الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
فلسطين

ہجری تاریخ    28 من رمــضان المبارك 1442هـ شمارہ نمبر: 15:/ BN/S 1442
عیسوی تاریخ     پیر, 10 مئی 2021 م

پریس ریلیز

مسجد الاقصی مسلم افواج کو پکار رہی ہے اور اُن کے افسران سے درخواست کررہی ہے کہ اس کی مدد کریں اور اُسے آزاد کرائیں

 

وحشی قابض یہودی افواج نے 28 رمضان المبارک کی صبح مسجد الاقصی پر دھاوا  بول دیا اور نمازیوں پر حملہ کردیا  اور مسجد کو نمازیوں اور متعکفین سے خالی کرانے کی کوشش کی تا کہ یہودی آبادکار مسجد میں داخل ہو کر نام نہاد "یروشلم کے اتحاد"  کی یاد میں اپنی تلمودی عبادات ادا کریں اورمسجد کے احاطوں کی بے حرمتی کرسکیں۔  قابض افواج نے الاقصی میں موجود لوگوں پر سٹن گرینیڈ، گیس اور ربڑ کی گولیاں برسائیں ، اُن کا پیچھا کیا، اُن کو مارا پیٹا اور انہیں مسجد کی خالی احاطوں کی جانب دھکیلا  اور عبادت گزاروں کو نماز پڑھنے کے علاقوں میں گھیرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں 200 افراد زخمی ہوگئے۔  اسی دوران یہودی آبادکاروں نے باب المغارب کو گرانے اور احاطوں میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 

یہ جرائم براہ راست نشر ہورہے تھے اور پوری دنیا نے انہیں دیکھا اور سنا۔ ان بدترین جرائم کو دیکھنے والے مسلم دنیا کے حکمران بھی تھے، اور وہ حکمران بھی تھا جو اِس مسجد کے سرپرست ہونے کا دعوی کرتا ہے اور جس کی مسلم افواج مسجد الاقصی سے تھوڑے ہی فاصلے پر موجود ہیں۔ یہ افواج کھڑی ہیں اور مسجد الاقصی کی حمایت میں حرکت میں نہیں آتیں، وہ مسجد الاقصی جو قبلہ اول ہے اور مقام مسرا بھی ہے جہاں سے رسول اللہﷺ معراج کے سفر پر تشریف لے گئے تھے۔ مجرم حکمران کھوکھلے بیانات دے رہے ہیں جو دین سے غداری ہے اور استعماریت کے ہیڈکواٹر، سلامتی کونسل، یا غفلت اور غداری کے مرتکب ادارے عرب لیگ کو پکار رہے ہیں!

 

فلسطین کے لوگوں کے لیے بین الاقوامی تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ ایک عظیم غداری ہے، کیونکہ اس کے ذریعے سے یہودی وجود کو تقویت ملے گی اور مقدس سرزمین پر قبضہ ، بین الاقوامی قبضے میں تبدیل ہوجائے گا۔ مسلم افواج کو جو حقیقی طاقت ہیں اور فلسطین کو آزاد کرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں  نہ پکارنا اور اُن کی جگہ بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی اداروں کو پکارنا ، جو دشمن ہیں اور اسلام سے برسرپیکار ہیں، غداری اور دھوکہ ہے۔  مسلم حکمرانوں میں موجود غداروں کے ٹولے اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عرب لیگ کا اجلاس بلانا درحقیقت اُن کے سازشی کردار کو مزید اجاگر کرتا ہے جو وہ مسئلہ فلسطین کے صحیح حل سے توجہ ہٹانے کے لیے ادا کررہے ہیں۔

   فلسطین کی آزادی کے لیے مخلص پکار یہ ہے کہ  اس مسئلے کو ایک بار پھر اسلام  اور اسلامی امت کے ساتھ منسلک کیا جائے، اور امت اور اس کی افواج کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ مقدس سرزمین کی جانب مارچ کریں اور یہودی وجود کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں۔ ان افواج کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی راہ میں جہاد اور اِس مبارک مارچ سے روکنے والےحکمرانوں کا ٹولہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ، اس کے رسولﷺ اور مسلمانوں کے غدار ہیں۔  لہٰذا مسجد الاقصی کی آزادی کے لیے مخلص پکار وہ ہے جو امت کی افواج کی حوصلہ افزائی کرے کہ وہ ایجنٹ حکمرانوں کو برطرف کردیں  تاکہ وہ فوری طور پر نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے مبارک سرزمین کو غاصب یہود کے وجود سے پاک اور آزاد کرانے  کے لیے نکل پڑیں۔ ہم اردن، ترکی، مصر، سوڈان، الجزائر، انڈونیشیا، پاکستان، حجاز اور دیگر مسلم افواج میں موجود اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں:

 

اپنی مسجد الاقصی کی مدد اور بیت المقدس کی آزادی کے لیےتیزی سے حرکت میں آؤ!

 

اے مسلم افسران، جلدی کرو، یہودی وجود کو اکھاڑ پھینکنے اور ہمارے پیارے رسولﷺ کے مسرا کو آزاد کرانے کے لیے تیزی سے حرکت میں آؤ۔

یہود کی پرتشدد کارروائیوں کو روکنے اور اُن کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملانے کے لیے تیزی سے حرکت میں آؤ کیونکہ آپ ہی قوت، طاقت اور وقار کے حامل ہیں۔

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انفِرُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ اثَّاقَلْتُمْ إِلَى الأَرْضِ أَرَضِيتُم
بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا مِنَ الآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلاَّ قَلِيلٌ﴾

" مومنو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو تم (کاہلی کے سبب سے) زمین پر گرے جاتے ہو (یعنی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے)
کیا تم آخرت (کی نعمتوں) کو چھوڑ کر دنیا کی زندگی پر خوش ہو بیٹھے ہو۔ دنیا کی زندگی کے فائدے تو آخرت کے مقابل بہت ہی کم ہیں "(التوبۃ،  9:38)

 

فلسطین کی مقدس سرزمین پر حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
فلسطين
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.pal-tahrir.info
E-Mail: info@pal-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک