الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    25 من شوال 1438هـ شمارہ نمبر: 024/1438
عیسوی تاریخ     بدھ, 19 جولائی 2017 م

لڑائی کی آگ پھیلنے کے اسباب کو حل کر کے ہی اِس آگ کو بجھایا جا سکتا ہے

 

چار سال سے زائد عرصے سے اب تک، شام کے انقلاب نے مختلف ناموں اور واقعات سے گروہوں کے درمیان لڑائیوں کی کئی اقساط دیکھی ہیں۔ ہر بار مختلف وجوہات کی بنا پر خونی تنازعات ہوتے ہیں جس کے قیمت ہمارے بیٹوں کے اپنے خون سے ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس بدنام جنگ کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک حقیقت یہ ہے کہ گروہوں کے رہنماؤں کے معاون ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں، جنہوں نے گروہوں کو تقسیم کرنے اور اقدامات کے ایک تسلسل کے ذریعے اُن کے درمیان انتشار کو برقرار رکھنے پر کام کیا، جس سے تنازعہ اور لڑائی کا راستہ ہموار ہوا اور یہ گروہوں کی ناکامی اور نقصان کا سبب بن جائے گا اگر وہ یونہی ایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ اللہ سبحان وتعالیٰ نے فرمایا:

 

﴿وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ

"...آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاؤگے اور تمہاری ہمّت اکھڑ جائے گی" (الانفال: 46)

 

دوسری وجہ جنگ بندی اور مصالحت کے معاہدے ہیں، جو معاون ممالک کے احکامات کو مضبوط کرتے ہیں۔ ان معاہدوں کی پاسداری کر کے گروہوں کے سربراہان اپنے اُن بھائیوں کے خلاف، جو شام کے ظالم  حکمران کے خلاف جنگ میں اُن کے ساتھ پیش پیش رہے، دشمنوں کے آلہ کار بن گئے۔

 

گروہوں کی جانب سے امّتِ مسلمہ کے نظریہ سے نکلنے والے ایک واضح سیاسی منصوبے کو اپنانے میں ناکامی جو کہ مختلف نقطہ نظر کو ایک کرتا اور بے یقینی کی دھند کو ختم کرتا اور مقاصد کے عدم شفافیت کو دور کرتا۔۔۔اور ایک باخبر اور مخلص سیاسی قیادت کے گرد متّحد نہ ہونا جو انقلاب کے جہاز کو مغرب کی سازشوں کے سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کا بیڑا اُٹھاتی یہاں تک کہ طوفانی لہروں میں سفر کرتے ہوئے کنارے تک نہ پہنچ جاتے۔۔۔اور ان معاون ممالک سے تعلقات نہ توڑنا جو اُن مغربی ممالک کا ایجنڈا نافذ کرتے ہیں جن سے اُن کا الحاق ہے، جو بالآخر انقلاب کو ختم کر کے اُسے امریکہ کی غلاموں کی منڈی میں سستے داموں بیچنا چاہتے ہیں۔۔۔یہ سب انقلاب کو ہمارے اپنے بیٹوں کے ہاتھوں ختم ہونے کی شروعات ہیں جس کی منصوبہ بندی مغرب سے اللہ کے دشمن اور اُن کے ایجنٹ مسلم حکمران کر رہے ہیں۔۔۔یہ ایک بہت بڑا جرم ہے۔

 

اے شام کی مقدّس سرزمین کے مسلمانو:

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ آپس میں لڑنے کی ممانعت سے واقف ہیں، آپس میں لڑائی کی وجوہات اور نتائج سے بھی آپ آگاہ ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ آپ کے لئے کیا منصوبہ بندی کی گئی ہے اور آپ کے انقلاب سے کیا حاصل ہونا ہے۔ لہٰذا آپ میں سے ہر ایک کو مقدّس خون کے ضیاع کے اس گھناؤنے عمل کو روکنے کے لئے کوشش کرنا ضروری ہے، اور اس کے اسباب کو حل کرنا اور اس کے تباہ کن نتائج کو روکنے کے لئے کام کرنا ہے۔ تو اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے درمیان لڑائی کو روکو اور ان کو سچّائی کے صحیح راستے کی طرف مجبور کرو، شام کا انقلاب گروہوں کے سربراہان میں احساسِ ذمہّ داری کے فقدان کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ اللہ سبحان وتعالیٰ نے فرمایا:

 

﴿وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

"اور تم ایسے وبال سے بچو! کہ جو خاص کر صرف ان ہی لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے"(الانفال:25)

 

ولایہ شام میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک