الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 08 مارچ 2010 م

ملک میں خانہ جنگی برقرار رکھنے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کے لئے امریکی ایجنسیوںکا ایک اور حملہ

حزب التحریر ماڈل ٹائون لاہور میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے دفتر پر ہونے والے کار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس میں دس سے زائد مسلمان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ستر سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ زمین سے پانی نکل آیا اور عمارت کا بیشتر حصہ زمیں بوس ہو گیا۔ فوجی بیرکوں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے دفاتر اور پولیس سٹیشنوں پر حملے کروا کر امریکہ اور اس کی بدنام زمانہ ایجنسیاں خانہ جنگی کی فضائ برقرار رکھنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہیں۔ میڈیا میں بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کی سرگرمیوں کی تواتر سے خبریں چھپنے کے بعد امریکہ نے یہ بم دھماکوں کا سلسلہ چند ہفتوں کے لئے منقطع کر رکھا تھا۔ کیونکہ ہر شخص پر یہ حقیقت آشکار ہو چکی تھی کہ پاکستان میں جگہ جگہ ہونے والے بم دھماکوں کے پیچھے امریکہ کی یہی پرا ئیویٹ فوج ہے جو تمام شہروں میں اسلحے سمیت دندناتی پھر تی ہے اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔

پاکستان میں ہر خاص و عام پاکستان میں استحکام کو امریکی انخلائ کے ساتھ مشروط کر رہا تھا۔ لیکن اب چند ہفتوں بعد جب بلیک واٹر توجہ کا مرکز نہیں رہا تو امریکہ نے ایک بار پھر سیکورٹی ایجنسیوں کو نشانہ بنا کر ساری ذمہ داری نام نہاد دہشت گردوں پر تھوپنا شروع کر دی ہے۔ نیز یہ دھماکے شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے لئے بھی راہ ہموار کریں گے جس کے لئے پیش روفت شروع ہو چکی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں اور اداروں کو نشانہ بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ ادارے اپنے حقیقی دشمنوں یعنی امریکہ اور بھار ت کے خلاف لڑنے کے بجائے اپنی بندوقوں کا رخ اپنے ہی مسلمانوں کی طرف کر دیں۔ دوسری طرف امریکہ فوجی آپریشنوں کے دوران مارٹر گولوں اور لڑاکا جہازوں سے بمباری کروا کر عام شہریوں کو بھی بھون ڈالتا ہے جس کے نتیجے میں عام شہری بھی اپنی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں نالاں ہو جاتے ہیں۔ یوں امریکہ یہ انتشار کی آگ دونوں طرف بھڑکا رہا ہے۔ ہم عوام اور سیکورٹی اداروں کو اس امریکی چال سے خبردار کرنا چاہتے ہیں اور انہیں باور کرانا چاہتے ہیںکہ آپ دونوں کا اصل دشمن امریکہ ہے اور جب تک اسے اس خطے سے ذلیل و رسوا کر کے نہیں نکالا جاتا پاکستان اور افغانستان انتشار کی آگ میں جلتے رہیں گے۔

ہم فوج میں موجود مخلص عناصر کو بھی یاد دلانا چاہتے ہیںکہ فوجی آپریشن کے ذریعے امریکہ نہ صرف آپ کو اپنی صلیبی جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے بلکہ پاکستان کے جہادی عناصر کو افغانستان کے بجائے پاکستان میں آپ سے لڑا کر مصروف رکھنا چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ کھیل کا پانسہ پلٹ دیا جائے اور خلافت قائم کرتے ہوئے 'ایف-پاک ‘ کو ان بزدل امریکی فوجیوں کا قبرستان بنا دیا جائے۔

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک