Logo
Print this page

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

26/04/2023

 

Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:

News Commentary 26/04/2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 06 Shawwal 1444 AH corresponding 26 April 2023 CE

 

pak en

 

1 مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے عظیم فرض کو پورا کرنے کے بجائے پاکستانی فوج فتنے کی جنگ میں پھنسی ہوئی ہے

 

1 230420fb pk fb Tribal Areas UR

 

پاکستان کے حکمران افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی علاقوں میں ہماری مسلح افواج کو فتنے کی جنگ میں پھنسا رہے ہیں۔ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری ڈائیلاگ کے کئی ادوار کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت امریکی احکامات پر عمل پیرا ہے۔ امریکی منصوبہ بھارت کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ خلافت کو دوبارہ قائم کیا جائے تاکہ ہماری بہادر اور قابل افواج اُن جنگوں میں داد شجاعت دے سکیں جن میں شرکت کیلئے وہ تڑپ رہے ہیں، الاقصیٰ اور سری نگر کی آزادی کی جنگیں!

 

pak en

 

 

2 پاکستان کو بہر صورت تباہ کن مغربی معاشی آرڈر سے نکلنا چاہیے

 

2 230421fb pk fb IMF UR

 

آئی ایم ایف کی اپریل 2023 کی عالمی مالیاتی استحکام کی رپورٹ نے واضح کیا ہے کہ "متعدد سرحدی منڈیوں (مصر، گھانا، پاکستان) میں شرح تبادلہ کافی حد تک کمزور ہو گئی ہے۔" جب امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافہ کرتا ہے تو ڈالر مضبوط ہوتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ غیر ملکی قرضے اور بین الاقوامی تجارت دونوں ڈالر میں ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مصری پاؤنڈ کی طرح روپیہ بھی کمزور ہوا ہے، جس نے خوفناک افراط زر کو جنم دیا ہے۔ ہماری معیشت کو نقصان سے بچانے کے لیے ڈالر کو ترک کرنا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ اسلام کی سونے اور چاندی کی کرنسی نہ صرف ایک قابل عمل آپشن ہے بلکہ یہ شرعاً ایک ضروری امر بھی ہے۔

 

pak en

 

 

  3 ہماری سرزمین پر امریکی موجودگی ہی دہشتگردی کے فتنے کی جڑ ہے، اس فتنے کے سانپ کا سر کچل دو

 

3 230422fb pk fb Counterterrorism UR

 

257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ “دہشت گردی کی لعنت کو طویل مدتی بنیادوں پر ختم کرنے کی ضرورت ہے”۔  اور اس ضرورت کو عملی طور پر تبھی پورا کیا جا سکتا ہے جب امریکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جس کا وہ حقدار ہے، یعنی بطور دشمن ریاست۔ اس کی انٹیلی جنس دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو پوری دنیا میں افراتفری پھیلا رہی ہے۔ اس کی فوج دوسروں کی زمینوں پر قابض ہے اور ایسا کرنے میں یہودی وجود اور ہندو ریاست کو مدد دے رہی ہے۔ پس ہماری فضاؤں میں امریکی ڈرونز کے لیے "دی بلیوارڈ" کی ہوائی راہداری بند کرو۔ ہمارے شہروں میں سفارت خانے اور قونصل خانوں کے بھیس میں جاسوسی کی پوسٹوں کو سیل کرو۔ اور یہ سب کرنے کے لئے خلافت کو قائم کرو۔

 

pak en

 

 

4 پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے لیے کوشاں ہے

 

4 230423fb pk fb Army Chief UR

 

وزیر اعظم نے 18 اپریل کو اعلان کیا کہ آرمی چیف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے "زبردست کوششیں" کی ہیں۔ آئی ایم ایف سات دہائیوں سے مسلم معیشتوں کو تباہ کرتی چلی آ رہی ہے۔ آرمی چیف کو جس لازمی "زبردست کوشش" کی ضرورت تھی وہ خلافت کا دوبارہ قیام ہے۔ یہ خلافت ہی ہے جو قرضوں کے جال کو ختم کرے گی، سود کی ادائیگیوں کو روک دے گی، بدعنوانوں سے کرپشن کا مال ضبط کرے گی، درآمدی متبادل کے لیے بھاری صنعتوں کا جال بچھائے گی، اور مسلم دنیا کے وسائل کو مجتمع کرنے کے لیے انھیں وحدت بخشے گی۔

 

pak en

 

 

5 خلافت انڈسٹریالائزیشن کے ذریعے مہنگی درآمدات پر انحصار ختم کر دے گی

 

5 230424 pk fb Current Account UR

 

پاکستان کے وزیر خزانہ نے حال ہی میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو عظیم کامیابی کے طور پر پیش کیا۔ تاہم حقیقت میں پاکستان درآمدات کے حوالے سے مسلسل بحران کا شکار ہے۔ پاکستان میں کوئی قابل ذکر بھاری صنعت نہیں ہے اور موجودہ صنعت مہنگی درآمدات پر منحصر ہے، جبکہ ہماری برآمدات کم قیمت(low value added) اشیاء ہیں۔ چین، جرمنی، جاپان اور دیگر ممالک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھاری صنعتوں کے باعث ہے۔ خلافت مسلم دنیا کو تیزی سے انڈسٹریالائز کرے گی اور آئی ایم ایف وغیرہ جیسے استعماری اداروں پر انحصار ختم کر دے گی۔ خلافت ایک ایسی مضبوط معیشت کو یقینی بنائے گی جو اسلام کے عالمی غلبے کو سہارا دے سکے گی۔

 

pak en

 

 

6 علاقائی تنظیمیں عالمی طاقتوں کے وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے وہ اپنا ایجنڈا رکن ممالک پر نافذ کرتی ہیں

 

6 230425 pk fb Regional Organizations UR

 

ہمیں ہر صورت مئی 2023 میں بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو مسترد کرنا چاہیئے۔ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیمیں مسلمانوں کو مجبور کرتی ہیں کہ وہ اپنے دشمنوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائیں۔ یہ تنظیمیں مغربی طاقتوں نے بنائیں ہوں، جیسے جی-20، یا مشرقی طاقتوں نے، جیسے شنگھائی تعاون تنظیم، سب ہی یہ مقاصد پورا کرتی ہیں۔ خلافت ہندو  ریاست، جو مسلم سرزمین پر قابض ہے، کے ساتھ حربی کافر (جنگی دشمن) ملک کی طرح پیش آئے گی۔ خلافت کشمیر کو افواج کے جہاد سے آزاد کرائے گی اور اسلام کے غلبے کو یقینی بنائے گی۔

 

pak en

 

 

7 وزیر خارجہ کا دورہ بھارت باجوہ ڈاکٹرائن کی غداری کا تسلسل ہے

 

7 230426 pk fb SCO UR

 

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی رکنیت بھارت، روس اور چین جیسے اسلام اور مسلمانوں کے کٹر دشمنوں کے ساتھ تعاون ہے۔ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اُس مودی کے ساتھ پینگیں بڑھانے کی راہیں ڈھونڈنا ہے، جو مسلمانوں کا جانی دشمن ہے۔ یہ سب ایسے حالات میں کیا جا رہا ہے جب مودی نے کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے ہندوستان کے اندر مسلمانوں پر اپنے انتہا پسندوں کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تسلط کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے اسلام کی حکمرانی میں واپس لوٹائے گی۔

 

pak en

 

 

Last modified onبدھ, 03 مئی 2023 01:21

Latest from

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.