الثلاثاء، 24 ربيع الأول 1447| 2025/09/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

خلافت کے داعی بیمار قیدی کو مناسب خوارک نہ دینا ایک نئی پستی ہے

ڈاکٹر افتخار کو فوری رہا کیا جائے

خلافت کے داعی بیمار قیدی کو مناسب خوارک نہ دینا ایک نئی پستی ہے

حالیہ دنوں میں پولیس حکام کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں سے یہ درخواست کی گئی کہ اگر وہ حزب التحریر کا لٹریچر تقسیم ہوتا دیکھیں تو پولیس کو اس سے آگا ہ کریں لیکن حکومت اپنے گھٹیا ہتھکنڈوں میں اس وقت ایک نئی پستی پر چلی گئی جب خلافت کے داعی ایک بیمار قیدی ڈاکٹر افتخار کو مناست خوراک کی فراہمی سے انکار کیا گیا جو بڑی آنت کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔

Read more...

فوجی عدالتوں کا قیام جمہوریت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے

پریس ریلیز

فوجی عدالتوں کا قیام جمہوریت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے

جمہوریت غیر معمولی حالات کا مقابلہ غیر جمہوری طریقوں سے کرتی ہے

امریکہ، مغربی طاقتیں اور ان کے ایجنٹ حکمران و دانشور امت مسلمہ کو یہ سبق مسلسل پڑھاتے رہتے ہیں کہ جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں کیونکہ یہ نظام عوام کی خواہشات کے مطابق حکمرانی کرتا ہے اور یہی وہ واحد نظام ہے جس کے ذریعے عوام کے حقوق کا تحفظ اور حکمرانوں کا احتساب ممکن ہے۔

Read more...

نیشنل ایکشن پلان امریکی ایکشن پلان ہے

طاقت اور اغوا کے ہتھکنڈے استعمال کر کے حکومت نے اسلام کے خلاف جنگ میں اپنے مؤقف کو کمزور تسلیم کرلیا ہے

خلافت  کے تین داعیوں کے اہل خانہ نے آج پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنے وکیل کے ہمراہ  کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی۔

Read more...

شدید گرمی سے سیکڑوں ہلاکتوں نے راحیل-نواز حکومت کی مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کر دیا

جمہوریت کو ہٹاؤ، خلافت کو لاؤ

کراچی بالخصوص اور پورے سندھ میں ہفتے کے دن 20 جون 2015 سے اب تک چار سو پینتالیس افراد گرمی لگنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس قلیل وقت میں اس قدر بڑی تعداد میں ہلاکتیں صرف شدید گرمی کی وجہ سے نہیں ہوئیں بلکہ اس کی وجہ بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران بھی ہے۔

 

Read more...

خلافت کی جلد واپسی حزب التحریر کی جانب سے قبل الاآخر پکار

مسلم امت کی جانب۔۔۔اور بالخصوص امت میں سے اہل قوت کی جانب

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے حزبکی عالمی مہم  باعنوان "حزب التحریر کی جانب سے قبل الاآخر پکار مسلم امت کی جانب ۔۔۔اور بالخصوص امت میں سے اہل قوت کی جانب" کے تحت پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور مالیاتی مرکز، کراچی میں رمضان کے پہلے جمعہ 19 جون 2015 کو اس پکار کو ایک عوامی اجتماع میں پڑھنے کا اہتمام کیا ۔

Read more...

نوید بٹ کے اغوا کو تین سال مکمل ہوگئے راحیل-نواز حکومت  کا داعیان اسلام  پر ظلم خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتا

آج پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کے اغوا کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ نوید بٹ کو 11 مئی 2012 بروز جمعہ اس وقت ان کے گھر کے باہر سے حکومتی ایجنسیوں نے دن دھاڑے ان کے تین بچوں کے سامنے اغوا کیا تھا جب وہ نماز جمعہ سے قبل انہیں اسکول سے لے کر اپنے گھر کے دروازے پر پہنچے ہی تھے۔

حکمرانوں اور ان کے غنڈوں کی یہ "بہادری"ہے کہ وہ ایک نہتے انسان  کو تین سال بعد بھی نہ تو چھوڑنے پر تیار ہیں اور نہ ہی اسے کسی عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہمت کررہے ہیں۔ کیا ان غدار ایجنٹ حکمرانوں اور ان کے غنڈوں کی بہادری صرف معصوم اور نہتے مسلمانوں کے لئے ہی مخصوص ہے۔  جب کفار ان کی آنکھوں کے سامنے اسلام، رسول اللہﷺ اور مسلمانوں کی بے حرمتی کرتے ہیں تو یہ اُن کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں اور اُن سے اپنی غداریوں کے عوض تمغے اور گارڈ آف آنر وصول کرتے ہیں۔ جب بھارت اور امریکہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو سرحدوں پر قتل کرتے ہیں تو  شیر کی طرح دھاڑتے ہوئے ان پر ٹوٹ پڑنے کی جگہ بکری کی طرح ممیاتے ہوئے ایک کمزور مذمتی بیان جاری کرنا ہی کافی سمجھتے ہیں۔

راحیل-نواز حکومت نوید بٹ کو تین سال سے مسلسل قید میں رکھ کر اور اس دوران درجنوں حزب کے شباب کو اغوا اور گرفتار کر کے یہ جان چکی ہو گی کہ ان کا ظلم و ستم  نہ تو حزب اور اس کے شباب کو خوفزدہ کرسکا اور نہ ہی خلافت کی دعوت کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچنے سے روک  سکا ہے۔ ان میں اگر تھوڑی سی بھی ایمان کی چنگاری ہوتی تو جان لیتے کہ یہ تو اللہ کی دعوت ہے جسے پوری دنیا مل کر بھی روک نہیں سکتی اور اگر ان میں تھوڑی سی بھی عقل ہوتی تو صرف ازبکستان کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ظلم و ستم سے باز آجاتے جہاں کریموف نے آٹھ ہزار سے زائد حزب کے شباب کو سات سے پندرہ سال تک کی قید میں ڈالا اور ان میں سے درجنوں کو دوران قید بدترین تشدد کر کے قتل کردیا لیکن اس کے باوجود ازبکستان سے حزب اور اسلام کی دعوت کو ختم نہیں کرسکا بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ وسیع ہوگئی۔

ہم راحیل-نواز حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر اسے رائی برابر بھی یقین ہے کہ انہیں اپنے رب کے سامنے پیش ہونا ہے تو اپنے عمل سے توبہ کریں اور نوید بٹ کو فوراً  رہا کریں اور اس دعوت کی راہ میں کانٹے بچھانے سے باز آجائیں۔ حزب تم سے یہ مطالبہ صرف اس وجہ سے کررہی ہے کہ تم مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہو لہٰذا اس وقت سے پہلے توبہ کر لو جس کے بعد توبہ کے دروازے بند ہوجاتے ہیں ورنہ حزب اور اس کے شباب اللہ کی رضا پر راضی ہیں اور اس رب کائنات سے امید رکھتے ہیں کہ اس دنیاکی آزمائشوں کا بدلہ  آخرت میں جنت الفردوس کی صورت میں دیں گے ۔ یہ جان لو اگر تم نے یہ قسم کھائی ہے کہ ہر صورت اپنے آقا امریکہ  کی پوجا کرنی ہے تو ہم بھی اپنے رب سے یہ دعا  کرتے ہیں کہ وہ ہمیں استقامت نصیب فرمائے اور اگر  رب کی رضا کے لئےموت بھی قبول کرنی پڑے تو بلا جھجک اسے گلے سے لگا لیں۔ یقیناً ایمان والوں کے لئے یہ سودا بہترین ہے ۔ تو پھر بتاؤ راحیل-نواز حکومت تمہارا کیا فیصلہ ہے؟ امریکہ کی اطاعت یا اپنے رب کی اطاعت؟

وَلاَ تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ ٱلأَبْصَارُط مُهْطِعِينَ مُقْنِعِى رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌ

"اور مت یہ خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کررہے ہیں اللہ ان سے بے خبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک کی مہلت دے رہا ہے جب آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی(اور لوگ) سر اوپر اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے، خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل(خوف سے) ہوا ہو رہے ہوں گے"(ابراھیم:43-42)

نوٹ: حزب التحریر نے اس موقع پر نوید بٹ کے بیوی بچوں کے ویڈیو پیغام بھی جاری کیے ہیں جنہیں اس لنک پر دیکھا جاسکتا ہے: pk.tl/1iMQ

 

شہزاد شیخ

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک