الإثنين، 18 ذو الحجة 1445| 2024/06/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تنزانیہ

ہجری تاریخ    2 من ذي الحجة 1445هـ شمارہ نمبر: 10 / 1445
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 08 جون 2024 م

پریس ریلیز

حزب التحریر تنزانیہ نے غزہ کو بچانے کے لئے مسلم افواج سے مطالبہ کرتے ہوئے مظاہروں کا انعقاد کیا!

 

امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی مدد سے قابض یہودی وجود کے ہاتھوں غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی، بربریت، اور ناانصافیوں کے خلاف جاری مہم میں، حزب التحریر، تنزانیہ نے 7 جون 2024ء کو جمعہ کی نماز کے بعد مختلف مقامات پر، یہودی وجود کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اور اس مسئلے کا اسلامی حل پیش کرتے ہوئے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا۔

 

ان ریلیوں میں مقررین نے یہودی وجود کی طرف سے غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام کرنے پر اس (یہودی وجود) کی مذمت کی اور ساتھ ساتھ مسلمانوں اور بالخصوص مسلم ممالک کی افواج کو غزہ کے مسلمانوں کو بچانے کے لئے فوری اقدام کرنے کی یاد دہانی کرائی۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مسلمانوں کی جانوں کی حفاظت ایک اہم مذہبی فریضہ ہے جس کی تاکید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت کے اس مہینے ( ذوالحجۃ) میں اپنے خطبۂ حجۃ الوداع میں فرمائی تھی۔

 

دارالسلام شہر میں لندي مسجد اور ادریس مسجد کے باہر چار ریلیاں منعقد کی گئیں جو کاریاکو کے علاقے میں واقع ہیں۔ اسی طرح ماغومینی کی کیشانغانی مسجد اور کِیغامبونی میں دارالسلام مسجد میں جبکہ متوارا اور موانزا کے علاقوں میں بھی دیگر ریلیاں منعقد کی گئیں۔

 

ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ غزہ اور مشرق و مغرب کے تمام مسلمانوں کے لئے اپنی نصرت (فتح) کو جلد عطا کریں۔ آمین !

 

 

مسعود مسلم

 تنزانیہ میں حزب التحريرے میڈیا ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تنزانیہ
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +255778 870609
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: jukwalakhilafah@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک