الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ اردن

ہجری تاریخ    17 من شوال 1438هـ شمارہ نمبر: 19/38
عیسوی تاریخ     منگل, 11 جولائی 2017 م

پریس ریلز

اردن کی حکومت یروشلم میں یونانی پادری کے جرم سے لاپرواہی برت رہی ہے اور اپنی ذمّہ داری سے بچنا چاہتی ہے

 

   یروشلم اور فلسطین کی مدد میں ناکامیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اردنی حکومت نے یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے پادری کے جرم پر چپ سادھے رکھی۔ عیسائی پادری سائرس تھوفیلس سوم، نے آرتھوڈوکس چرچ کی 50 ایکڑ زمین یہودیوں کو بیچ دی۔ اُسے اس جرم کا ارتکاب کرنے کا اختیار 1958 پتریارچل قانون نے دیا جس کو اردنی پارلیمنٹ نے منظور کر رکھا ہے۔

 

جب موجودہ پارلیمنٹ نے اس قانون میں غلطیوں اور نہ انصافیوں کا ادراک کیا ، جن کو استعمال کرتے ہوئے پادری نے اپنے جرم کا ارتکاب کیا ، تو انہوں نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومت کو یونانی پادری اور اس کے جرم کے خلاف سخت معاملہ کرنے کا پیغام دیا ۔ حکومت نے پارلیمانی میمورنڈم اور اس میں تجویز کیے گئے عملی اقدامات سے بچنے کے لئے ایک کمزور اور مبہم بیان کا سہارہ لیا جو میڈیا آفیئرز کے وفاقی وزیر محمّد ال مومنی کی طرف سے آیا ، کہ حکومت کو تا حال میمورنڈم نہیں ملا، اور جیسے ہے وہ ملے گا اس پر کروائی کریں گے۔  شاید حکومت یہ بھول گئی کہ امّت کے معاملات کے تحفّظ کے لئے حکومت کو کسی میمورنڈم کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور یہ کہ در اصل اس کے فرائض میں یہ شامل ہے کہ  امّت اور اس کی افواج کو حرکت میں لائے اور فلسطین اور یروشلم ، اس کے چرچ اور مسجد الاقصیٰ کو آزاد کروائے اور مسلمانوں کے حوالے کرے۔ اردن کی حکومت کے ایک سرکاری ترجمان نے کہا:

"ہم تمام حقائق کو ان کی اصل حالت میں سامنے رکھ دیں گے جیسے جیسے وہ ہمیں سرکاری ایجنسیوں  سے ملتے جائیں گے"۔ تو یہ کیسی دھوکہ دہی ہے؟ کیا تمہیں تمہاری سرکاری ایجنسیوں نے عیسائی مشنوں کی سابقہ حرکتوں جیسے سسریا کے ہزاروں ایکڑ زمین یہود کے حوالے کرنے یا پھر یروشلم میں سیدنا عمر بن الخطاب کے احاطے کی زمین اور بیت ا لحم اور یروشلم کی زمین یہود کے حوالے کرنے جیسے جرائم نہیں بتائے؟ سچ تو یہ ہے کہ تمہیں سب بتایاگیا مگر تمہاری عیسائیوں اور یہود کے ساتھ ملی بھگت اور لاپرواہی جو تمہاری تمام پالیسیوں میں نظریآتے ہے ، وہ تم پر غالب رہتی ہے ، جیسا کہ آرتھوڈوکس قونصل کے رکن الیف ا صباغ نے ظاہر کیا۔

 

بہرحال، ہمارا ایوان نمائندگان کے معزز اراکین کو یہی پیغام ہے کہ آپ خود اپنے ایوان کے منظور کردہ قوانین خاص طور پر پیتریرچ چرچ کے حوالے سے قانون کی شدّت اور اس کے اردنی عوام کو لاحق خطرے سے آگاہ ہو چکے ہو،  جیسا کہ 2017 کا پینل کوڈ جو کہ تمہیں وقفوں کے درمیان بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ آپ اب اردنی عوام کا ساتھ دیں، مسلم امّہ کا ساتھ دیں، اور ان کے مسائل کی فکر کریں، اور امّہ ہمیشہ اس کو یاد رکھے گی جو اس کےساتھ کھڑے ہوئے اور اس کے دین کا تحفظ کیا۔

 

﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا يَوْمًا لَّا يَجْزِي وَالِدٌ عَن وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَن وَالِدِهِ شَيْئًا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ

"اے انسانوں، اپنے الله سے ڈرو اور ڈرو اس دن سے جب کوئی باپ اپنے بیٹے کے کام نہ آئے گا، نہ ہی بیٹا باپ کے کام آئے گا،بیشک الله کا وعدہ سچا ہے،  سو دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے، اور  اللہ کے بارے میں کسی دھوکے باز کے دھوکے میں مت آنا"(لقمان:33)

 

ولایہ اردن میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ اردن
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: jordan_mo@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک