ہیں" (المائدہ:44)۔ اور وہ حکمران جو اسلام کی صلاحیت کا انکار تو نہیں کرتا لیکن اللہ کے احکامات کے مطابق حکمرانی بھی نہیں کرتا تو اسے ظالم و فاسق قرار دیا گیا اور وہ اللہ کی جانب سے سخت سزا کا حقدار ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ﴾ "اور جو کوئی اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی نہ کرے تو ایسے لوگ ہی ظالم ہیں" (المائدہ:45) اور فرمایا: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْفَاسِقُونَ﴾ "اور جو کوئی اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی نہ کرے تو ایسے لوگ ہی فاسق ہیں" (المائدہ:47)۔
آج پاکستان کے حکمران پرلے درجے کے خطاکار ہیں۔ ایسا شخص جو خلافت کے فرض میں کوتاہی کرے، جو کہ مسلمانوں کی طرف سے ایک خلیفہ کو قرآن و سنت کے نفاذ کی شرط پر بیعت دینے سے قائم ہوتی ہے،اور اگر اسے اسی حالت میں موت آجائے تو اس کی موت زمانۂ جاہلیت کی موت جیسی ہوگی۔ یہ ہے اس فرض میں کوتاہی برتنے کے گناہ کی سنگینی۔ کیونکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((وَمَنْ مَاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً)) "اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں خلیفہ کی بیعت کا طوق نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرا" (مسلم)۔ اگرچہ اس فرض کے پورا نہ ہونے کا گناہ سب سے زیادہ حکمرانوں پر ہے لیکن حکمرانوں کی یہ کوتاہی ہماری گردنوں کو اس فرض سے آزاد نہیں کرتی۔ خلافت کا قیام ایک ایسا فرض ہے جسے کسی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا، اس میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں اور اسے پورا کرنے میں کوتاہی کرنا ایک بہت بڑا گناہ ہے۔
بے شک حکمرانوں کا ہم پر اسلام کوبطورِ نظام نافذ نہ کرنا ان کا انفرادی عمل نہیں کہ ہم ان کے اس گناہ پر لاپروا ہو جائیں کیونکہ اسلام نے ہم پر یہ لازم کیا ہے کہ ہم ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کریں اور اپنی صورتحال کو تبدیل کریں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ((أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ)) "افضل ترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے" (نسائی)۔ حکمرانوں کا محاسبہ کرنا ہم سب پر لازم ہے اور اس عمل میں کوتاہی اللہ کے عذاب کا موجب ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ حَتَّى يَرَوْا الْمُنْكَرَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ وَهُمْ قَادِرُونَ عَلَى أَنْ يُنْكِرُوهُ فَلَا يُنْكِرُوهُ فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَذَّبَ اللَّهُ الْخَاصَّةَ وَالْعَامَّةَ)) "اللہ خاص لوگوں کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کو سزا نہیں دیتا۔ لیکن اگر ان کے سامنے منکر رونما ہو اور وہ اس کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہوں لیکن نہ روکیں تو پھر اللہ خاص و عام دونوں کو سزا دے گا" (احمد)۔
اے مسلمانانِ پاکستان! آئیں اس رمضان ہم سب ظلم کی حکمرانی کے خاتمے اور خلافت کے دوبارہ قیام کی جدوجہد کریں۔ صورتحال ہمارے حق میں ہے کہ پوری دنیا اسلام کے متعلق بات کررہی ہے، امت اسلام کی جانب سنجیدگی سے پلٹ رہی ہے اور شریعت، اسلامی آئین اور خلافت کی ضرورت کی بحث ہمارے ملک کے ہر حصے اور ہر طبقے میں پہنچ چکی ہےاور یہ بحث وگفتگو ہماری طاقتور افواج میں بھی جاری ہے۔ صرف یہی نہیں کہ صورتحال ہمارے حق میں ہے بلکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد بھی ہمارے حق میں ہے کیونکہ اللہ کی مدد کا وعدہ صرف انبیاء کے لیے ہی مخصوص نہیں بلکہ یہ وعدہ مؤمنین کے لیے بھی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الأَشْهَادُ﴾ "ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور (قیامت کے دن بھی) جس دن گواہ کھڑے ہوں گے" (غافر:51)۔ اور رسول اللہﷺ نے ہمیں خوشخبری دی ہے کہ ظالم حکمرانوں کے دَورکے بعد خلافت دوبارہ قائم ہو گی۔ امام احمد بن حنبل روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ)) "پھر ظالمانہ حکمرانی کا دور ہو گا اور اس وقت تک رہے گا جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر جب اللہ چاہے گا اس کا خاتمہ کر دے گا۔ اور پھر نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت قائم ہوگی، یہ کہہ کر رسول اللہﷺ خاموش ہوگئے"۔
آئیں اور آج سے ہی حزب التحریر کے ساتھ خلافت کے قیام کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔ حزب التحریر نے ضابطہ حیات، ریاست اور دستور کے طور پر اسلام کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کررکھی ہے۔ حزب التحریرنے 191 دفعات پر مشتمل ریاستِ خلافت کا آئین تیار کررکھا ہےاوراس کی ایک ایک شق کے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل کو دو ضخیم جلدوں میں بیان کیاہے۔ حزب التحریرنے ایسی کتابوں کا وسیع ذخیرہ ترتیب دیا ہے جو خلافت کے قیام اور اس کے بعد اس ریاست کو چلانے کے لیے درکار ہیں۔ یہ کتابیں اسلامی عقائد اور اسلامی شخصیت سازی سے لے کر ریاست خلافت کے تنظیمی ڈھانچے اور اسلام کے معاشی نظام تک مختلف پہلوؤں کا جامع طور پراحاطہ کرتی ہیں۔ اور حزب التحریرنے ایسے قابل مرد و خواتین سیاست دانوں کی ایک فوج تیار کررکھی ہے جو ظالم اور جابرحکمرانوں کے خلاف اپنی جدوجہد میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ شَهِدَهُ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبَاعِدُ مِنْ رِزْقٍ)) "جب تم میں سے کوئی حق بات کو دیکھ لے تو لوگوں کا خوف اُسے حق کوبیان کرنے سے نہ روکے کہ حق بات کہنا نہ تو موت کو قریب کرتا ہے اور نہ ہی رزق میں کمی کرتا ہے " (احمد)۔
اے پاک فوج کے مخلص افسران! تم ان جنگجو انصارِ مدینہ کی اولاد ہو کہ جنہوں نے اسلام کو ایک ریاست و آئین کی صورت میں نافذ کرنے کے لیے رسول اللہﷺ کونُصرۃ فراہم کی تھی۔ اس رمضان، تم پر یہ لازم ہے کہ حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کرو جو اپنے امیر، مشہور فقیہ اور مدبر سیاست دان، شیخ عطا بن خلیل ابورَشتہ کی قیادت میں خلافت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔ صرف خلافت کے قیام کی صورت میں ہی اس غدار اور مجرم حکومت کا خاتمہ ہوگا، کفر کی حکمرانی اختتام کو پہنچے گی، اسلام ایک ریاست و آئین کی صورت میں دوبارہ بحال ہوگا اور رمضان کو پھر و ہی شان و شوکت حاصل ہو گی جیسا کہ اس سے قبل صدیوں تک اسے حاصل تھی۔ اللہ سبحانہ و تعالی ٰنے ارشاد فرمایا: ﴿إِن يَنصُرْكُمُ اللَّهُ فَلاَ غَالِبَ لَكُمْ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِى يَنصُرُكُم مِّنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾ "اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں ہوسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے جو تمھاری مدد کرے گا اور ایمان والوں کو صرف اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے" (آلِ عمران:160)

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک