الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 27 ستمبر 2010 م

ڈرون حملوں کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں کا پاکستان میں گھس کر قتل عام!!! قوم پاک فوج اور غدار حکمرانوں سے پوچھتی ہے کہ اب کس معاہدے کے تحت پاکستان کی خودمختاری کا جنازہ نکالا گیا

ایک بار پھرامریکی افواج نے دو دنوں کے اندر پاکستان میں دو بار فضائی حملہ کر کے 34افراد کو شہید کر دیا۔ دو اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امریکہ نے پاکستان کی حدود میں فائرنگ و بمباری کر کے پہلے تیس افراد کو شہید کیا اور اگلے روزدوبارہ چار افراد کو شہید کر دیا۔ باوجود یہ کہ پاکستانی سرحد پر افواج پاکستان کی 821چیک پوسٹیں اور ایک لاکھ سے زائد فوجی موجود ہیں لیکن ان کو آنکھیں اور کان بند کرنے کا حکم دیا گیاہے۔ ان واقعات کی اطلاع بھی نیٹو نے پہنچائی اور پاکستانی حکمران کافر صلیبیوں کے ان حملوں سے لوگوں کو بے خبر رکھتے رہے۔ حملہ آوروں کی پریس ریلیز کے مطابق انھوں نے یہ سب کچھ ''درست طریقہ کار‘‘ کے مطابق سر انجام دیا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اس''درست طریقہ کار‘‘ کے معاہدے کے تحت وہ طالبان کا پیچھا کرتے ہوئے 6کلومیٹر تک پاکستان میں گھس کر ان پر حملہ کر سکتے ہیں ۔ یہ واقعات ان ڈرون حملوں کے علاوہ ہیں جس میں سیلاب کے بعد انتہائی شدت لائی گئی ہے اور ہر دن کم از کم ایک، دو حملے کئے جا رہے ہیں۔ اس سال میں اب تک 80سے زائد ڈرون حملے کئے جا چکے ہیں جس کے بارے میں زرداری نےCIAکے سربراہ مائیکل ہیڈن سے کہا کہ ''(ان حملوں میں) عام شہریوں کی ہلاکت سے امریکیوں کو پریشانی ہوتی ہو گی، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘ کیا رٹ آف دی سٹیٹ صرف جامعہ حفصہ کی بچیوں کو زندہ جلانے کیلئے تھی؟ کیا امریکی ڈرون حملوں اور ہیلی کاپٹروں کے پاکستان میں گھس کر قتل عام کرنے سے اس پر کوئی آنچ نہیں آتی؟ حزب التحریر ان حملوں اور ان غدار حکمرانوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور امت کی جانب سے ان سے جواب مانگتی ہے کہ وہ بتائیں کہ کس کی اجازت سے انھوں نے پاکستان کی خودمختاری کو بار بار بیچا؟ امریکہ سیلاب کے بعد کی صورتحال میں فوج کی سیلاب زدگان کی بحالی کی مصروفیات سے شدید پریشان ہے اور وہ امریکی جنگ میں تیزی لانا چاہتا ہے۔

17ستمبر کو ہالبروک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح انداز میں دھمکی دی، ''یقیناً ہم پاکستانی افواج کی جانب سے (سیلاب زدگان کی مدد کے نام پر )دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سستی پسند نہیں کریں گے۔‘‘ یہ ڈرون اور فضائی حملے امریکہ کی اسی جانب کوشش کا حصہ ہے جو وہ پاکستانی حکمرانوں کی ملی بھگت سے کر رہا ہے، اور اس کی پیش رفت کیلئے ملک میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، تاکہ عوام کو اپنے مسائل میں الجھا کر اس سے بے خبر رکھا جا سکے۔ امت اور افواج پاکستان میں مخلص عناصراس سنگین صورتحال پر اپنے گھروں میں کڑھنے کے بجائے حزب التحریر کا ساتھ دیں، تاکہ اس پوری بازی کو پلٹا جا سکے ۔ اور خلافت کے قیام کے ذریعے امریکی استعمار کا گلا گھونٹا جا سکے۔

عمران یوسفزئی
پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک