الخميس، 17 رمضان 1445| 2024/03/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    15 من ربيع الاول 1444هـ شمارہ نمبر: 11 / 1444
عیسوی تاریخ     منگل, 11 اکتوبر 2022 م

پریس ریلیز

پاکستان کے مسلمان کشمیر کو ہندو ریاست کے حوالے کرنے کی پالیسی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ نئی فوجی قیادت کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ اخلاص کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کرنا چاہیے!

 

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 8 اکتوبر 2022 بروز ہفتہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا۔ یہ خطاب کسی بھی صورت ایک ایسی فوج کے سربراہ کا نہیں تھا جس کے پاس د نیا کی چھٹی بڑی آرمی، جسے دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے، اور جو ایٹمی اور بیلسٹک میزائلوں سے مسلح ہے۔

 

 ایک ایسے وقت میں جب مقبوضہ کشمیر پر ہندؤ ریاست کا قبضہ مضبوط ہو رہا ہے، خطے میں ہندو ریاست کی بدمعاشی بڑھ رہی ہے ، کشمیر و بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور ان کےگھروں کے انہدام اور مساجد کی شہادت کی جا رہی ہے، اور یہ سب ہندو ریاست فوجی اور ریاستی قوت کے زور پر کر رہی ہے، جنرل باجوہ مسلمانوں کو اور آنے والی نئی فوجی قیادت کو ہر صورت خطے میں امن کے قیام کی تلقین کر رہے ہیں دوسرے لفظوں میں جنرل باجوہ پاکستان کے مسلمانوں کو خطے میں ہندو ریاست کی بالادستی قبول کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

 

 6 سال پاکستان پر حکومت کرنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ایکسٹینشن لینے اور دوسری ایکسٹینشن کی کوشش کرنے کے نتیجے میں ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام لانے والے جنرل باجوہ ان حکمرانوں کی فہرست میں شامل ہونے جا رہے ہیں جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے مفادات پر کاری ضرب لگائی ، اس وجہ سے ان کا اقتدار تاریخ میں بدترین قرار پائے گا۔ جنرل باجوہ کو پاکستان کی تاریخ میں یہ شرمناک حیثیت حاصل ہے کہ ان کی قیادت کے دوران ہندو ریاست نے کشمیر کو اپنے اندر ضم کر لیا اور انہوں نے جواب میں بندوق اٹھانے سے صاف انکار کردیا۔ پاکستان کی تاریخ میں جنرل باجوہ کو کشمیر فروش جنرل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اے افواج پاکستان ! ہندو ریاست کے ساتھ امن ہر گز پاکستان اور مسلمانوں کے مفاد میں نہیں بلکہ اس امن کا مقصد امریکی حکم پر بھارت کو ایسے حالات فراہم کرنا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف سے بے فکر ہو کر چین کے حوالے سے امریکی پالیسی کو نافذ کر سکے۔ کشمیر  ہماری سرخ لکیر تھا مگر بھارت نے جب اس لکیر کو پار کیا تو ہماری سیاسی اور فوجی قیادت خاموش رہی بلکہ اس نے بھارت کے ساتھ لائن آف کنڑول پر امن معاہدے کی تجدید کر کے بھارت کو کشمیر ضم کرنے میں مدد دی۔

 

اے افواج پاکستان ! 

صرف آپ کی خاموشی اور حرکت میں نہ آنے  کی وجہ سے پاکستان کی قیادت کو کشمیر سے غداری کرنے کی ہمت ہوئی۔ آپ نے کیوں جنرل باجوہ کے ہاتھ نہیں روکے؟ آپ نے کیسے کشمیر پر جہاد کی پالیسی کو مسترد کرنے کی پالیسی کو قبول کر لیا؟ آپ کیسے اس دھوکے میں آ گئے کہ کشمیر بچا لو یا معیشت ؟ کیوں نہیں اسلام کے ذریعے ہم اپنے ان دونں مفادات کا تحفظ کریں؟  آج جہاد ترک کرنے کی وجہ سے ہم کشمیر سے بھی گئے اور ہماری معیشت بھی تباہ حالی کا شکار ہے۔

 

اے افواج پاکستان ! 

آپ محمد بن قاسمؒ کے جانشین ہیں، جنہوں نے برصغیر میں اسلام کی حکمرانی کی بنیاد رکھی۔ آپ نے مسلمانوں کی حفاظت کی قسم کھا رکھی ہے۔ یہ حکمران پاکستان اور کشمیر کے ساتھ مخلص نہیں۔ ان کی سرخ لکیر ان کے اقتدار اور ان کے عہدوں میں ایکسٹینشن ہے۔ بس بہت ہو گیا۔ آپ حرکت میں آئیں اور ان حکمرانوں کو ان کی گردنوں سے دبوچ لیں۔ آپ آگے بڑھیں اور خلافت کے قیام کے نصرہ فراہم کریں۔ خلیفہ کی بیعت کریں جو آپ کی کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد میں قیادت کرے گا، جو آپ کو غزوہ ہند کے لیے تیار کرے گا اور جو آپ کی قوت کے زور پر پھر سے پورے برصغیر پر اسلام کی حکومت قائم کرے گا۔

 

﴿وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَاٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِىۡالۡاَرۡضِ كَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ ص وَلَيُمَكِّنَنَّلَهُمۡ دِيۡنَهُمُ الَّذِىۡ ارۡتَضٰى لَهُمۡ وَلَـيُبَدِّلَــنَّهُمۡمِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِهِمۡ اَمۡنًا‌ؕ

"جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیککام کرتے رہے ان سے خدا کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا جیسا انسے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئےپسند کیا ہے مستحکم وپائیدار کرے گا اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا۔"(سورۃ النور،24:55)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک