الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
برطانیہ

ہجری تاریخ    5 من رجب 1437هـ شمارہ نمبر: 1437 AH/03
عیسوی تاریخ     منگل, 12 اپریل 2016 م

پریس ریلیز

 

برطانیہ میں حزب التحریر کے وفد نےخلافت کے داعیوں کے اغوا اور ان پر تشدد کے خلاف احتجاج کے

 

لیے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا

   جمعہ  8 اپریل 2016کو حزب التحریر برطانیہ کی پاکستان کمیٹی کے ایک وفد، جس میں آصف صلاح الدین، ماجد حسین، رضوان احمد اور حمزہ احمد شامل تھے، نے پاکستان میں حکومت پاکستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار اور اغوا کیے گئے حزب التحریر کے ممبران کے ناموں پر مشتمل  فہرست  ایک بیان کے ساتھ لندن میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کی جس کا عنوان تھا:" حزب التحریر   کے خلاف ظلم و ستم ختم کرو، انصاف پسند لوگوں کو خلافت کے داعیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے"، اس بیان کو  ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس نے جاری کیا تھا۔

 

پاکستان میں اغوا  اور گرفتار کیے  گئےکئی  داعیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،  جیسے نیند سے محروم رکھنا، مارپیٹ، ایسی دوائیں کھانے پر مجبور کرناجس سے انسان ہوش وحواس کھو بیٹھے اور  سیکیورٹی اہلکاروں  کے ہاتھوں بجلی کے جھٹکے تک دئیے گئے ہیں۔ حکومتی عہدہ داروں نے باربار قیدیوں کو انتہائی ضروری طبی علاج معالجے  اور گھروالوں سے ملاقات سے محروم رکھا ہے۔  اسی طرح حکومتی عہدہ داروں نے  قیدیوں اور مغویوں کے گھروالوں اور دوستوں کو دھمکیاں دی ہیں۔

حزب التحریر پاکستان کے مخلص مسلمانوں خاص کر  عدلیہ ،قانون ،انسانی حقوق  اور سیکیورٹی  اداروں سے منسلک لوگوں سے مخاطب ہے کہ  نبوت کے طرز پر خلافت کے قیام کی کوشش کرنے والے ان مخلص داعیوں پر ظلم کا خاتمہ کرنے  اور ان کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

تاجی مصطفی

 

برطانیہ میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
برطانیہ
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 7074192400 (0)44+
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: media@hizb-ut-tahrir.info / press@hizb.org.uk

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک