الأربعاء، 04 جمادى الأولى 1446| 2024/11/06
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    3 من رمــضان المبارك 1442هـ شمارہ نمبر: 65 / 1442
عیسوی تاریخ     جمعرات, 15 اپریل 2021 م

پریس ریلیز

پاکستان کے حکمران  فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ خلیفہ عبد الحمید دوئم نے رسول اللہ ﷺ کو بدنام  کرنے کی ناپاک اور شیطانی کوشش  کرنے والوں کو فیصلہ کن طریقے سے  خاموش کرادیا تھا

 

14 اپریل 2021 کو پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات لینے کا اعلان کیا جو فرانسیسی سفیر کی ملک سے بے دخلی کا مطالبہ کررہے ہیں، اور کہا کہ، "ہم ایک ایسی دستاویز چاہتے ہیں جو پیغمبر اکرمﷺ کے جھنڈے کو بلند کرے ، لیکن آپ جس چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ دنیا کویہ تاثر دیتی ہے کہ ہم ایک انتہا پسند ذہن رکھنے والی ریاست ہیں۔" یہ بیان واضح کرتا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں استعمار کی جانب سے مسلط کیے گئےاُس  ورلڈ آرڈر کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا اعلان کر رہے ہیں جس کے تحت  رسول اللہﷺ کی شان میں آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

وہ مغربی ریاستیں جو رسول اللہﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والوں کی حمایت کرتی ہیں، اُن کے خلاف کمزور موقف اختیار کر کے  اِس حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔  رسول اللہﷺ کی ناموس کی حفاظت ایک ایسا معاملہ ہے کہ جب خلافت اپنے کمزور ترین دور سے گزر رہی تھی تب بھی عثمانی خلیفہ، عبدالحمید دوئم کے اعمال سے رسول اللہﷺ کی محبت اور ان کی اطاعت واضح تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب دنیا کی دو سپر طاقتوں، برطانیہ اور فرانس نے رسول اللہﷺ کی شانِ اقدس پر حملے کیے، لیکن خلیفہ عبدالحمید دوئم نے ان کی مشترکہ طاقت اور خلافت کی کمزوری کو بہانہ بنا کر صرف مذمتی بیانات جاری نہیں کیے تھے بلکہ ریاستِ خلافت کی افواج کے ذریعے جہاد کا اعلان کرنے کی دھمکی دی ۔ اور پھر دنیا نے دیکھا کہ صرف ایک دھمکی ہی صلیبیوں کو ان کے ناپاک عزائم سے باز رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوئی  اور دوبارہ انہیں یہ ناپاک اور شیطانی جسارت کرنے کی ہمت نہیں ہوئی جب تک خلافت موجود رہی۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

یہ حکومت اُن صلیبیوں کی ساتھ کھڑی ہے جو رسول اللہ ﷺ سے اپنی نفرت کا کھلا اظہار کرتے ہیں اور ہر اس بدذات کی کھلی حمایت کرتے ہیں جو اس شیطانی عمل کو انجام دیتا ہے، جبکہ مسلمان رسول اللہﷺ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں کیونکہ وہ آپ ﷺ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔  موجودہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال اُس وقت تک قائم رہے گی جب تک آپ ،جو رسول اللہ ﷺ سے محبت کرتے ہیں  ، امت کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں  گے اور نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم نہیں کریں گے۔ انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ وَأَهْلِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

" تم میں سے کوئی مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے گھر والوں، اس کے مال اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں "(النسائی)۔

 

رسول اللہ سے محبت کے موضوع پر امام ابو سلیمان الخطابی نے فرمایا کہ،

فَمَعْنَاهُ لَا تَصْدُقُ فِي حُبِّي حَتَّى تُفْنِيَ فِي طَاعَتِي نَفْسَكَ وَتُؤْثِرَ رِضَايَ عَلَى هَوَاكَ وَإِنْ كَانَ فِيهِ هَلَاكُكَ

" اس کا مطلب ہے کہ :'تم مجھ سے اپنی محبت میں سچے نہیں ہو گے جب تک کہ تم میری اطاعت میں خود کو ختم نہ کرو ، یہاں تک کہ تم اپنی خواہشات پر میری خوشنودی کو ترجیح دو ، چاہے اس سے تمہاری موت واقع ہو'"۔

 

لہٰذا آخرت کی کامیابی کے لیے فوراً نصرۃ فراہم کریں جو کہ سب سے عظیم کامیابی ہے۔  

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک