بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر / ولایہ پاکستان: نوید بٹ کی رہائی کے لئے آن لائن پیٹیشن
11 مئی 2012 بروز جمعہ نوید بٹ کو ریاستِ پاکستان کے انٹیلی جنس حکام نے اغوا کر لیا جب وہ اپنے چھوٹے بچوں کو اسکول سے گھر لا رہے تھے۔ اب نواں سال شروع ہو چکا ہے اور آج تک ان کے گھر والوں کو نوید بٹ کی خیریت کی کوئی مصدقہ خبر نہیں ملی۔
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان کی حیثیت سے نوید بٹ خلافت کی دعوت کے علمبردار ہیں اور وہ پُر امن سیاسی جدوجہد میں سرگرم عمل رہے۔
درحقیقت نوید بٹ کے اغوا کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے اور پاکستان کو ایبٹ آباد پر امریکی حملے سے بچانے میں ناکامی پر پاکستان کے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
نوید بٹ پیشے کے لحاظ سے الیکٹریکل انجینئر ہیں اور تین بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ ہیں جو ان کا شدید بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
اگرچہ عمران خان اسلامی طرزِ حکمرانی کی تعریف کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی حکومت نے پاکستان میں خلافت کے مشہور داعی کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ہے۔
نوید بٹ کے خلاف وحشیانہ سلوک کرنے پر ہم عمران خان کی حکومت کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی اور باحفاظت گھر واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
برائے مہربانی، نوید بٹ کی رہائی کے لئے دی گئی آن لائن پیٹیشن پر سائن کریں
Ya Allah, Restore our Shield, the Righteous Khilafah on the Method of the Prophethood, Ameen Ya Allah.
Tuesday, 19 Ramadan 1441 AH - 12 May 2020 CE
#FreeNaveedButt #KnowNaveedButt
Latest from
- سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی (دینار اور درہم)
- جمہوریت کی ناکامی اب عالمی سطح پر واضح ہو گئی ہے،...
- خبر: لاپتا افراد کے کیسز میں اعلیٰ سرکاری حکام پر کروڑوں روپے کے جرمانے
- ڈینئیل پرل قتل کیس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے حکمران استعمار کے اشاروں پر ناچتے ہیں
- گونگی اور بہری اقوام متحدہ اور او آئی سی سے التجائیں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے....