الجمعة، 09 شوال 1445| 2024/04/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من شـعبان 1444هـ شمارہ نمبر: 29 / 1444
عیسوی تاریخ     بدھ, 15 مارچ 2023 م

پریس ریلیز

طاقت کی اس لڑائی کے سکے کے دونوں رخ پر امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی ہی تحریر ہے

 

موجودہ سیاسی افراتفری، فساد اور انتشار جس کا مشاہدہ لوگ ٹی وی سکرینوں اور سوشل میڈیا سائٹس پر کر رہے ہیں ، محض طاقت اور انتقام کی وہ لڑائی ہے جس میں کوئی فریق بھی عوام کی خاطرقربانی نہیں دے رہا بلکہ دونوں امریکہ کی حمایت حاصل کرنے کے درپے ہیں تاکہ اگلی باری کا بندوبست کیا جا سکے۔ امریکی کانگریس مین بریڈ شرمن اور سابقہ امریکی سفارتکار زلمی خلیل زاد براہ راست عمران خان کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں، جبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان 'جمہوریت اور انسانی حقوق' کے بارے میں عمومی بیانات دے کر، اور براہ راست مسئلےپر بیان دینے سےانکار کر کے عملاً حکومت کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف مختلف فورمز کے ذریعے مسلسل امریکہ کی دوبارہ حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مگن ہے، اور اسی سلسلے کے تحت یکم مارچ کو عمران خان کی امریکی کانگریس مین کے ایک وفد سے ملاقات بھی ہوئی۔ حقیقت یہ کہ اس معاملے میں دونوں فریق ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔ دونوں فریق آئی ایم ایف سے ڈیل کو پاکستان کی نجات سمجھتے ہیں، ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کو معیشت کی ترقی مانتے ہیں، کشمیر کے مسئلے کو دفن کرنے پر متفق ہیں، سودی ادائیگیوں کو عوام پر خرچ کرنے مقابلے میں ترجیح دیتے ہیں، ہمارے نبیﷺ کی حرمت کو ڈالروں میں تولتے ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو امریکی کیمپ میں رکھ کر اور ان کی غلامی میں ہی رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

 

وقت آ گیا ہے کہ اس لاحاصل تماشے کو بند کر دیا جائے جس میں قوم کو زبردستی مشغول رکھا گیا ہے۔ قومی ریاستی ڈھانچے نے ہم مسلمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر رکھا ہے، وفاقی نظام ہمیں مسلسل تقسیم کر رہا ہے، جمہوریت نے ہمارے قوانین اور پالیسی سازی کو طاقتورگروہوں اور استعمار کے ہاتھوں یرغمال بنا لیا ہے، آئی ایم ایف ہماری مانیٹری اور فسکل پالیسی کنٹرول کر رہی ہے، اقوام متحدہ اور امریکہ ہماری خارجہ پالیسی کو ڈکٹیٹ کر رہے ہیں، ہمارے وسائل سودی ادائیگیوں میں ختم ہو چکے ہیں، ہم کشمیر سرنڈر کر چکے ہیں، اور موجودہ نارملائزیشن کی پالیسیوں کا تسلسل ہمیں مودی کی غلامی کی بھیانک دلدل کی جانب کھینچ کر لے جا رہا ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس موجودہ سارے بندوبست کو ختم کر کے ایک خلافت قائم کی جائے، لیکن حال یہ ہے کہ اصل مسائل کے بجائے عوام کو دو بے معنی بیانیوں میں الجھا یا جا رہا ہے جس کا نتیجہ دونوں صورتوں میں امریکی غلامی کا تسلسل ہے۔

 

اے اہل قوت میں موجود مخلص مسلمانو!

تم مدینہ کے انصار کے وارث ہو، جنہوں نے مدینہ کے اندر موجودسیاسی بحران اور تقسیم کو رسول اللہ ﷺ کو حکمرانی کیلئے نصرہ کی بیعت دے کر ختم کر دیا تھا۔ اسلام کی حاکمیت میں اسلامی ریاست نے 5 ہجری میں عربوں کی نیٹو کو غزوہ خندق میں شکست دی، 8 ہجری میں مکہ فتح کر کے تمام حجاز اسلامی ریاست کا حصہ بن گیا اور رسول اللہ ﷺ کے وصال کے وقت ہم سپر پاور روم پر تیسرا حملہ کرنے کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ اس ریاست خلافت نے اگلے تیس سال میں روم اور فارس کی عظیم الشان سلطنتوں کو تہس نہس کر دیا۔ یہ سب اس لیے ہوا کہ مدینہ کے انصار نے اسلام کی حاکمیت کیلئے اپنی طاقت رسول اللہﷺ کی جھولی میں ڈال دی ، تو کیا تم اس درست فیصلے کیلئے تیار ہو جو پاکستان کو خلافت کا نقظہ آغاز بنا کر مسلم امت کو ایک کر دے گا، امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکے گا اور امریکی انٹرنیشنل آرڈر کوختم کر دے گا؟ بین الاقوامی اور ملکی حالات سازگار ترین پوزیشن پر ہیں۔ حزب التحریر اس منصوبے کی تکمیل کیلئے مکمل تیار ہے۔ آگے بڑھیں، اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ اس خلافت کا قیام اللہ کا وعدہ ہے۔

 

﴿ وَعْدَ اللّـٰهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللّـٰهُ وَعْدَهٝ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ
یہ اللہ کا وعدہ ہے، اللہ اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔"(سورۃ روم، 30:6)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک