بسم الله الرحمن الرحيم
- حزب التحریر ولایہ پاکستان :
- ویڈیو: پاکستان کے عوام کی تکہ بوٹی کر کے استعماری گِدھوں کو کھلانے کو معاشی تبدیلی نہیں کہتے
معاشی تبدیلی درآمد شدہ اشیاء کو ملک میں بنانےکو کہتے ہیں۔ یہ درآمدات پر ڈیوٹیاں لگا کر معیشت کیلئے ضروری خام مال مہنگا کر کے مینوفیکچرنگ کا گلہ گھونٹنے کو نہیں کہتے۔
معاشی تبدیلی ڈالر کی بنیاد پر مبنی بین الاقوامی تجارت سے ناطہ توڑ کر سونے اور چاندی کی بنیاد پر تجارت کو کہتے ہیں جو مہنگائی کی بھی جڑ کاٹ دیتا ہے۔
معاشی تبدیلی سود کو مکمل ختم کرنے کے انقلابی اقدامات کرنے اور غریب عوام پر بالواسطہ اور بلا واسطہ تمام ٹیکس ختم کرنے کو کہتے ہیں جس سے معاشی سرگرمیوں میں زبردست اضافے ہوتا ہے
معاشی تبدیلی استعماری قرضوں کے کوکین کے نشے سے انکار کا نام ہے، اس کے عادی نشئی بننے کا نہیں۔
پچھلے ستر سال سے تمام جمہوری اور آمر حکمران ہمیں معاشی انقلاب، تبدیلی اور معاشی تبدیلی کے لالی پاپ دے رہے ہیں
اسلام کے معاشی نظام کے بغیر امت ایسے ہی استعمار اور اس کے ایجنٹوں کے ہاتھوں رسوا ہوتی رہے گی۔
یہ صرف نبوت کے نقشِ قدم پر قائم ہونے والی ریاستِ خلافت ہی ہو گی جو اسلام کا معاشی نظام مکمل طور پر نافذ کرے گی ۔
اللہ سبحانہ و تعالی نے فرمایا
وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ مِنْ رَبِّهِمْ لَأَكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ
اور اگر وہ تورات اور انجیل کو اور جو اور کتابیں اُن کے پروردگار کی طرف سے اُن پر نازل ہوئیں اُن کو نافذ کرتے تو اُن پر رزق اوپر سے برستا اور نیچے سے ابلتا۔ [المائدہ:66]
Latest from
- پاکستان کی سلامتی اور اس کی مسلح افواج کے لیے امریکہ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری بلاول بھٹو زرداری کو سونپی گئی ہے
- الیکشن پاکستان کے مسائل کا ہر گز کوئی حل نہیں
- معاشرے میں مردوں اور عورتوں کے درمیان تعاون
- معیشتوں کو برباد کرنے والے عالمی سرمایہ دارانہ معاشی آرڈر کو ریاستِ خلافت دفن کردے گی
- لندن پلان ہو یا اسلام آباد مارچ، جمہوریت میں چمڑی عوام کی ہی ادھیڑی جاتی ہے