الأربعاء، 17 ذو القعدة 1446| 2025/05/14
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

سوال و جواب یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات

سوال و جواب

یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات

سوال:برطانیہ میں  23 جون 2016 کو یورپی یونین میں رہنے کے حوالے سے ریفرنڈم ہوگا۔ یہ ریفرنڈم  یورپی یونین کے لیےایک نازک موقع پر ہو رہا ہے جو کہ بدستور 2008 میں رونما ہونے والے معاشی بحران سے دوچار ہے۔  برطانیہ کے اس سے الگ ہونے پر  یورپی یونین کی بقاء کے بارے میں سوالات جنم لیں گے

Read more...

سوال کا جواب: پانامہ لیکس دستاویزات اور اس کے پس پردہ محرکات

سوال کا جواب:

پانامہ لیکس دستاویزات اور اس کے پس پردہ محرکات!

سوال :

پانامہ لیکس دستاویزات  صحافیوں اور سیاست دانوں  خاص کر ان لوگوں کے ہاں موضوع بحث ہے  جن کے نام ان  دستاویزات میں آئے ہیں۔۔۔ میں نے  الرایہ میگزین شمارہ 73  میں مقالہ پڑھا کہ ان لیکس کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ،کیا یہ درست ہے؟ 

Read more...

پاکستان بھر میں عوامی بیانات کی مہم

مقبوضہ کشمیر کی آزادی مذاکرات سے نہیں افواج پاکستان کے منظم جہاد کے ذریعے ہوگی

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں کشمیر کی آزادی کے لئے بیانات کی مہم چلائی جس میں اس کے بہادر شباب نے لوگوں سے خطاب کیا۔ اس مہم کا مقصد پاکستان کے مسلمانوں میں کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ راحیل-نواز حکومت کی نااہلی، غداری اور دھوکے کو بے نقاب کرنا تھا۔ مقرنین نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کبھی بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا بلکہ مذاکرات کا راستہ درحقیقت امریکہ کا منصوبہ ہے،

 

Read more...

مختلف دھڑوں کے رہنما لبنان کے صدارتی انتخابات کے دوران عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اِن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں سوائےیہ کہ جوامریکہ کی طرف سے مسلط کیا جاتا ہے وہ اُس پر عمل کریں!

 

سیاسی اشرافیہ غیر ملکی ایجنڈا اور خاص طور پر   امریکی ایجنڈا نافذ کرنے  میں  کچھ بھی  شرم محسوس نہیں کرتی۔جب سے امریکی انڈر  سیکرٹری برا ئے سیاسی مورتھامس شینن جونیئر(Thomas Shannon Jr)نے گذشتہ ستمبرلبنان کا دورہ کیا ہے وہاں مختلف واقعات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Read more...

واشنگٹن کی غلامی کی وجہ سے راحیل بھی کیانی و مشرف کی طرح پاکستان آرمی کی قیادت کا حقدار نہیں ہے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ 17 نومبر 2016 کو کہا کہ 14 نومبر کو ہندوستانی فوج کے 11 سپاہی مارے گئے جب پاکستان آرمی نے ان کی بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ، “بھارتی فوج مرد بنے اور اپنے نقصانات کو تسلیم کرے”۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج کے برخلاف پاکستان آرمی اپنی ہلاکتوں کو قبول کرتی ہے۔

Read more...

پاکستان کا لبرل نظام ملک میں منشیات کے عام ہونے کا ذمہ دار ہے...

...جو نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کررہا ہے 

ایک غیر حکومتی تنظیم کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں  انتہائی پریشان کن انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے  نجی اسکولوں میں جہاں اشرافیہ کے بچے پڑھتے ہیں 44 سے 53 فیصد طالب علم منشیات کے استعمال کی عادی ہیں۔

Read more...

امریکی صدارت کے لیے ٹرمپ کا انتخاب

امریکی صدارت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب نے پوری دنیا میں شور شرابہ برپا کردیا اور یورپ، ایشیا اور امریکہ کی اسٹاک پارکیٹوں کے لیے شدید جھٹکے کا باعث بنا۔ اس کے علاوہ جرمن چانسلر مارکل نے اس کے انتخاب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور یہ کہا کہ تعاون کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے...

Read more...

کہاں ہیں مسلم افواج کے وہ بہادر مرد جو کہتے ہیں کہ ...

" قسم اللہ کی ، جب تک ہم زندہ ہیں کوئی ہمارے بچّوں کو دہشت زدہ نہیں کرسکتا!؟"

بروزپیر بتاریخ17/10/2016موصل میں ہونے والی فوجی کاروائی کے پیش نظرہونے والی متوقع زبردست انسانی  تباہی اور عام شہریوں کے قتل عام  اورلڑائی کے دوران انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کے تعلق سےپہلے سے ہی حقوق انسانی اور ہیومینیٹیرین آرگنائزیشن(Humanitarian Organisations) اور کمیٹیوں کی طرف سے کئی دفعہ مسلسل خبردار کیا جاتا رہا ہے۔

 

Read more...

درگاہ شاہ نورانی پر بم دھماکہ

افغانستان میں امریکہ و بھارت کی موجودگی کی قیمت پاکستان کے مسلمان اپنے خون سے ادا کررہے ہیں

12 نومبر 2016بروز ہفتہ کراچی سے 250 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر بم دھماکے میں 52 افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اس وحشیانہ بم دھماکے کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور مقتولین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک