الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من ذي الحجة 1444هـ شمارہ نمبر: 42 / 1444
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 24 جون 2023 م

پریس ریلیز

حکومت کا معاشی بحالی کا نیا منصوبہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران کو حل نہیں کر سکتا کیونکہ یہ منصوبہ سرمایہ دارانہ بین الاقوامی آرڈر کےتابع ہے، اور چینی استعمار کیلئے پاکستان کی معیشت کے مزید استحصال کا راستہ کھول رہا ہے

 

20 جون کو حکومت پاکستان کی جاری کردہ پریس ریلیز میں معیشت کی بحالی کے نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا، جس کو بنیادی طور پر فوجی قیادت کی حمائت حاصل ہے، اور جسے عاصم منیر ڈاکٹرائن کے نام سے بھی منسوب کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دعویٰ کیا گیا ہے کہ دفاعی پیداوار، زراعت، لائیوسٹاک، معدنیات، توانائی اور آئی ٹی سیکٹرز میں دوست ممالک سے انویسمنٹ کو فروغ دینے کیلئے سپیشل انویسمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل(Special Investment Facilitation Council) تشکیل دی جائے گی جو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بیوروکریٹک رکاوٹوں کو عبور کرکے سرمایہ کاروں کو سہولیات پہنچائے گی۔ تاہم اپنے دعوؤں کے برعکس یہ منصوبہ نہ تو معاشی بحران کو حل کر سکے گا، نہ ہی ملک میں کوئی خوشحالی لا سکے گا، بلکہ چند ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سالوں پرانے وعدے اگر تکمیل کو پہنچ بھی گئے تو وہ اگلے تین سال تک سالانہ اوسطاً 35 ارب ڈالر کے قرض اور امپورٹ ادائیگیوں کے لیے بھی کافی نہیں ہوں گے۔

 

پاکستان ابھی بھی سی پیک کے "گیم چینجر" کا خمیازہ بھگت رہا ہے جس نے پاکستان کے پاور سیکٹر کو گردشی قرضوں کے اُس جال میں پھنسا دیا ہے جس کے باعث حکومت پیداواری صلاحیت کے باوجود آگ برساتی گرمی میں بجلی خریدنے اور عوام کو مہیا کرنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتی۔ پاکستان کو چینی قرضوں کی دلدل میں ڈبو دیا گیا ہے، جن پر چین رول اوور کے نام پر سود کما رہا ہے۔ چین خود اپنی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی اور زیادہ قدر والی اشیاء High value products) )پر منتقل کرنے کے لیے کم قدر والی انڈسٹری کو پاکستان میں ڈمپ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ مزید برآں اس کم قدر اشیاء کے شعبے میں بھی اعلیٰ درجے کی نوکریاں چینی شہریوں کے حوالے ہی کی جاتی ہیں جو پاکستان میں مختلف چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں واضح ہے۔ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کی حفاظت کے لیے پاک فوج کو ایک نئی ڈویژن فورس قائم کرنی پڑی۔ سی پیک کے نام پر پاکستان کی معیشت کو چینی استعمار کے سامنے سرینڈر کرنے کے بعد چین کا مزید سرمایہ کاری کا یہ نیا منصوبہ ہمیں چینی استعمار کے سامنے اور کمزور کر دے گا۔

 

حکومت کا معیشت بحالی کا یہ نیا منصوبہ دراصل پرائیوٹائزیشن  کا ایک نیا نام ہے، جس میں ڈالر کمانے کے لیے  پاکستان کے کلیدی اثاثے چند سرمایہ کاروں کے حوالے کر دیے جائیں گے، خواہ وہ بندرگاہیں، ائیر پورٹ یا کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر زرعی زمینیں ہوں، یا بیرک گولڈ کے ریکوڈیک منصوبے کی طرز پر پاکستان کی قیمتی معدنیات مغربی یا چینی کمپنیوں کو دینا ہوں۔ ان اثاثوں کو بیچ کر کمائے جانے والے ڈالر چین یا مغربی ممالک کو قرضوں اور سود کی مد میں ہی ادا کر دئیے جائیں گے۔

 

غیر ملکی سرمایہ کاریForeign Direct Investment) ) کے ذریعے ملکی معیشت کی تعمیر ایک ناکام معاشی ماڈل ہے، کیونکہ ابتدائی سرمایہ کاری کے بعد یہ ممالک  اور کمپنیاں ہر سال منافع کی رقم ڈالروں میں اپنے ملک واپس بھجواتی ہیں، جس سے عملاً چند سالوں میں سرمائے کا ریورس ٹرانسفر(واپسی کا عمل) شروع ہو جاتا ہے۔ آج بھی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زر مبادلہ کی شدید قلت کے باعث، تقریباً ایک ارب ڈالر کے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کو وقتی طور پر ملک سے باہر جانے سے روکا ہوا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے ملکوں کے وسائل، افرادی قوت، ماحول اور  قوانین کا استحصال کرتے ہیں، اور پاکستان کی ضرورت والی اشیاء  بنانے کے بجائے اپنی منڈیوں کی ضرورت کی اشیاء بناتے ہیں۔ باہر کے ملک اور کمپنیاں کسی بھی کلیدی ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر نہیں کرتی، جیسا کہ پاکستان میں موبائل اور کار اسمبلنگ پلانٹس کا حال ہے۔ پیٹنٹس اور انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس کے نام پر یہ کمپنیاں ٹیکنالوجی منتقل کرنے کے بجائے سرمایہ کاری کرنے پر اصرار کرتی ہیں، یوں یہ کمپنیاں دوسرے ممالک کی منڈیوں سے منافع کما کر اپنی دولت میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔

 

اے افواج پاکستان!

ہم آپ سے سوال کرتے ہیں کہ آخر کب تک آپ اس بوسیدہ اور ناکام نظام کو اپنا کندھا دیتے رہیں گے؟ یہ استعماری نظام خلافت کی تباہی کے بعد امت کو غلامی کی لکیروں میں جکڑنے کے لیے مغربی استعمار نے تشکیل دیا تھا ۔ اس سے کبھی خیر پرآمد نہیں ہو گی۔ اور اب تو یہ نظام زمین بوس ہو گیا ہے، تو کیا آپ اس کو دفن کر کے خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم نہیں کریں گے؟  کیا یہ درست وقت نہیں کہ تبدیلی کے حقیقی پروجیکٹ کو آپ اپنی حمایت سے سرفراز کریں؟ پاکستان میں خلافت کے قیام کے ذریعے مسلم دنیا کو یکجا کرنے کا پروجیکٹ مسلم دنیا میں وسیع پیمانے پر خوشحالی لے کر آئے گا۔ مسلم دنیا کی وحدت اور اسلام کا انقلابی ویژن ہمیں مہینوں میں اپنے پیروں پر کھڑا کر دے گا۔ آگے بڑھیں اور خلافت کے قیام کے لیے اپنی نصرۃ فراہم کریں۔ اس نظام کی حمائت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیں اور اپنے اور اپنی امت کے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابی سمیٹ لیں۔

 

﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱسۡتَجِيبُواْ لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمۡ لِمَا يُحۡيِيكُمۡۖ ﴾

"اے لوگوں جو ایمان لائے ہو، جواب دو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو،جب وہ تمہیں بلائیں اس چیز کی جانب، جس میں تمہارے لئے زندگی ہے۔"(سورۃ الانفال، 8:24)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک