الأربعاء، 07 شوال 1445| 2024/04/17
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
روس

ہجری تاریخ    8 من ذي الحجة 1439هـ شمارہ نمبر: 1439 AH/01
عیسوی تاریخ     اتوار, 19 اگست 2018 م
  • یوکرین میں حزب التحریر کے وفد نے پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا
  • اور اس کے علاوہ  اردن کے سفارتی نمائندے سے ملاقات کی 

 

17 اگست 2018 کو حزب التحریر یوکرین کے تین رکنی وفد نے کیو شہرمیں پاکستان کے سفارت خانے کادورہ کیا اور اس کے بعد اردن کے سفارتی نمائندے سے ملاقات کی۔ یہ دورہ حزب التحریر کی جانب سے شروع کی گئی عالمی مہم کا حصہ ہےجو کئی اسلامی ممالک اور دنیا کے دوسرے ممالک میں چلائی جارہی ہے۔

پاکستان کے سفارت خانے کے دورے کا مقصد  پچھلے دو ہفتوں کے دوران دومسلم خواتین کے اغوا کے خلاف احتجاج کرنا تھا جو پاکستان میں اسلام کی داعی ہیں۔

30 جولائی  علی الصّبح پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے معروف معلّمہ   اور چار بچوں کی والدہ رومانہ حسین کوان کے گھر سے اغوا کیا ۔

 

اس وا قع کے دو ہفتوں بعد 13 اگست 2018 کو علی الصّبح پاکستانی سکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈاکٹر روشن کے گھر میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور انہیں اور ان کے شوہر کواغوا کرلیا۔ ڈاکٹر روشن  نبوت کے طریقے پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لیے اپنی تقریروں اور کام کے حوالے سے کراچی کی مسلم کمیونٹی میں مشہور و معروف ہیں۔

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے دو مسلم خواتین کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے دو پریس ریلیزز  جاری کیں اور ان بہنوں  کی  اور ان  میں سے ایک بہن کے شوہرکی  فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

حزب التحریر کے وفد نے یوکرین میں 17 اگست 2018 کی صبح پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا ۔  یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کے سفارتی اتاشی محمد فہد  نے وفد سے ملا   قات کی۔  یوکرین میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے سربراہ فضل ہمزیو نے حزب التحریرو لایہ پاکستان کی جانب سے رومانہ حسین اور ڈاکٹر روشن کے اغوا کے حوالے سےجاری کی گئی دو پریس ریلیزز  ان کے حوالے کیں اور  انہیں ان دو واقعات کی تفصیلات اور حزب التحریر کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ سفارتی اتاشی  محمد فہدنے وفد کی بات کو غور سے سنا اور وعدہ کیا کہ ان کا پیغام اور پریس ریلیزز  حکومت پاکستان کوبھجوا ئیں  گے۔

اسی دن، پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کرنے کے بعد، وفد نے  یوکرین میں اردن کی ہاشمی بادشاہت کے نمائندے سے ملاقات کی۔  اس دورے کامقصد 25 جولائی 2017 کو حزب التحریر  کے رکن اسماعیل الواہ واہ کی اردن میں گرفتاری پر احتجاج کرنا تھا۔ اسماعیل آسٹریلوی شہریت رکھتے ہیں اور انہیں عمان کے ہوائی اڈے پر اترتے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

حزب التحریر آسٹریلیااور اردن نے  اس واقع  کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کیں اور بھائی اسماعیل کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت  اور ان کی فوری رہائی کامطالبہ کیا  ہے۔

 

کیونکہ اردن کا یوکرین میں کوئی سفارت خانہ نہیں ہے بلکہ ایک سفارتی نمائندہ ہے، لہٰذا وفد سے سیکریٹری برائے نمائندگی نے ملاقات کی اور اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ وفد کا پیغام اور حزب التحریر کی جانب سے جاری ہوے والی پریس ریلیز روسی فیڈریشن میں اردن کے سفیر کو بھجوا دیں گے جو آگے پھر اپنی حکومت تک اسے پہنچائیں  گے۔

 

 ولایہ یوکرین میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
روس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 03-89201614
www.hizb-russia.info
E-Mail: hizbuttahrir.russia@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک