Logo
Print this page

بسم الله الرحمن الرحيم

  • مخلص لوگوں کے لئے وقت آ چکا ہے کہ وہ کلمئہ حق بلند کریں اور"حامیوں" اور سازشیوں کی بیڑیاں توڑ کر ان کی سرخ لکیروں کو تباہ کر دیں

روس کی مجرمانہ اور شیطانی حکومت کے طیارے ابھی بھی سینکڑوں فضائی حملے کرتے ہوئے زمین کو جھلسا دینے والی اپنی پالیسی کے تحت ہزاروں بم اور میزائل پھینکتے ہیں، اس کوشش میں اپنی فوجیں آگے بڑھاتے ہیں کہ حماہ  کے شمالی علاقے اور ادلب کے جنوبی علاقے پر قابو حاصل کر سکیں۔ اس کے باوجود، لوگ اپنے تمام تر عام وسائل کے ذریعے ان کے خلاف مزاحمت کر کے ان کی پیش رفت مشکل بنا رہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں مار کر بھاگنے اور ان پر کنٹرول کے تبادلے کے واقعات ہیں!
زمینی حقائق کا مشاہدہ کر کہ  یہ واقعات ثابت کر رہےہیں جو سب لوگ پہلے ہی جان چکے ہیں، جن پر ہم پہلے توجہ دلا چکے ہیں۔ شام کے انقلاب کے اس فیصلہ کن مرحلے میں جب دشمنوں کے حملے مزید تیز ہو چکے ہیں، ہم اپنے بھائیوں اور اپنے لوگوں کو اس کی یادہانی کرواتے ہیں۔


اس مجرمانہ حکومت کی افواج کی کمزوری ،اس کے سپاہیوں کے پست حوصلہ ،ان میں مقابلہ کرنے اورزمین پر جنگ جیتنے کی عدم صلاحیت واضح ہو چکی ہےحالانکہ ان کی زمینی اور فضائی افواج پیش رفت کر رہی ہیں اور فائرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر امریکہ اور روس کی حکمتِ عملی پر عالمی مدد نہ ہوتی، اور ایران اور اس کے حامیوں کی براہِ راست علاقائی مدد، اور کھلم کھلا ترک خاموشی اور رضامندی یا  پردے کے پیچھے سے۔۔۔ اور آستانا اور سوچی میں کانفرنسوں اور مذاکرات کے جان لیوا  اثرات اور ان کی شاخیں جنہوں نے گروہوں کو گمراہی میں پھینک دیا! ورنہ یہ مجرمانہ حکومت بہت عرصہ پہلے ہی تباہ ہو چکی ہوتی۔


لہٰذا اس مجرمانہ حکومت نے آزاد علاقوں پر قبضہ اپنی طاقت اور برتری کی وجہ سے حاصل نہیں کیا بلکہ یہ عالمی اور علاقائی مدد  سے، کانفرنسوں اور مذاکرات کے جال سے ممکن ہوا جنہیں  کافر مغرب اور علاقائی ممالک نے مل کر ایک سازش کے تحت استعمال کیا تاکہ گروہوں کے لیڈروں کو دھوکا دے کر اس جال میں پھنسایاجا سکے۔ حکومت نےان کانفرنسوں اور مذاکرات سےاس سے کہیں زیادہ علاقہ حاصل کیا ہے جو وہ عسکری طور پر حاصل کر پائے! جس شئے نے اس کو حکومت کے لیے آسان بنایا وہ یہ تھا کہ گروہوں کے لیڈروں کو ضمانت دینے والوں کے وعدوں سے دھوکا دیا گیا جو حامیوں سے قریب تھے اور ان کی طے کی ہوئی سرخ لکیروں پر زبان دے  رہے تھے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ حامیوں اور انقلاب کے خلاف سازش کرنے والی ریاستوں سے تعلق ختم کیا جائے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھاما جائے اور صرف اللہ پر ہی بھروسہ کیا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے مخلص عبادت گزاروں کی فتح اور اقتدار کا وعدہ ضرور پورا کرے گا۔


﴿إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ﴾
"ہم اپنے رسولوں اور ایمانداروں کے دنیا کی زندگی میں بھی مددگار ہیں اور اس دن جب کہ گواہ کھڑے ہوں گے" (الغافر 51)


یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ جنیوا سے سوچی تک کی تمام کانفرنسوں کے فیصلے یہی ہیں کہ دمشق میں موجود ایجنٹ حکومت کی عالمی طور پر قانونی حیثیت بحال کی جائے اور شام کے انقلاب اور اس کے مخلص بیٹوں کو راستے سے ہٹا کر ختم کیا جائے اور اس کے حامیوں کی روحوں کو ناامیدی اور مایوسی دلا کر سدھارا جائے۔ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے جب اس انقلاب کے حامیوں نے قربانیاں دی ہیں اور صبر کیا ہے اور گھروں سے نکالے گئے اور قتل کیے گئے اور ان کے گھر اور گاؤں تباہ کیے گئے؟ یہ ایک فرض ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور اس کے خلاف سازشوں کا سامنا کریں اور اس میں مایوسی کو راستہ نہ دیں بلکہ اس حق کی طرف استقامت سے گامزن رہیں جس کے لیے نکلے تھے اور مخلص بیٹوں کو اکٹھا کریں اور ان میں سے کفار اور ان کے ایجنٹوں سے تعلق رکھنے والوں کو نکال باہر کریں۔


یہ واجب ہے کہ احتیاط سے بڑھتے ہوئے اس منصوبے پر کام کیا جائے جو ہمارے رب کی خوشنودی کا باعث ہے اور ہمارے عقیدے سے پھوٹتا ہے "خلافت علیٰ منہاج النبوہ" جسے کفر حکومت، ظلم اور جرم کے تباہ حال ملبے پر قائم کرنا ضروری ہے تاکہ ہم اس دین کی نصرت اور اس کی ریاست کے قیام کے لیے اپنے رب کی رضا حاصل کر سکیں اور شام  کی پاک سرزمین پر "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" کا جھنڈا بلند کر سکیں۔


﴿وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنصُرُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ﴾
"اور اس دن مسلمان خوش ہوں گے (٭) الله جس کی چاہتا ہے اپنی  مدد سے مدد کرتا ہے اور وہ غالب رحم والا ہے" (الروم 5-4)


آپ کے بھائی جو حزب التحریر میں ہیں، وہ لیڈر جو اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بولتا، اور اللہ کی طرف سے واجب کی گئی ذمہ داری کو پورا کر رہا ہے یعنی نبوت کے طرز پر اسلامی طرزِ زندگی کا احیاء اور کفار بشمول سازشی ممالک کے منصوبوں کو بے نقاب کر رہا ہے جواسلام اور تمام مسلمانو ں اور خصوصاً شام کے مخلص لوگوں سے نفرت پر مبنی ہیں۔ آپ کے بھائی آپ کو مشورہ دیتے ہیں اور آپ کو دشمن کی مشقوں اور ان کی ہمارے خلاف سازشوں سے تنبیہ کرتے ہیں، اور ہم آپ کو ہمارے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں کہ نبوت کی طرز پر دوسری خلافتِ راشدہ کے منصوبے کی حمایت کریں، اسی میں ہماری کامیابی اور بچاؤ ہے، اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔


﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ﴾
" اے ایمان والو! تم اللہ اور رسول کے کہنے کو بجا لاؤ، جب کہ رسول تم کو تمہاری زندگی بخش چیز کی طرف بلاتے ہوں اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ آدمی کے اور اس کے قلب کے درمیان آڑ بن جایا کرتا ہے اور بلاشبہ تم سب کو اللہ ہی کے پاس جمع ہونا ہے " (الانفال 24)

ہجری تاریخ :4 من شوال 1440هـ
عیسوی تاریخ : جمعہ, 07 جون 2019م

حزب التحرير
ولایہ شام

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.