الأربعاء، 17 ذو القعدة 1446| 2025/05/14
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

خبر اور تبصرہ : کشمیر کے مسلمان عظیم الشان قربانیاں دے رہے ہیں

... جبکہ حکومت اور اپوزیشن نے جمہوریت کا سیاسی سرکس لگایا ہوا ہے-

 

خبر:  17 اکتوبر 2016 کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 2 نومبر 2016 کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا۔ عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ "ابھی ہم وزیر اعظم کے استعفیٰ یا خود کو (پانامہ لیکس کے حوالے سے)  احتساب کے لیے پیش کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ لیکن اگر حکومت نے تشدد یا گرفتاریوں  یا کوئی بھی غیر مناسب طریقہ استعمال کیا  تو پھر پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ حکومت کو گرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرے گی"۔

 

Read more...

الجزائر نے عربی زبان کو فتح بخشی

  جب سےالجزائر کی وزیر قومی تعلیم، نوریا بن جبریط، نے2015 کی گرمیوں میں روز مرہ بول چال کی زبان کو سکولوں میں ضم کرنے کے متعلق بیان دیا ہے، الجزائر میں ردٍ عمل سے ہلچل مچی ہے۔ ان میں سب سے نمایاں دستخط شدہ پٹیشنز ہیں جن کے دستخط گزار تعلیم کے فرانسیسی زبان میں ہونے کے خاتمے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی رد عمل وسیع اور فیصلہ کن تھا۔ موجودہ تعلیمی سال کے آغاز پر یہ تنازع دوبارہ نمودار ہو گیا ہے جب سے ایک استاد کی  ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں وہ اپنے طلبا کے سامنے عربی زبان کی خوبصورتی بیان کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو  نے وزراء اور لادینیت پسندوں کو غصے میں بھر دیا ہے اور انھوں نے اس کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

 

Read more...

سوال کا جواب: قرض پر زکوۃ

 میں ایک فلسطینی یونیورسٹی میں کام کرتا ہوں، ہم اکثر زائد وقت (اورٹائم)  لگاتے ہیں مگر اس زائد وقت کے پیسے ہمیں فوراً نہیں ملتے بلکہ اس کو یونیورسٹی اپنے اوپر ہمارے قرضے کے طور پر اپنے پاس جمع کرتی ہے۔  بعض دفعہ ہم میں سے کسی بھی شخص کا بقایا  زکوۃ کے نصاب سے بہت زیادہ ہو جاتا ہے(کئی سال زائد وقت لگانے کی وجہ سے)۔  یہ قرضہ بھی جامد قرضہ نہیں  بلکہ اس کو وصول کرنا ممکن ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کس وقت وصول ہوگا۔ مثال کے طور پر میں  نے گزشتہ چار سال سے زائد وقت (اورٹائم) کی رقم نہیں لی  اورمجھے معلوم بھی نہیں کہ میں کب یہ رقم وصول کروں گا۔ کیا اس مال پر زکوۃ ہے یا نہیں ؟اگر ہے تو پھر اس رقم کو وصول کرتے وقت ایک ہی بار زکوۃ ادا کی جائے گی ہے یا پھر ہر سال ادا کی جائے گی؟۔

 

Read more...

حزب التحریرپاکستان کی میگزین ویب سائٹ

حزب التحریر ولایہ پاکستان  اس بات کا بخوشی اعلان کرتی ہے کہ اس نے نصرۃ میگزین کی ویب سائٹ کا اجرا کردیا ہے۔اس اہم   ویب سائٹ کو www.nussrah.com پردیکھا جاسکتا ہے۔   اب صرف ہاتھ کے ایک اشارے پر ساڑھے پانچ سال قبل شروع کیے جانے والے  اس میگزین کے تمام پچھلے شمارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ نصرۃ میگزین ایک منفرد میگزین ہے جس میں پاکستان کے مسلمانوں کے لئے اہم بین الاقوامی  اور علاقائی  ثقافتی، سیاسی، فکری اور فقہی  امور پر  اسلامی نقطہ نظر پیش کیا  جاتا ہے۔

 

Read more...

سوال کا جواب: میونسپلٹی ( بلدیہ کونسل) کے انتخابات میں حصہ لینے کے متعلق شریعت کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

میونسپلٹی ( بلدیہ کونسل) کے انتخابات میں حصہ لینے کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟

انس زین

 

Read more...

ایمان کے سامنے خوف اور طاقت کے ہتھیار ناکام ہوجاتے ہیں

آج مسلمان جابر حکمرانوں کا سامان کررہے ہیں جو خوف اور طاقت کے ہتھیاروں سے مسلح ہیں۔ شام میں امریکہ نے ایک جنگ مسلط کررکھی ہے جو کہ  نام کی نہیں بلکہ حقیقت میں ایک عالمی جنگ ہے کیونکہ روس سے لے کر اپنے علاقائی ایجنٹوں تک جن میں ایران اور ترکی بھی شامل ہیں امریکہ ہر اس مسلح جتھے کو لے آیا ہے جسے وہ لاسکتا تھا۔

Read more...

پاکستانی میڈیا سے ہنگامی اپیل شام میں نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روکنے کی مغربی سازش کو بے نقاب کریں

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں موجود مسلمانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام میں ہمارے بھائی بہنوں کے خلاف شیطانی امریکی سازش کو بے نقاب کریں۔ یہ مغربی ساز ش ہے جس کے تحت شام میں امریکی ایجنٹ بشار الاسدکو گرنے  اور اس کی شیطانی کفریہ حکومت کی جگہ نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ آپ پر  شام کے حوالے سے صحیح رپورٹنگ نہ کرنے کا بہت زیادہ دباؤ ہےاور یہ پالیسی موجودہ حکمرانوں کے آنےسے قبل پوری طرح سے نافذ کردی گئی تھی جب کیانی-زرداری حکومت نے 29 جولائی 2012 کو شام میں پاکستان کے سفیر کو شامی وزیر اطلاعات سے شام کے انقلاب کی میڈیا تشہیر سے متعلق بات چیت کے لئے بھیجا تھا۔ لیکن اس کے باوجود ہم آپ سے مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آپ کا تعلق مسلمانوں کے میڈیا سے ہے کہ امت کو امریکی استعماری عزائم سے بچانے کے لئے آپ اپنا کردار ادا کریں۔ 

Read more...

افواج پاکستان کو شامی جابر کو ہٹا کر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حرکت میں لایا جائے

5 مارچ 2016 کو ڈان اخبار نے یہ خبر شائع کی کہ " دورے کا اب تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا لیکن ایک سے زائد حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناب نواز شریف 9 سے 11 مارچ تک سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی ہیں کہ اس بات کا امکان ہے کہ وہ  سعودی عرب کی جانب سے  دہشت گردی سے لڑنے کے لئےاعلان کردہ چونتیس ممالک کے فوجی اتحاد کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے"۔ ایک ایسے وقت پر جب امریکہ شام میں اپنے وفادار ایجنٹ بشار الاسد کا متبادل تلاش کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، پاکستان کی حکومت  عوامی رائے عامہ کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ شامی جابر کو مقدس اسلامی انقلاب سے بچانے کے لئے بننے والے اتحاد میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں جس کا نعرہ ہی یہ ہے کہ ، الأمةتريدخلافةمنجديد"امت دوبارہ خلافت چاہتی ہے"۔

Read more...

"یقیناً جو لوگ اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول ﷺکی مخالفت کرتے ہیں وہی نہایت ذلیل ہوں گے"(المجادلہ:20)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو 11 مئی 2012 کو سیکورٹی ایجنسی کے لوگوں نے اغواکیا۔تقریباً چار سال گزر جانے کے باوجود اب تک نوید بٹ کو غائب رکھا گیا ہے، اور سینکڑوں دوسرے "لاپتہ افراد" (Missing Persons)کی طرح انہیں بھی عدالت کے سامنے مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔نوید بٹ کو صرف اس لئے اغوا کیا گیا کیونکہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے معروف داعی تھے۔اور نوید بٹ کو اس لئے غائب رکھا جا رہا ہے کیونکہ حکومت اسلام کی سچی دعوت کو دلیل اور ثبوت کی بنیاد پر مسترد کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک