الجمعة، 18 رمضان 1445| 2024/03/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:

 

پاک بھارت مذاکرات میں امریکی ثالثی کی بھیک مانگ کر اور امریکا کی شکست خوردہ افواج کو افغانستان میں بچانے کے عزم کے ذریعے باجوہ۔عمران حکومت ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اس کی مدد کر رہی ہے


باوجوہ-عمران حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملا قات کی اور امریکا کے ساتھ اتحاد کا اعادہ کیا جوکہ اسلام اور مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے۔
عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا "نارملائزیشن" کے لیے ٹرمپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان ہندو ریاست کو سیاسی، معاشی اور فوجی رعایتیں فراہم کرے تاکہ بھارت خطے کی طا قتور ریاست کے طور پر ابھر سکے اور امریکا کے فرنٹ مین کے طور پر چین کا مقابلہ اور خطے کے مسلمانوں کو قابو کرسکے۔
اب جبکہ امریکا سوویت روس کی طرح افغانستان میں یقینی ذلت و رسوائی اور شکست کو سامنے دیکھ رہا ہے، تو باجوہ-عمران حکومت ٹرمپ کو یقین دہانی کرا رہی ہے کہ وہ افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی جس کی امریکا کو اشد ضرورت ہے ۔
اے پاکستان کے مسلمانو اور خصوصاً ان کی افواج!
حکومت کا جھوٹ اس بات سے ثابت ہے کہ امریکا نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے لیے اپنے استعماری ادارے آئی ایم ایف کو پاکستان پر کھلا چھوڑ دیا ہے۔


﴿مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعععْلَمُونَ﴾
"جن لوگوں نے اللہ کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے" (العنکبوت 29:41)۔


یقینا ً امت کو طاقتور بنانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ اسے نبوت کے طریقے پر قائم خلافت کے ذریعے عملی طور پر یکجا کر کے ایک امت بنا دیا جائے۔

 

Sunday, 03 Thul-Hijjah 1440 AH - 04 August 2019 CE

Last modified onہفتہ, 10 اگست 2019 23:38

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک