الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 20 جنوری 2011 م

پاکستان کی کایا پلٹنے کے لئے حزب التحریر کا اسلام پر مبنی 11 نکاتی ایجنڈا

پاکستان کے عوام کی ابتر حالت موجود استحصالی سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کا نتیجہ ہے۔ ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس کرپٹ نظام اور حکمرانوں کو برقرار رکھتے ہوئے چند نکاتی ایجنڈے دینے سے حالات نہیں بدلیں گے۔ حزب التحریر نے صرف پاکستان کے مسلمانوں ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی حالت بدلنے کے لئے اسلام کے متبادل نظام کی تفصیلات پیش کی ہیں اور اسی کے نفاذ کے ذریعے پاکستان کی حالت بدلے گی۔ اسلام کے نفاذ کے سلسلے میں درج ذیل گیارہ نکات پاکستان کی کایا پلٹ دیں گے۔


۱۔ پاکستان میں خلافت قائم کرتے ہوئے شریعت اسلامی کا یک مشت اور مکمل نفاذ کیا جائے۔ خلافت فوری طور پر دیگر مسلمان ممالک کو اپنے اندر ضم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئے گی۔ یہ امت کی وحدت ہی ہے جو امت کی طاقت ہے اور یہ خلافت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں۔
۲۔ تیل، گیس، بجلی، کوئلے اور سونے کے وسائل سمیت تمام معدنیات کو عوامی اثاثہ جات قرار دے کر اسے بغیر کسی ٹیکس یا ہوش ربا منافع امت تک پہنچایا جائے۔ یوں نہ صرف مہنگائی میں کمی اور غربت کا خاتمہ ہوگا بلکہ انڈسٹری کو بھی نئی زندگی ملے گی۔
۳۔سود سمیت تمام غیر شرعی سرگرمیوں کاخاتمہ کیا جائے۔ نیز روپے کو ڈالر سے جدا کر کے اسے اسلام کے حکم کے مطابق سونے اور چاندی سے مربوط کیا جائے۔ یوں روپے کی قیمت میں استحکام پیدا ہوگا اور ڈالر کی ڈوبتی کشتی سے چھٹکارہ ملے گا۔
۴۔ جی ایس ٹی سمیت تمام بالواسطہ ٹیکسوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اسلام کے بلاواسطہ ٹیکس اور محاصل نافذ کئے جائیں۔ ان میں خراج، عشر، رکاز، حِمیٰ،جزیہ اور زکاۃ شامل ہیں۔ نیز ہر شہری کی بنیادی ضروریات کی ضمانت ریاست دیگی۔
۵۔ قانون سازی کا اختیار اللہ کے پاس ہے چنانچہ قومی اسمبلی اور سینٹ جیسے قانون ساز اداروں کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ وہی ادارے ہیں جن کے ذریعے امریکہ کبھی سترھویں ترمیم اور کبھی NRO کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ خلیفہ محض اللہ کی شریعت کو نافذ کرنے کا پابند ہوگا اور جمہوریت کے برخلاف اللہ کے قانون کے نفاذ کے لئے کسی اکثریتی ووٹ کی ضرورت نہ ہوگی۔
۶۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام استعماری ممالک کے سفارتخانوں کا خاتمہ کیا جائے اور ان سے تمام تعلقات ختم کر دئے جائیں۔
۷۔ دہشت گردی پر مبنی امریکی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے امریکی رسد کاٹی جائے اور پاکستانی فوج اور قبائلی مسلمانوں کے درمیان خانہ جنگی فوری طور پر بند کی جائے۔
۸۔ اقوام متحدہ سے، جو امریکہ کی لونڈی ہے، فوری طور پر کنارہ کشی اختیار کی جائے اور دیگر غیر استعماری ممالک سے دوطرفہ بنیاد پر تعلقات استوار کئے جائیں۔ نیز خارجہ پالیسی کی بنیاد اسلامی دعوت کو پوری دنیا تک پھیلانا ہوگا جس کا عملی طریقہ جہاد ہے۔
۹۔ فحاشی وعریانی پر مکمل پابندی عائد کرکے اور اس کے میڈیا سمیت تمام ذرائع مسدود کرکے معاشرے کو اسلامی بنیاد پر استوار کیا جائے۔
۱۰۔ انگریزکے چھوڑے عدالتی قوانین کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور شریعت کے مطابق تمام عدالتی فیصلے نمٹائے جائیں۔
۱۱۔ پرائمری تعلیم سب کے لئے مفت فراہم کی جائے جس کا محور اسلامی شخصیت پیدا کرنا اور دیگر سائنسی اور علمی فنون سے بچوں کو آراستہ کرنا ہو۔

نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک