Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    7 من رجب 1444هـ شمارہ نمبر: 23 / 1444
عیسوی تاریخ     اتوار, 29 جنوری 2023 م

پریس ریلیز

سونے اور چاندی کے دینار و درہم کے بغیر پاکستانی روپیہ ہمیشہ ڈالر کے سامنے سجدہ ریز رہے گا کیونکہ آئی ایم ایف کی چوہدراہٹ تلے موجود بین الاقوامی فنانشل نظام ڈالر کی اجارہ داری کا چوکیدار ہے

 

آئی ایم ایف کی شرائط کی تکمیل کرتے ہوئے حکومت نے خاموشی کے ساتھ انٹر بینک میں روپے کی قدر کو مارکیٹ فورسز کے مطابق تقریباً پچیس روپے ( دس فیصد)  گرا دیا۔  جس کے بعد بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی دور نہیں۔ تین سو ارب کے مزید ٹیکس نافذ کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی خبریں بھی گردش میں ہیں، جس کے بعد آئی ایم ایف کے مشن نے نویں ریویو کیلئے 31 جنوری کو پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے۔ یہ اقدامات وزیر اعظم شہباز شریف کے اس فیصلے کے بعد لئے گئے جب انھوں نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کے سامنے سر جھکانے کا اعلان کیا تھا۔ اور یوں ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ انٹرنیشنل آرڈر کے تحت  پاکستان کبھی بھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا، خواہ ہزار حکومتیں ہی تبدیل کیوں نہ ہو جائیں!

 

موجودہ انٹرنیشنل آرڈر دھاندلی زدہ ہے، اور امریکہ اور اس کے ڈالر  کو باقی تمام ملکوں کے فنانشل نظام کے اوپر ناجائز سبقتUnfair Advantage) )مہیا کرتا ہے۔  یہ اس ناانصافی کو ادارہ جاتی بنیادوں پرقائمinstitutionalize))کر چکا ہے،  اور اس کو ہٹائے بغیر ہم ہمیشہ اس امریکی آرڈر کے  غلام رہیں گے۔  یہ آرڈر بتدریج ہم سے ہماری خودمختاری چھینتے چھینتے ہمارے اسٹریٹیجک مفادات کو قربان کرتا جا رہا ہے ، جس میں افغانستان، کشمیر اور داخلی پالیسیوں کے بعد اب افواج پاکستان کو کمزور کرنا اور ایٹمی اثاثوں کو محدود کرنا شامل ہے۔

 

یہ خلافت ہی ہو گی جو دینار اور درہم پر مبنی کرنسی کو اندرونی اور بیرونی تجارت کے لئے استعمال کر کے ڈالر کی اجارہ داری ختم کر دے گی۔ یہ ہارڈ کرنسی مہنگائی کو ختم اور فسکل ڈسپلن(مالیاتی نظم وضبط) قائم کرے گی۔ پس جو کوئی حقیقت پسندی کی بنیاد پر اس انٹرنیشنل آرڈر کے ساتھ تعاون یا اس نظام کے تحت ہمیں جھوٹی ترقی اور استحکام کے خواب دکھا رہا ہے وہ اس امت کا غدار اور براہ راست یا بالواسطہ انٹرنیشنل آرڈر کا ایجنٹ ہے۔

 

یہ امریکی انٹرنیشنل آرڈر ہی ہے جس نے ہم سے تین دریا چھینے، بنگلہ دیش الگ کروایا، سیاچن کے بعد اب کشمیر سرنڈر کروایا، ہمارے دریاؤں پر ہندو ریاست کو ڈیم بنانے کی اجازت دی، ہمیں کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے سے روک رکھا ہے اور جس نے ہماری اکثریتی آمدن سودی ادائیگیوں میں ادا کرنے پر ہمیں مجبور کر رکھا ہے۔  یہ ورلڈ بینک ہی تھا جس نے 90 کی دہائی میں پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ بجلی پیدا کرنے کا شعبہ سیٹھوں کے حوالے کرے جس کا خمیازہ آج پاکستان یوں ادا کرنے پر مجبور ہے کہ نہ تو سرکار کے پاس دینے کیلئے بجلی ہے اور نہ عوام کے پاس ہوشربا بجلی  کے بل دینے کے پیسے۔ پس اس انٹرنیشنل آرڈر کے نیچے پاکستان کیلئے کوئی نجات موجود نہیں!

 

اے پاکستان کی افواج میں موجود افسران!

جان لو کہ چین ، روس ، جرمنی، فرانس یا برطانیہ، کوئی بھی اس انٹرنیشنل آرڈر کو ختم  نہیں کرے گا کیونکہ ان کو اس نظام میں حصہ دار بنایا گیا ہے۔ یہ انٹرنیشنل آرڈر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ترتیب دئیے گئے نظام کی باقیات پر قائم کیا گیا ہے۔ جان لو کہ اس نظام کو صرف اس دین کے مخلص سپاہی ہی اکھاڑیں گے جب وہ مسلم سرزمین ، خصوصاً پاکستان،  میں خلافت قائم کریں گے، وہ خلافت  جو جلد ہی افغانستان ، وسط ایشیا، مڈل ایسٹ (مشرق وسطیٰ) اور پھیلتے پھیلتے افریقہ اور مشرقی ایشیا کے ممالک کو اپنی چھتری تلے ایک وحدت میں تبدیل کر دے گی۔ یہ خلافت دینار اور درہم کی کرنسی کے ساتھ امریکی  ڈالر کی فنانشل(مالیاتی) اجارہ داری کا خاتمہ کرے گی۔ تیل و گیس کو صرف سونے اور چاندی کے عوض فروخت کرے گی، تمام سودی قرضوں کا انکار کرے گی اور باقی دنیا کے لیے بھی ڈالر کو مسترد کرنے کا راستہ ہموار کرے گی۔  یہ وہ ریاست ہو گی جو فوڈ سیکیوریٹی، انرجی سیکیوریٹی اور طاقتور دفاع کی حامل ہو گی۔ خلافت وہ ٹکر کی ریاست ہو گی جو دین اسلام کے غلبے کو قائم کرے گی اور امریکی بدمعاشی اور انٹرنیشنل آرڈر کو دفن کر دے گی۔  تو پھر اے افواجِ پاکستان، تم کس انتظار میں ہو؟ آگے بڑھو اور خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کرو!

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.