المكتب الإعــلامي
ولایہ شام
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: نمبر:243/1436 | |
عیسوی تاریخ | منگل, 29 ستمبر 2015 م |
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مہم: "جنگ بندیوں اور مذاکرات کے جرائم کو مسترد کردو"
شام کا مبارک انقلاب ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک بڑے زوال کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔ایسا اس صورت میں ہوگا کہ ان لوگوں کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھا جائے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دشمن اور شام کے انقلاب کے دشمن ہیں ، جو یہ توقع کررہے ہیں کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ یہ انقلاب کسی بدقسمتی کا شکار ہوجائے اور دن رات اس مبارک انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے سازشیں کرتے ہیں۔ لہٰذا یہ لازمی تھا کہ اس خطرناک سازش سے خبردار کیا جائے جو اگر چلتی رہی تو اہل شام کی تمام تر قربانیاں ضائع ہو جائیں گی، اللہ کے دشمنوں کو طاقت فراہم کرے گی اور مجاہدین کو اس مجرم حکومت کے زیر انتظام علاقوں کا چوکیدار بنا دے گی کہ جب تک جنگ بندی چلے گی وہ اس پر حملہ نہیں کریں گے اور یہ صورتحال بار بار دہرائی جائے گی۔ لہٰذا یہ انقلاب ایک شیطانی چکر میں داخل ہو جائے گا یعنی کئی جنگ بندیاں ہوں گی اور مراعات دی جائیں گی اور ہر جنگ بندی کے اختتام پر پھر لڑائی شروع ہو جائے گی اور یہ سلسلہ اس سمت کی جانب چلتا رہے گا جس کا اختتام امریکی حل پر ہوگا وہ حل جو امریکہ ہر ایک پر تھوپنا چاہتا ہے۔
ان سازشوں سے بچنے اور اہل شام کی قربانیوں کو بچانے کے لئے اور بشار کی مجرم حکومت کو مزید وقت دینے سے روکنے کے لئے کہ وہ مزید قتل و غارت کرسکے، وہ حکومت جو دھوکہ دینے اور غداری کرنے کے لئے مشہور ہے، حزب التحریرولایہ شام نے ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے: "جنگ بندیوں اور مذاکرات کے جرائم کو مسترد کردو"۔ ہم تمام گروہوں اور اہل شام میں موجود مخلص لوگوں سے یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اپنے ہاتھ میں لیں یعنی اختیار امت کا ہے اور احتساب کرنا ان کا حق اور ان پر عائد فرض ہے۔ ہم ان سے یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ ان جنگ بندیوں کو مسترد کردیں جو نا تو اس حکومت کو روک سکیں گی اور نا ہی خون ریزی کا خاتمہ ہوگا۔ اور ہم ان سے یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ ان جنگ بندیوں کو مسترد کرنے کے لئے ہر ممکن طریقہ اور اسالیب اختیار کریں کیونکہ ہم سب ایک ہی جہاز کے سوار ہیں اور ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس جہاز کو کسی بھی نام پر ڈبونے کی کوشش کریں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا،
«مثل القائم على حدود الله والواقع فيها كمثل قوم استهموا على سفينة فأصاب بعضهم أعلاها وبعضهم أسفلها فكان الذين في أسفلها إذا استقوا من الماء مروا على من فوقهم فقالوا لو أنا خرقنا في نصيبنا خرقا ولم نؤذ من فوقنا فإن يتركوهم وما أرادوا هلكوا جميعا وإن أخذوا على أيديهم نجوا ونجوا جميعا»
"وہ شخص جو اللہ کی حدود کی پابندی کرتا ہے اور وہ جو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے جو ایک کشتی میں سوار ہوئے۔ کچھ لوگوں کو کشتی کی اُپری منزل میں اور کچھ کو نچلی منزل میں جگہ ملی۔ جب نچلی منزل والوں کو پانی کی ضرورت پڑی تو اس کے لئے انہیں اوپر کی منزل پر جانا پڑتا جس سے دوسروں کو مشکل ہوئی، تو انہوں نے کہا کہ ہم جہاز کے اپنے حصے میں سوراخ کرلیتے ہیں(اور پانی حاصل کر لیتے ہیں) تا کہ اوپر والوں کو ہماری وجہ سے تکلیف نہ ہو۔ تو اگر اوپر کی منزل والے نچلی منزل والوں کو وہ کرنے دیتے جس کی تجویز انہوں نے دی تھی تو جہاز کے تمام لوگ برباد ہوجاتے لیکن اگر انہوں نے ان کو روک دیا تو دونوں محفوظ ہو جائیں گے"۔
اس مہم کا ہیش ٹیگ یہ ہے:#تسقط_الهدنة
ولایہ شام میں حزب التحریرکے میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ شام |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria www.tahrir-syria.info |
E-Mail: media@tahrir-syria.info |