الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ بنگلادیش

ہجری تاریخ    14 من ربيع الاول 1445هـ شمارہ نمبر: 07 / 1445
عیسوی تاریخ     جمعہ, 29 ستمبر 2023 م

پریس ریلیز

باشعور شہریوں اور بااثر افراد کو حزب التحریر کی طرف سے پکار :

آن لائن کانفرنس استعماری امریکہ اور ظالم حسینہ واجد کے چنگل سے راہ نجاتمیں شامل ہوں اور رہنما اصولوں کے نفاذ کے لئے آگے بڑھیں

 

  ملک کی سیاست اور معیشت ایک ایسے بحران سے دوچار ہے جو پہلے ہی ایک سنگین بڑے بحران میں بدل چکا ہے۔ عوام الناس کے مصائب انتہائی حدوں تک جا پہنچے ہیں۔ اشیائے روزمرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث عام آدمی دال روٹی جیسی بنیادی خوراک خریدنے کے لئے بھی ترس رہا ہے۔ ڈینگی وبا کی افتاد میں ہر کوئی اپنے اہل خانہ، رشتہ داروں اور بچوں کے ساتھ تکلیف اور خوف میں دن گزار رہا ہے۔ مچھروں کے انسداد کے لئے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، اور نہ ہی علاج معالجہ کی مناسب سہولیات میسر ہیں۔ لوگوں کی روزی روٹی اور رزق کا بنیادی ذریعہ، یعنی کاروبار، شدید مندی کا شکار ہیں جبکہ چند سرمایہ دار دولت کے پہاڑ بناتے جا رہے ہیں۔ میگا پراجیکٹ کے نام پر میگا لوٹ مار جاری ہے۔ ملک کے بینکوں کو لوٹنے کا عمل مسلسل جاری وساری ہے اور بجلی کے شعبے میں کیپیسٹی چارج کے نام پر لوٹ مار کا میلہ رواں ہے۔ سود پر مبنی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور ریزرو بحران کے دباؤ کی وجہ سے ملکی معیشت دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے۔

 

جب ملک کے عوام اس قدرزبوں حالی کا شکار ہیں تو سیاسی میدان میں کیا چل رہا ہے؟ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یورپ اور امریکہ کے اعلیٰ حکام اکثر بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہوتے ہیں۔ عوامی لیگ اور بی این پی(BNP) ان استعماری ممالک کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں اور عشائیوں میں دُھت پڑی ہیں۔ تاہم ان کا یہ دعویٰ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے کہ وہ عوام کے لیے سیاست میں مصروفِ عمل ہیں۔ ہمیں عوام کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے پر ان کی رتی برابر توجہ نظر نہیں آتی بلکہ ان کی توجہ اقتدار سے چمٹے رہنے یا ان استعماریوں کی چاکری کر کے اقتدار حاصل کرنے پر مرکوز رہتی ہے۔ اسی موقع کو استعمال کرتے ہوئے استعماری طاقتیں اپنے معاشی اور جغرافیائی سیاسی مفادات کے حصول کے لیے اپنے ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے گھناؤنے ایجنڈے اور عزائم کو چھپانے کے لیے جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا استعمال کرتے ہیں، لیکن آپ جانتے ہیں اور آپ نے ملاحظہ بھی کیا ہے کہ کس طرح انہوں نے ان جھوٹے الفاظ کے نام پر عراق، افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

 

            اے لوگو !

ملک کے اس نازک صورتحال کے موڑ پر، ملک کےاصل حقائق کو اُجاگر کرنے اور اس صورتحال سے نکلنے کے راستہ کے مقصد کے ساتھ اس کانفرنس کا اہتمام  کیا گیا ہے۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ الواقعہ ٹی وی سے نشر کی جانے والی اس آن لائن کانفرنس میں شامل ہوں جس کا عنوان ہے،  ”استعماری امریکہ اور ظالم حسینہ واجد  کے چنگل سے  راہ نجات“ اور اس حل کے نفاذ کے لئے آگے بڑھیں۔

 

ارشادِ باری تعالیٰ ہے،

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ

مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو، جب کہ رسول اللہﷺ  تمہیں ایسے کام کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لئے زندگی ہے“۔ (الانفال:24)۔

 

کانفرنس نشر ہونے کے اوقات اور تاریخ  :

 

   07:00 بجے شام ، 30 ستمبر، 2023

نشر کردہ سائٹ :

 

ALWAQIYAH.TV - https://youtu.be/w0ztfSvVrnU

 

 

ولایہ بنگلہ دیش میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ بنگلادیش
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.khilafat.org
E-Mail: media@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک