الجمعة، 18 رمضان 1445| 2024/03/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

نوید بٹ کے متعلق علی طارق کی گواہی

 

#KnowNaveedButt

#FreeNaveedButt

 

نوید بٹ آنے والی ریاستِ خلافت کی قیادت کا چہرہ ہیں۔ وہ اُن مخلص مسلم سیاست دانوں میں سے ہیں جو لوگوں کے امور کی صحیح نگہبانی کے لیے ہر طوفان کا بہادری سے سامنا کرتے ہیں۔ مسلمانوں کے عروج کے لیےدرکار لازمی پلیٹ فارم اور انسانیت کے مسائل کے حل  یعنی خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے نوید کا عزم غیر متزلز ل رہا اوروہ اس معاملے میں کسی قسم کے سمجھوتے کے لیے تیار نہ تھے۔

 

ایسے ہی لوگ تاریخ کے دہارے کو بدلنے والی تحریکوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان تحریکوں کو اپنے جذبے سے آگے بڑھاتے ہیں۔

نوید بہت  سارے لوگوں  کے لیے اور خصوصاً میرے لیے ایک حوصلہ دینے اور جوش و جذبے سے بھر دینے والی شخصیت تھے اور آج بھی ہیں ۔ 2012 میں نوید بٹ کا اغوا ہونا اور اب تک اُن کا بازیاب نہ ہونا خلافت کے قیام  کی مقدس جدوجہد کے دوران آنے والے لازمی   تکلیف دہ مراحل میں سے ایک  مرحلہ ہے۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نوید بٹ کو قید میں گزارے ہوئے ایک ایک لمحے پر  ڈھیروں اجر عطا فرمائے اور انہیں وہ عزت و مرتبہ عطا فرمائے جس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ ولسلام کو سرفراز فرمایا تھا۔ آمین۔

 

﴿مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً﴾

"مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے اللہ سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا"(الاحزاب، 33:23)

Last modified onبدھ, 11 نومبر 2020 21:21

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک