الجمعة، 24 ربيع الأول 1446| 2024/09/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بے ہنگم معاشرہ اور بے ڈھنگا لباس، ...

 ...لوگوں کے درمیان اللہ سبحانہ و تعالٰی کے قانون کے نفاذ سے ہی ٹھیک ہو گا نہ کہ کھوکھلی بیان بازی سے!!

صدر البشیر نے کہا ہے کہ خواتین کے فیشن سے معاشرے میں تنزلی کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے خواتین کےغیر مناسب فیشن پر اعتراض کیا اور لباس بنانے والے والوں کو  مناسب اور حیا دار لباس بنانے کی ہدایت دی! انہوں نے کہا کہ خواتین کا فیشن سوڈانی خاندانوں کے لیے جنون اور تشویش کا باعث بن گیا ہے، اور انہوں نے ٹیکسٹائل کارخانوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی پسند پر اثر انداز ہونے کے لیے بہتر کردار ادا کریں۔۔۔۔یہ بیان اس موقع پر دیا گیا جب وہ بھاری کے صنعتی علاقے میں واقع  فوجی کپڑے بنانے والی سر فیکٹری کی نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب سے 8 جنوری 2017 ،اتوار کی صبح کوخطاب کر رہے تھے۔

Read more...

امریکی سیاسی حل مکاری سے بھرے اُس درخت کا نام ہے جس کا پھل باہمی لڑائی ہے

بلاد شام میں بین الگروہی لڑائی چل رہی ہے جبکہ اسی کے متوازی آستانہ کانفرنس بھی  جاری ہے، اس کی اہمیت اُن تمام لوگوں پر بھی  واضح ہے جو  سوجھ بوجھ رکھتے ہیں  اور اُن پر بھی جو اِس لڑائی کے ذمہ دار ہیں۔ ہر وہ شخص جو اسے روک سکتا تھا لیکن نہیں روکا، اور ہر وہ شخص جو اس صورتحال سے خوش ہے، شام کے لوگوں سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ان دھڑوں میں لڑائی اب ایک عمومی بات ہے اور جب بھی خون خرابہ ہوا معمولی بات پر اورایسی بات پر ہوا جس پر اللہ سبحانہ وتعالٰی کی طرف سے کوئی حجت کوئی دلیل نہیں تھی۔باوجود اس کے کہ مخلص لوگ خبردار کرتے رہے لیکن ان کی ایک نا سنی گئی۔

Read more...

سوال و جواب: قیدیوں پرتشدد کا حکم

سوال:
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته معزز شیخ،

ملزم سے اعترافِ جرم کرانے کی غرض سے تشدد کے بارے میں کیا حکم ہے جب کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر اس شخص کے ملوث ہونے میں شبہ پایا جائے؟خصوصاً جب یہ معلوم ہو کہ تشدد سے  کوئی بھی جرم تسلیم کرایا جا سکتا ہے۔ سوال کا دوسرا حصہ: کیا اعترافِ جرم کرانے کی خاطر ذہنی ادویات کا استعمال جائز ہے کیونکہ تشدد کے ذریعے ممکنہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے؟

Read more...

لاہور بم دھماکہ : امریکی سفارت خانہ اور اڈے بند کرو

جب تک امریکہ سے اتحاد کا خاتمہ نہیں ہوتا ، پاکستان خوفناک دھماکوں سے نقصان اٹھاتا رہے گا

پیر 13 فروری 2017 کو لاہور کی مال روڈ پر مبینہ خودکش حملہ ہوا جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حزب التحریرولایہ پاکستان اس خوفناک حملے کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

جب سے پاکستان کے حکمرانوں نے امریکہ کی نام نہاد “دہشت گردی کے خلاف جنگ” میں اتحادی بننے کا اعلان کیا ہے پاکستان کے طول و عرض میں دھماکے اور ان کے نتیجے میں ہلاکتیں معمول بن گئی ہیں۔

 

Read more...

بین الاقوامی مہم: "خلافت اور تعلیم: سنہرے دور کی تجدید"

16 فروری کو حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہ خواتین نے ایک اہم عالمی مہم  "خلافت اور تعلیم: سنہرے دور کی تجدید " کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا اختتام 11 مارچ کو  انڈونیشیا کے دارالحکومت، جکارتہ میں عظیم الشان بین الاقوامی خواتین کانفرنس  کی صورت میں ہوگا جس میں پوری دنیا سے مقرر شرکت فرمائیں گے۔

 

Read more...

اورنگزیب کو یاد کرو اور روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے افواج کو حرکت میں لاؤ!

مسلمانوں کی قاتل ، وحشی ،درندہ صفت میانمار (برما) حکومت کو جنگی طیاروں کی فروخت کھلی غداری ہے

ہفت روزہ آئی ایچ ایس جینز ڈیفنس میگزین نے یکم فروری 2017 کو یہ خبر شائع کی کہ میانمار حکومت پاکستان سے جدید ترین جے ایف-17 جنگی طیارے کے سودے اور اس کی میانمار میں پیداواری اجازت نامہ کے حصول کے لیے بات چیت کررہی ہے ۔ خبر کے مطابق اس سال کے آخر تک 16 جے ایف-17 طیارے میانمار کی فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے۔

 

Read more...

دہشت گردی سے لڑنے کے لیے اسلامی فوجی اتحاد غداری کا نسخہ ہے

اخباری اطلاعات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے  پاکستان کے آرمی چیف کی حیثیت سے اپنی ریٹائرمنٹ کے صرف 45 دن بعد سعودی حکومت کی جانب سے تشکیل  دی گئی 42 اسلامی ممالک کی فوج کی کمانڈ سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ مسلمان اس کے خلاف منفی ردعمل دے رہے ہیں، پاکستان کے وزیر دفاع نے 6 جنوری 2017 کو اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ لیکن جب مزید منفی ردعمل آیا تو وزیر دفاع نے 10 جنوری 2017 کو اپنے سابقہ بیان سے پھرتے ہوئے راحیل شریف کے اقدام سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  راحیل نے اس منصب کو قبول کرنے کے لیے حکومت سے کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

Read more...

اتحاد ایک دو دھاری تلوار ہے، سوائے اس کے کہ یہ صحیح بنیاد پر استوار ہو

  • ایک واحد فوجی اکائی  میں ڈھلنے کے لیے  مختلف جہادی گروہوں کا اتحاد اور ان کا ملاپ جائز اور مقبول مطالبہ تھا، اور ہم نے موجودہ  تکلیف دہ صورتحا ل میں مبتلا ہونے سے قبل آپ سے یکجا ہونے کو کہا تھا ۔

Read more...

''سبقت لے جانے والے لوگ''

 

دنیا اس وقت ایک عظیم تبدیلی کے دہانے پر کھڑی ہے کیونکہ کفر اور اسلام کے درمیان کشمکش اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پوری دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ کفر اور اس کے لوگوں کا   غرور و تکبر  بہت پکا ہوچکا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ابتدائی ایگزیکیٹو احکام نے  امریکہ کی مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ  کو ثابت اور مزید  مستحکم بھی کیا ہے۔ جہاں تک مسلم دنیا پر حکمرانی کرنے والے امریکی ایجنٹوں کا تعلق ہے، تو انہوں نے امریکہ کی ہی پیروی کی اور اسلام کو بزور قوت کچلنے کے اپنے عزم کا  اعادہ کیا۔ لیکن اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں نے ظلم و جبر کے سامنے جھکنے کی جگہ رہنمائی اور مدد کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب رجوع کیا ہے ۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک